Tag: وفاقی کابینہ

  • وزیراعظم نوازشریف کا مستعفی نہ ہونےکادوٹوک اعلان

    وزیراعظم نوازشریف کا مستعفی نہ ہونےکادوٹوک اعلان

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہناہےاندھیروں کو بستیوں،اپنےکارخانوں کارخ نہیں کردیں گے۔انہوں نےکہاکہ جمہوریت فروس سازشی ٹولے کے کہنے پر استعفیٰ کیوں دوں۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کےاجلاس کےدوران کہاکہ جےآئی ٹی رپورٹ مفروضوں،الزامات اوربہتانوں کامجموعہ ہے۔

    وزیراعظم پاکستان نےکہاکہ اربوں کےمنصوبے لگ رہےہیں کوئی بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی۔ انہوں نےکہاکہ استعفےکامطالبہ کرنےوالوں کےمجموعی ووٹ سےزیادہ ووٹ لیے۔

    وزیراعظم نوازشریف نےکہاکہ ہمارضمیراور دامن صاف ہے،4سال میں ہم نےتعمیروترقی کااتناکام کیاجتنا2دہائیوں میں نہیں ہوا۔ا انہوں نےکہاکہ اندھیروں کوبستیوں،اپنےکارخانوں کارخ نہیں کرنےدیں گے۔

    وزیراعظم نے اجلاس کےدوران کہاکہ جمہوریت فروش سازشی ٹولےکےکہنےپراستعفیٰ کیوں دوں؟اللہ کےفضل وکرم سےمیرےضمیرپرکوئی بوجھ نہیں۔ انہوں نےکہاکہ1985سےآج تک ایک پیسےکی خوردبردبھی نہیں کی۔

    انہوں نےکہاکہ پاکستان ماضی میں ایسےتماشوں کی بھاری قیمت اداکرچکاہے،ایسےتماشوں کاسلسلہ اب بندہوناچاہیے۔

    وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی کابینہ کےاجلاس میں مستعفی نہ ہونےکادوٹوک اعلان کردیا جبکہ وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کےاعلان کاخیرمقدم ڈیسک بجاکر کیا۔

    خیال رہے کہ اس ہنگامی اجلاس کو طلب کرنے کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے ایک ’غیررسمی اجلاس‘ میں کیا گیا،اس اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کی کابینہ کے قریبی وزراء، اور اٹارنی جنرل اشتراوصاف علی سمیت قانونی ٹیم موجود تھی۔

    یاد رہےکہ گزشتہ روزوزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہاتھا کہ وزیراعظم مستعفی نہیں ہوں گے، کیا نواز شریف کو اس لیے استعفیٰ دے دینا چاہیے کیونکہ ان کے خلاف عوامی دولت کے غلط استعمال کا کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہوا؟۔


    وزیر اعظم استعفیٰ دیں گے نہ اسمبلیاں تحلیل ہوں گی: اجلاس میں فیصلہ


    واضح رہےکہ گزشتہ روزوزیر اعظم کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں طے ہوگیا تھا کہ وزیر اعظم استعفیٰ دیں گے نہ اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وفاقی کابینہ نے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم نوز شریف کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے فنانس ڈویژن کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔

    بعد ازاں وفاقی کابینہ نے بجٹ 18-2017 کی منظوری دے دی۔

    اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت کے لیے طریقہ کار کی منظوری دی گئی جبکہ مقدمات نمٹانے سے متعلق کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی بھی توثیق کردی گئی۔

    شرکا نے پرائیوٹ پاور انفرا اسٹرکچر کے ایکٹ 2010 میں ترمیم کی منظوری دی، جبکہ توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔

    تجاویز میں مجموعی ترقیاتی بجٹ 2113 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ سالانہ ترقیاتی بجٹ کی مد میں 1001 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

    صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 1112 ارب روپے ہے جبکہ 168 ارب روپے غیر ملکی امداد سے حاصل کیے جائیں گے۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار پارلیمنٹ میں بجٹ 18-2017 پیش کریں گے۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل وزیر اعظم نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی بھی صدارت کی تھی جس میں حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے آخری بجٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وفاقی کابینہ نےحج پالیسی 2017کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نےحج پالیسی 2017کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کی زیرصدارات ہونے والےاجلاس میں وفاقی کابینہ نےحج پالیسی 2017 کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا جس میں حج پالیسی 2017 کی منظوری دے دی گئی۔

    وفاقی کابینہ کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم میاں محمدنوازشریف نےوزارت مذہبی امور کو ہدایت کی کہ وہ حجاج کرام کی سہولت کےلیےبہترین اقدامات کرے۔

    اس موقع پروزیراعظم کاکہناتھاکہ وہ آئندہ وفاقی کابینہ کےاجلاس میں وزارت مذہبی امور سے حج کے اخراجات کے حوالے سے پوچھیں گے۔انہوں نےحج اخراجات میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئےکہاکہ گزشتہ سال کے حج اخراجات برقرار رکھے جائیں۔

    وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے اجلاس کےدوران ہاؤسنگ کے شعبے پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی۔

    وزیراعظم نوازشریف کاکہناتھاکہ حکومت غریب عوام کو رہائشی سہولت فراہم کرنا چاہتی ہے جبکہ ملک بھر میں رہائشی ضرورتوں کو پورا کرنا ہوگا۔

    وزیراعظم پاکستان کاکہناتھاکہ ترقیاتی سرگرمیوں کےباعث شہری آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف نےنئےگیس کنکشنزپرپابندی ہٹانےکے ساتھ موجودہ حکومت کےگیس فراہمی کےمنصوبوں پرعملدرآمدکی بھی منظوری دے دی۔


    ملکی بحری حدودکےتحفظ میں پاک بحریہ کاکرداراہم ہے‘ وزیراعظم نوازشریف


    واضح رہےکہ وفاقی کابینہ کےاجلاس سےقبل وزیراعظم پاکستان سے پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل محمدذکا اللہ نے ملاقات کی تھی۔وزیراعظم کا کہناتھاکہ ملکی بحری حدود کےتحفظ میں پاک بحریہ کاکرداراہم ہے۔

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، بھارتی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت

    وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، بھارتی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے بھارتی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں 16 مختلف امور پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں وفاقی کابینہ نے بھارتی اشتعال انگیزی کی سخت مذمت کی۔ اجلاس میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے شہریوں اور جوانوں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سمیت زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی گئی۔

    اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 10 نومبر کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سمیت کابینہ کی کمیٹی برائے اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مالدیپ کو افرادی قوت کی فراہمی اور صحت کے شعبے میں تعاون کے معاہدوں سمیت ملائیشیا کے ساتھ انسداد بدعنوانی کے معاہدے، بیلا روس کے ساتھ جرائم کی روک تھام کے معاہدے اور جنوبی افریقہ کے ساتھ مشترکہ کمیشن کے قیام کی معاہدوں کی بھی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں قازقستان کے ساتھ فوجی تعاون اور جنوبی افریقہ کے ساتھ دفاعی اور صنعتی تعاون کے معاہدے سمیت کویت کے ساتھ دفاع کے شعبے میں تعاون کے معاہدوں کی بھی منظوری دی گئی۔

    علاوہ ازیں کابینہ نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں بڑھانے کی بھی منظوری دی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    اجلاس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے الوداعی ملاقات کی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے جنرل راشد محمود کی خدمات کو سراہا جبکہ ان کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔

  • وفاقی کابینہ کا لائن آف کنٹرول کے متاثرین کو امدادی پیکج دینے کا اعلان

    وفاقی کابینہ کا لائن آف کنٹرول کے متاثرین کو امدادی پیکج دینے کا اعلان

    اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کا اجلاس میں ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کے متاثرین کے لئے امدادی پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ پانامہ پیپرز کا معاملہ سپریم کورٹ کے زریعے ہی حل ہوگا عوام نے احتجاجی سیاست کومستردکردیا ہے ہم نے ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ کوکمیشن بنانے کی درخواست کی۔

