Tag: وفاقی کابینہ

  • وفاقی کابینہ نے کالعدم ٹی ایل پی  کی نظر ثانی درخواست پر کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے کالعدم ٹی ایل پی کی نظر ثانی درخواست پر کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نےکالعدم ٹی ایل پی کی درخواست پر کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی، کمیٹی وزارت داخلہ کی جانب سے تشکیل دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ملکی تاریخ میں زیادہ کابینہ اجلاس موجودہ حکومت میں ہوئے، پی ٹی آئی دورمیں ابتک226میٹنگ کابینہ کی ہو چکی ہیں جبکہ ن لیگ کے دور میں صرف 23میٹنگز ہوئی تھیں اور کابینہ کمیٹی کی ایک بھی میٹنگ پیپلزپارٹی دورمیں نہیں ہوئی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو خراج تحیسن پیش کیا اور کہا معیشت ابھی استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے جبکہ فلسطین کے مسئلے پر پاکستان نے قائدانہ کردار ادا کیا ، جس پر وزیراعظم نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ ترکی اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے ، مسلم امہ میں رنجشیں کم ہونے سے دنیا میں استحکام آئے گا اور رنجشیں کم ہونےسے فائدہ مسلم امہ کو بھی ہوگا۔

    الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے انھوں نے کہا الیکٹورل اصلاحات پر بابراعوان نے بریفنگ دی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین اہم اصلاحات کا حصہ ہے ، الیکشن کمیشن کے فیس بک پیج پررپورٹ پر کابینہ نےتشویش کااظہار کیا، ہم الیکشن کمیشن کی جانب سے کارروائی کے منتظر ہیں، چیف الیکشن کمنشر کو اس رپورٹ پر وضاحت دینی چاہیے۔

    اوور سیز پاکستانیوں سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں کا ووٹ ایجنڈے کا اہم حصہ ہے، 85لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کے پاس اسوقت نائکوپ کارڈ ہے۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ کالعدم ٹی ایل پی کی جانب سے نظرثانی کی درخواست دی گئی ہے، کابینہ نےکالعدم ٹی ایل پی درخواست پر کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی ہے، کمیٹی وزارت داخلہ کی جانب سے تشکیل دی جائے گی۔

    اجلاس میں فیصلوں کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ نے پی ٹی وی کی نئے بورڈ اور کیپٹن (ر)منیر اعظم کو چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ تعیناتی کی منظوری دے دی ہے اور سی پیک سےمتعلقہ چینی شہریوں کیلئےخصوصی ویزہ پیکیج منظور کیا گیاہے جبکہ کورونا سے متعلق سامان بوسنیا بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • کورونا اور ویکسین کی صورتحال کا جائزہ ،  وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

    کورونا اور ویکسین کی صورتحال کا جائزہ ، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، جس میں کورونا اور ویکسین کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا، جس کا 8 نکاتی ایجنڈاجاری کردیا گیا ہے ، اجلاس میں کورونا اور ویکسین کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اجلاس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی اور ویکسین سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

    این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی اینڈٹیکنالوجی کے100سال مکمل ہونےپراعزازی سکہ جاری کرنے کی منظوری اور ہیوی انڈسٹری ٹیکسلامیں پروڈکشن کنٹرول ممبرکی تعیناتی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    اجلاس میں عید کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں کمی کی سمری منظوری کے لیے پیش کی جائے گی اور سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

    ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈکے سی ای او کی تعیناتی سمیت ریلوے اور ٹیکس بیریر میں نجی شعبےکی شمولیت کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

  • وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریاں

    وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریاں

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریاں کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ، عثمان ڈار دوبارہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائےیوتھ افیئرز اور ، وقار مسعود وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ و ریونیو مقرر کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریاں کردیں گئیں ، کابینہ ڈویژن نے تینوں نوٹی فکیشن جاری کردئیے ہیں۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ، عثمان ڈار دوبارہ وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائےیوتھ افیئرز مقرر کردیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود کا عہدہ تبدیل کر دیا گیا، وقار مسعود وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ و ریونیو مقرر کیا گیا ہے ، ڈاکٹر وقار مسعود اس سےقبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی ریونیو تھے۔

