Tag: وفاقی کابینہ

  • وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی اصولی طور پر منظوری دیدی

    وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی اصولی طور پر منظوری دیدی

    وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی اصولی طور پر منظوری دیدی، وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مفاد سیاسی مفادات سے بالاتر ہے، اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، مذاکرات صرف مذاکرات کرنے والوں سے ہونگے دیگر کے خلاف آپریشن ہوگا۔

    حکومت نے دہشتگردوں اور رٹ چیلنج کرنے والوں کو واضح پیغام دے دیا، ملکی سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر موجودہ حکومت نے پہلی قومی سلامتی پالیسی کی اصولی طور پر منظوری دے دی، تین حصوں پر مشتمل پالیسی کا پہلا حصہ خفیہ، دوسرا اسٹراٹیجک اور تیسرا آپریشنل ہوگا۔

    وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، وزیراعظم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر معمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے، سیکورٹی اور معیشت پر پاکستان کا مفاد پیش نظر ہے، سیاسی مفاد نہیں دیکھا جائے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ قانون نافذ کر نے والے اداروں، میڈیا، عوام اور افواج پاکستان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزارت داخلہ اور قانون تحفظ پاکستان قانون کے نفاذ کو یقینی بنائیں، انسداد دہشت گردی کی عدالتیں قائم کی جائیں اور پراسیکیوٹر تعینات کیئے جائیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے تمام ریاستی اداروں کو اپنے کردار ادا کرنا پڑیں گے، اجلاس میں بارڈر سیکورٹی سسٹم کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور غیر ملکی طالبان کی نشاندہی کر کے ان کے ممالک سے رابطہ کیا جائیگا، کابینہ اس اہم پالیسی پر اگلے اجلاس میں بحث جاری رکھے گی۔

  • وفاقی کابینہ میں توسیع ، چار نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا

    وفاقی کابینہ میں توسیع ، چار نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا

    وفاقی کابینہ میں توسیع کر دی گئی ہے تین نئے وفاقی وزراء اور ایک وزیر مملکت نے وزارتوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔

    وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے وزراء کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی صدر ممنون حسین نے وزراء سے حلف لیا۔

    جمعیت علمائےاسلام ف اور فاٹا کے اراکین کو وفاقی کابینہ میں نمائندگی دی گئی ہے حلف اٹھانے والے وفاقی وزراء میں اکرم خان درانی ۔عباس افریدی ،اور انجینیئر خرم دستگیر شامل ہیں جے یو ائی ف کے مولانا عبد الغفور حیدری نے وزیر مملکت کا حلف لیا۔،

  • بجلی بحران ماضی کی غلط پالیسیوں کانتیجہ ہے، نوازشریف

    بجلی بحران ماضی کی غلط پالیسیوں کانتیجہ ہے، نوازشریف

    وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ معیشت کی بحالی اولین ترجیح ہے ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی بحران کا سامناہےوزیر اعظم نے کہا کہ لائن لاسزکم اورترسیل کانظام بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہےہیں۔

    وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ پینتالیس اداروں کو اخراجات میں کمی کی ہدایت کی گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ ملک میں اسلمی بینکاری کے لئے کمیتی قائم کر دی گئی ہے، جبکہ سماجی شعبے میں مستحق افراد کی امداد کے لئے پچھتر ارب روپے مختص کئے گئے ہیں
       

  • وزیراعظم نواز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم نواز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے، اجلاس میں سیکورٹی صورتحال اور طالبان کے ساتھ مذاکرات پر بات ہوگی۔

    وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ملک میں سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے مختلف پہلووں پر غور کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔
       

  • انقرہ:ترکی کو وزارء کے استعفے،ایک نئے سیاسی بحران کا سامنا

    انقرہ:ترکی کو وزارء کے استعفے،ایک نئے سیاسی بحران کا سامنا

    ترکی میں بدعنوانی کے الزامات پر کابینہ کے تین وزراء کے استعفی کے بعد ایک نئے سیاسی بحران نے جنم لے لیا ہے۔

    کرپشن کے الزامات پر پولیس نے گذشتہ دنوں وفاقی کابینہ کے تین وزراء کے بیٹوں کو حراست میں لے لیا، جس کے بعد وزراء نے اپنے استعفے وزیراعظم کو بھجوا دیئے۔

    وزراء کا موقف ہے کہ وزیراعظم رجب طیب خود ہی کرپشن میں ملوث ہیں اور ان پر الزامات لگا رہے ہیں، مستعفی وزراء کے اس موقف کے بعد انقرہ کو ایک بار پھر سیاسی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ترک عوام وزیراعظم سے صاف شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعظم اردگان نےمستعفی وزراء کی جگہ کابینہ میں نئے وزراء کو شامل کرلیا ہے۔