    اسی سے متعلق : چوہدری نثار نے ریاست کی حفاظت کے لیے اپنافرض اداکیا،وزیراعظم

    انہوں نے کہا کہ عدالتی کمیشن کی تشکیل سے قبل ہم نے ایک قانون بھی تشکیل دیا تھا اور ایک پارلیمانی کمیٹی بھی تشکیل دی تھی لیکن ہماری ان کاوشوں کو سراہا نہیں گیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ  اب اللہ کا بڑا کرم ہے کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں آچکا ہے،کمیشن بن چکا ہے اور سیاہ و سفید جو بھی ہے سامنے آجائے گا۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والوں کا مقصد یہ تھا کہ پانامہ پیپرز کی آڑ میں اپنی سیاست چمکائی جائے اور اس معاملے کو صرف اور صرف سڑکوں پر اُچھالا جائے.ہم نے عدالتی کمیشن بنا کر ابتشار کی سیاست کرنے والوں کا راستہ بند کردیا،کمیشن میں آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ میں پاکستان کے عوام کا شکرگزار ہوں جنہوں نے سڑکوں پر احتجاج کو مسترد کردیا اور حکومت کے ہاتھ مضبوط کیے تا کہ نئے موٹر وے بنیں اور سی پیک کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچے تا کہ ملک ترقی کی راہ میں گامزن ہو۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا موقف پہلے دن ہی سے بڑا واضح ہے ،اب ہمیں مزید محنت کرنی ہے،قوم کے مسائل حل کرنے کے لئے اور معاشی بہتری کے لئے دن رات کام کرنا ہے ۔

  • وفاقی کابینہ نے سرجیکل اسٹرائیک کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

    وفاقی کابینہ نے سرجیکل اسٹرائیک کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا بھارتی دعویٰ اور اڑی حملے کا الزام مسترد کردیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ دفاع وطن کیلئے قوم کا بچہ بچہ تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی بڑھتی جارحیت اورمقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

    اجلاس میں وفاقی کابینہ نے بھارت کو سخت پیغام دے دیا، اپنے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔ دفاع وطن کیلئے قوم کا بچہ بچہ تیار ہے۔ کسی کو پاک سرزمین پر میلی نگاہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ بھارت نے کنٹرول لائن کی دوبارہ خلاف ورزی تو قومی سلامتی کے تحفظ کے لیےتمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اورایل او سی پر دہشت گردی کو عالمی سطح پر اٹھا نے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    وزیراعظم نواز شریف نے کہا کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ بھارتی مظالم کشمیریوں کےجذبہ حریت کونہیں کچل سکتے۔

     

  • کشمیر کی صورتحال: وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    کشمیر کی صورتحال: وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    لاہور: مقبوضہ کشمیر اور ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف جمعہ کوگورنر ہاﺅس لاہور میں ہونے والے وفاقی کا بینہ کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔

    گورنر ہاﺅس لاہور میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم محمد نواز شریف کرینگے جس میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کی تازہ لہر کا جائزہ لیا جائے گا اور وفاقی کابینہ بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل بھی طے کریگی ۔

    اجلاس میں سی پیک کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاناما لیکس پر ٹی او آرز کے لیے اپوزیشن سے ہونے والے مذاکرات سے متعلق بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا ۔

    وفاقی کابینہ پاناما لیکس پر حکومتی موقف کے حوالے سے اہم فیصلے کریگی اور حکومتی ٹی او آرز کو پبلک کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی ۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی کا بینہ کے آخری اجلاس کی صدارت اوپن ہارٹ سرجری سے قبل لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی تھی ۔

  • کشمیر کی صورتحال :وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب  کرلیا

    کشمیر کی صورتحال :وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

    لاہور:مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کے خلاف وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعے کو طلب کرلیا ۔

    اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجیوں کے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم پر وزیراعظم نواز شریف نے گورنر ہائوس لاہور میں وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ۔اجلاس میں کشمیر میں برہانی وانی کی ہلاکت کے بعد مخدوش صورتحال اور 33کشمیری مسلمانوں کی ہلاکت کا معاملہ زیر غور لایا جائے گا۔