    اس سے قبل ایوان صدر اسلام آباد میں وزیرمملکت فرخ حبیب کی تقریب حلف برداری ہوئی ، جس میں صدرمملکت عارف علوی نے فرخ حبیب سے حلف لیا تھا۔

    یاد رہے چند ہفتے قبل گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کی تھی، جس میں شوکت ترین کو حماد اظہر کی جگہ وزارت خزانہ کی ذمہ داری سونپی گئی جب کہ فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دے کر شبلی فراز کو وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بنایا گیا تھا ۔

  • وفاقی کابینہ نے 2 کرونا ویکسینز کی قیمت فروخت کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے 2 کرونا ویکسینز کی قیمت فروخت کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے 2 کرونا ویکسینز کی قیمت فروخت کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاکستان میں نجی سیکٹر کی جانب سے درآمد کردہ کرونا ویکسینز کی قیمتوں سے متعلق ڈریپ کی ارسال کردہ سفارشات کی حتمی منظوری دے دی۔

    روسی ویکسین اسپوتنک V کی 2 خوراک پر مشتمل پیک کی قیمت 8 ہزار 449 روپے ہوگی، جب کہ 4 خوراک پر مشتمل پیک کی قیمت 16 ہزار 560 روپے ہوگی۔

    اسپوتنک V کی 10 خوراک پر مشتمل پیک کی قیمت 40 ہزار 555 روپے ہوگی، جب کہ 20 خوراک پر مشتمل پیک کی قیمت 81 ہزار 110 روپے ہوگی۔

    چینی کمپنی کی تیار کردہ کرونا ویکسین کنویڈیساکی فی انجکشن کی قیمت 4 ہزار 225 روپے ہوگی۔

    واضح رہے کہ آج ہی ڈریپ نے وفاقی کابینہ کو سفارشات ارسال کی تھیں، کابینہ سے منظوری ملنے کے بعد اب ڈریپ کرونا ویکسینز کی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کرے گی۔

    واضح رہے کہ کراچی کی ایک فارما کمپنی نے روسی ساختہ کرونا ویکسین اسپوتنک V کی 50 ہزار ڈوز درآمد کی ہیں، جب کہ ایک ملٹی نیشنل فارما کمپنی چینی ویکسین درآمد کر رہی ہے، چینی کمپنی کی کرونا ویکسین ایک خوراک پر مشتمل ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی سیکٹر کی درآمد کردہ ویکسین کی قیمت کا تعین ڈریپ نے کیا ہے، جس کے لیے ڈریپ کے پرائسنگ اور کاسٹنگ بورڈ کا اجلاس 19 مارچ کو ہوا تھا۔

  • وفاقی کابینہ  کی سرکاری شخصیات کو ممنوعہ اورغیرممنوعہ بورلائسنسز کے اجرا کی منظوری

    وفاقی کابینہ کی سرکاری شخصیات کو ممنوعہ اورغیرممنوعہ بورلائسنسز کے اجرا کی منظوری

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نےسرکاری شخصیات کو ممنوعہ اورغیرممنوعہ بورلائسنسز کے اجرا اور افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کی تجدید کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا ، اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال سمیت 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

    کابینہ اجلاس میں نوشہرہ میں ریلوے کی زمین پرکثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کیلئے رپورٹ پیش کی گئی جبکہ سرکاری شخصیات کوممنوعہ،غیرممنوعہ بور لائسنسز کے اجرا کی منظوری دے دی گئی۔

    ذرائع کاکہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے نیشنل کونسل برائے ہومیوپیتھی کے صدر اور نائب صدر کی منظوری ، نیشنل بک فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی کی بھی منظوری دی۔

    ذرائع کے مطابق پبلک سیکٹرآرگنائزیشن میں سربراہوں کی خالی آسامیوں سمیت ایف 9 پارک، پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر اور فاٹا ہؤوس کےاستعمال پر بریفنگ موخر کردی گئی۔

    سندھ انفراسٹرکچرڈیولپمنٹ کمپنی کےسی ای اوکےاضافی چارج کی منظوری اور افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کی تجدیدکی منظوری بھی دے دی گئی۔

    کابینہ کوسوشل ویلفیئرفنڈکےاستعمال سےمتعلق گائیڈلائنز اور موجودہ حکومت میں گیس ڈویلپمنٹ اسکیم کےطریقہ کار پربریفنگ دی گئی اور
    رولزآف بزنس1973میں ترمیم کی منظوری موخر کرنے کے ساتھ ساتھ قومی اقتصادی کونسل، کابینہ کمیٹی برائےادارہ جاتی ریفارمز کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا

    وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا، اجلاس میں کراچی میں فیڈرل سروسز ٹربیونل دفتر تعمیر کرنے کی اجازت سمیت متعدد امور زیر غور آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا گیا، وفاقی کابینہ 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

    کابینہ اجلاس میں وفاقی ملازمین کو ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس دینے کی منظوری دی جائے گی، اسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹرو بس منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں کراچی میں فیڈرل سروسز ٹربیونل دفتر تعمیر کرنے کی بھی اجازت شامل ہے۔

    چیئرمین ٹاسک فورس برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی بریفنگ، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کی منظوری اور این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی کی تعیناتی کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    علاوہ ازیں کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی متوقع ہے۔

    اس سے قبل 9 فروری کے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ٹیکس قوانین میں ترمیم آرڈیننس 2021 کی منظوری دی گئی تھی، ان ترامیم کا مقصد ڈیجیٹل روشن پاکستان منصوبے میں سہولت کاری ہے۔

    گزشتہ اجلاس میں کابینہ نے مختلف شہروں میں مزید 30 احتساب عدالتوں کے قیام کی بھی منظوری دی تھی۔

  • وفاقی کابینہ کا سندھ حکومت کی جانب سے 6 سال پرانی گندم ریلیز کی رپورٹ پر اظہار تشویش

    وفاقی کابینہ کا سندھ حکومت کی جانب سے 6 سال پرانی گندم ریلیز کی رپورٹ پر اظہار تشویش

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ نے سندھ حکومت کی جانب سے 6 سال پرانی گندم ریلیز کیے جانے کی رپورٹ پر اظہار تشویش کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج وفاقی کابینہ اجلاس میں پرانی گندم ریلیز کرنے کے حوالے سے سامنے آنے والی چشم کشا رپورٹ زیر گفتگو آئی، رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے 6 سال پرانی 32 ہزار ٹن گندم ریلیز کی تھی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ کی جانب سےگندم بر وقت ریلیز نہ کی گئی، سندھ حکومت نے گندم اور چینی کے اسٹاک کی معلومات بھی فراہم نہیں کیں، اس قدام سے اجناس کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ دیکھنے میں آیا، اور گندم کی بڑی مقدار ضائع ہونے سے عام آدی مشکلات کا شکار ہوا۔

    دریں اثنا، وفاقی کابینہ نے ٹیکس قوانین میں ترمیم آرڈیننس 2021 کی منظوری دی، ان ترامیم کا مقصد ڈیجیٹل روشن پاکستان منصوبے میں سہولت کاری ہے، اب تک روشن پاکستان اکاؤنٹ میں 500 ملین ڈالر کی رقم آ چکی ہے۔ کابینہ نے مختلف شہروں میں مزید 30 احتساب عدالتوں کے قیام کی بھی منظوری دے دی۔

    کابینہ کمیٹی توانائی کے اجلاس میں لیےگئے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی، کابینہ کو آئی پی پیز سے ہونے والے حکومتی مذاکرات پر بریفنگ دی گئی، جس میں کہا گیا کہ مذاکرات سے آئندہ 20 سال میں ملک کو 800 ارب روپے کا فائدہ ہوگا، آئی پی پیز کو تقریباً 400 ارب روپے کی ادائیگی پری آڈٹ کے بعد کی جا رہی ہے، یہ رقم حکومت کی جانب سے آئی پی پیز کو واجب الادا ہے۔

    بتایا گیا کہ محمد علی رپورٹ میں سامنے آنے والی 57 ارب کی رقم سے متعلق کمیٹی قائم ہوئی، جو 2 جج صاحبان اور آڈیٹر پر مشتمل ہے جو جائزہ لے کر فیصلہ دے گی، اس کمیٹی کے فیصلے کے خلاف آئی پی پیز اپیل کے حق سے دست بردار ہو چکے ہیں، 12 آئی پی پیز 92 ارب روپے کا کیس جیت چکے تھے، مذاکرات کے نتیجے میں حکومت نے 32 ارب روپے بچائے ہیں، جس کا فائدہ بجلی نرخوں میں کمی کی صورت میں عوام کو میسر آئے گا۔