    قبل ازیں وزیراعظم کی ہدایت پر دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا تھا جس میں کشمیریوں پر ظلم بند کرنے اور ہلاکتوں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
    اس ضمن میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی نوٹس لیتے ہوئے ہلاکتوں پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔

    ایک روز قبل سیکریٹری اعزاز چوہدری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت تحریک آزادی کو دبانے کے لیے اسے دہشت گردی قرار دے رہا ہے، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔

  • توانائی کمیٹی کا اجلاس: روس ،قطر ،چین کیساتھ گیس پائپ لائن معاہدہ منظور

    توانائی کمیٹی کا اجلاس: روس ،قطر ،چین کیساتھ گیس پائپ لائن معاہدہ منظور

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی نے روس قطر اور چین کے ساتھ گیس پائپ لائن معاہدے کی منظوری دے دی، وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے منصوبوں کی تکمیل جلد کی جائے۔

    اسلام آبا میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں معاہدے کی منظوری کے بعد وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے منصوبوں کی رفتار تیز کی جائے ،طویل اور مختصر مدت کے پاور پراجیکٹ سے متعلق تفصیلات کمیٹی میں پیش کی جائیں۔

    کابینہ کمیٹی کے مطابق بیالیس انچ کی گیس پائپ لائن این فائیو کیساتھ نصب کی جائیگی، کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں تاپی گیس پائپ لائن اور ایران سےبجلی درآمد سےمتعلق امور بھی زیر غور آئے۔

    اجلاس میں کوئلے اور ایل این جی منصوبوں سمیت ملک میں توانائی بحران پر فوری قابو پانے اور جاری منصوبوں پرہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس:سیلاب کیلئے بیرونی امداد نہ لینےکا فیصلہ

    وفاقی کابینہ کا اجلاس:سیلاب کیلئے بیرونی امداد نہ لینےکا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سیلاب سے نمٹنے کے لئے بیرونی امداد نہ لینےکا فیصلہ کرلیا ہے، اجلاس میں وزراء بجلی کی اووربلنگ پر پھٹ پڑے، وزیراعظم کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کااہم اجلاس ہواجس میں امن وامان اورسیلابی صورتحال سمیت مختلف امورزیرغورآئے۔

    اجلاس میں سیلاب متاثرہ علاقوں کےعوامی نمائندوں پرمشتمل کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ریلیف کےلیے تجاویزدے گی ساتھ یہ بھی طے ہوا کہ اس مرحلے پرعالمی امداد نہیں لی جائے گی اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا سیلاب سے پنجاب کے دس اضلاع متاثر ہوئے۔،

    سیلاب کے باعث جھنگ، چنیوٹ اورحافظ آباد میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی ، سیلابی ریلوں سے دو سو چوہتر افرادجاں بحق ہوگئے جبکہ تنتالیس ہزارگھروں کو نقصان پہنچا اور گیارہ لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ اجلاس میں ریلیف کوششوں پرمسلح افواج سمیت مختلف محکموں خصوصا ریکسیو ڈبل ون ڈبل ٹوکےکردار کو سراہا گیا۔

    وزیر اعظم نے خطاب میں کہا کہ سیلاب اوربارشوں کے سبب ہونے والے نقصان  کو کم کرنے پر سرمایہ کاری ہونی چاہیئے، وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ جو رقم معاوضے اورتعمیرِنو پرخرچ ہورہی ہے وہ سیلاب سے بچاؤ کی تدابیرپرلگائی جائے ۔

    کابینہ میں بجلی چوروں کی سزاؤں میں اضافےکا بل بھی پیش کیاگیا، اس موقع پروفاقی وزراء بلوں میں اضافے پر پھٹ پڑے، وزراء نے شکوہ کیا۔

        وزراء کاکہنا تھا کہ بجلی کے بل عوام کی برداشت سے باہر ہو چکے ہیں جس پر وزیراعظم نےنوٹس لیتے ہوئےتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  پاکستان تحریک ِ انصاف دھرنادینے والوں سے نمٹنے کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیاجاسکا۔