    بریفنگ کے مطابق ان مذاکرات کے نتیجے میں حکومت اپنے کسی حق سے دست بردار نہیں ہوئی، وفاقی کابینہ نے مذاکراتی کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا، وزیر اعظم نے کہا ملک کے کسی بھی حصے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے، اور تکنیکی وجہ پر ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے ہر واقعے کا بغور جائزہ لیا جائے۔

  • وفاقی کابینہ نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سےکرانے کیلئے آرڈیننس کی منظوری دے دی، سینیٹ انتخابات کا شیڈول آنے سے پہلے آرڈیننس جاری ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سےکرانے کے لیے وفاقی کابینہ سےمنظوری لےلی ، وفاقی کابینہ نےآرڈیننس کی منظوری سرکولیشن سمری کےذریعےدی، سینیٹ انتخابات کاشیڈول آنےسے پہلےآرڈیننس جاری ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات کاکیس سپریم کورٹ میں بھی زیرسماعت ہے اور سینیٹ الیکشن کا شیڈول11 فروری کو جاری ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق 11فروری سے پہلے سپریم کورٹ سےحق میں فیصلہ آنےپرآرڈیننس جاری ہوگا۔

    یاد رہے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے لیے حکومت نے آرڈیننس تیار کیا گیا ، آرڈیننس کا مسودہ اٹارنی جنرل خالد جاوید کی جانب سے تیار کیا گیا  تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ آرڈیننس عدالتی فیصلے سے مشروط رکھا گیا ہے۔

    دو دن قبل وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اوپن بیلٹ کے سلسلے میں ایک بل قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا، انھوں نے کہا تھا کہ یہ بل سینیٹ الیکشن اوپن  بیلٹ کے ذریعے کرانے کا ہے، بل آرٹیکل 218 تین کے مطابق ہے، بل کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا واحد مقصد یہ ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ارکان  اسمبلی کی خرید و فروخت کو روکا جائے۔

  • وفاقی کابینہ نے 112ممالک کیساتھ آن لائن ویزہ شروع کرنے کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے 112ممالک کیساتھ آن لائن ویزہ شروع کرنے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے112ممالک کیساتھ آن لائن ویزہ شروع کرنےکی منظوری دیتے ہوئے انٹرنیشنل ایئر لائن کے لائسنس کی تجدید نو کا فیصلہ مؤخر کردیا۔

    وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورت حال سمیت 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں کابینہ نے112ممالک کیساتھ آن لائن ویزہ شروع کرنے اور وزیر اعظم ایجوکیشن ریفارمزپروگرام کےتحت بسزکی آپریشنل پالیسی کی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ نے انٹرنیشنل ایئرلائن کے لائسنس کی تجدید نوکا فیصلہ اور آثار قدیمہ محفوظ بنانے کیلئے بھارت سے لاک پتھر درآمد کرنے کا معاملہ مؤخر کردیا جبکہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کےگزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔

    کابینہ اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے 26 جنوری کے فیصلوں ، کابینہ کمیٹی برائے قانونی مقدمات کے 21 جنوری کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی۔

  • صوبائی حکومتیں ریاست کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرا سکیں گی، حکومت کا بڑا فیصلہ

    صوبائی حکومتیں ریاست کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرا سکیں گی، حکومت کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ریاست کے خلاف بغاوت اور بغاوت پر اکسانے پر فوری کارروائی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر قانون میں ترامیم کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے بغاوت کے مقدمات قائم کرنے کا اختیار سیکریٹری داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو دینے کا فیصلہ کر لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ضابطہ فوجداری کے سیکشن 196 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے ترامیم کی منظوری لی گئی، جس میں بغاوت اور بغاوت پر اکسانے پر مقدمے کا اختیار سیکریٹری داخلہ کو تفویض کیا گیا ہے، صوبائی حکومتیں بھی اب ریاست کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرا سکیں گی۔

    ذرائع کے مطابق متعلقہ عدالت سیکریٹری داخلہ کی منظوری کے بغیر درج مقدمے کا ٹرائل نہیں کرے گی، سیکشن 153 اے سمیت 5 سیکشن کے تحت مقدمہ سیکریٹری داخلہ کی منظوری سے ہوگا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکریٹری داخلہ کے علاوہ صوبائی حکومتوں کی منظوری سے مقدمے کا اندراج ہو سکے گا۔