Tag: وفاق المدارس

  • وفاق المدارس الشیعہ کے زیراہتمام سالانہ امتحانات کا  آغاز

    وفاق المدارس الشیعہ کے زیراہتمام سالانہ امتحانات کا آغاز

    اسلام آباد : وفاق المدارس الشیعہ کے زیراہتمام سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا، امتحانات میں میٹرک،ایف اے، بی اے اور ایم اے کے طلبا و طالبات سے لیے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ کےزیراہتمام سالانہ امتحانات کاآج سے آغاز ہوگیا، سالانہ امتحانات کے لئے 106امتحانی مراکزقائم کیے گئے ہیں۔

    امتحانات میں میٹرک،ایف اے،بی اے اور ایم اے کے طلبا و طالبات سےلیے جارہے ہیں جبکہ قرآن، تفسیر، حدیث، تاریخ، اخلاق، فقہ، عقائد ، تجوید و قرات، حفظ قرآن اور پیش نمازی کے امتحانات ہوں گے۔

    وفاق المدارس الشیعہ کے امتحانات میں پہلا پرچہ صبح 9 سے 12 بجے، دوسرا پرچہ2سے5 بجے لیا جائے گا۔

    وفاق المدارس الشیعہ نےموسمی حالات کے پیش نظر گلگت بلتستان میں امتحانات ملتوی کردیئے ہیں ، گلگت بلتستان میں دوبارہ امتحانات کافیصلہ رمضان المبارک کے بعد کیا جائے گا۔

  • وفاق المدارس کے تحت ملک میں امتحانات کا آغاز کب ہوگا؟

    وفاق المدارس کے تحت ملک میں امتحانات کا آغاز کب ہوگا؟

    کراچی: وفاق المدارس کے تحت ملک میں امتحانات کا آغاز 11جولائی سے ہوگا، امتحانات میں 27لاکھ طلبہ اور طالبات حصہ لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں امتحانات کا آغاز 11جولائی سے ہوگا، سندھ میں مجموعی طور پر امتحانی مراکز کی تعداد 228ہے۔

    وفاق المدارس کے مطابق 88سینٹر طلبہ کے لیے اور 144طالبات کے لیے مخصوص ہیں، امتحانات میں 27لاکھ طلبہ اور طالبات حصہ لیں گے، ملک بھر میں امتحانی مراکز کی تعداد2100ہے۔

    وفاقی وزیر تعلیم نے ملک میں تعلیمی ادارے کھولنے کی تاریخ کا اعلان کردیا

    دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں 15ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے ایس او پیز تیار کرنے کی ہدایت کردی اور کہا صحت کے معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو تعلیمی ادارے نہیں کھولیں گے۔

    وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ 15ستمبر سے پہلے مزید مشاورت کریں گے، صحت کے معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو تعلیمی ادارے نہیں کھولیں گے، تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے ایس او پیز تیار کی جائیں گی، ایس او پیز سے متعلق مختلف تجاویز آرہی ہیں، معاملے پر غور کررہے ہیں۔

  • مسجد اور مسلک کو بدنام کرنے کی روش ترک کی جائے، تنظیم اتحاد وفاق مدارس

    مسجد اور مسلک کو بدنام کرنے کی روش ترک کی جائے، تنظیم اتحاد وفاق مدارس

    اسلام آباد: تنظیم اتحاد وفاق مدارس نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر مدارس کے خلاف کریک ڈاﺅن بند نہ کیا گیا تو مارچ کے آخر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

    جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں تنظیم اتحاد وفاق امدارس کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری جنرل مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ ملک میں حکومت اور مذہبی قوتوں کے درمیان ٹکراﺅ کیلئے فضا ہموار کی جارہی ہے ، جس سے بچنے کیلئے انہوں نے وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہ سمیت تمام ذمہ داروں کو مذاکرات کی دعوت دے دی ہے۔

     سیکرٹری جنرل تنظیم اتحاد وفاق المدارس وفاق المدارس کے رہنما قاری حنیف جالندھری نے کہا کہ مدارس کو کنٹرول کرنے کی خواہش کسی صورت میں پوری نہیں ہونے دی جائے گی۔

    تنظیم اتحاد وفاق المدارس وفاق المدارس کے رہنماﺅں نے واضح کیا کہ مذاکرات اور کریک ڈاﺅن یکساں چلانے کی حکومتی پالیسی کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی ، حکومت دہشت گردی کو کنڑول کرنے کیلئے مسجد اور مسلک کو بدنام کرنے کی روش ترک کرے۔

  • وفاق المدارس کا حکومت کیخلاف احتجاجی جلسوں کا اعلان

    وفاق المدارس کا حکومت کیخلاف احتجاجی جلسوں کا اعلان

    اسلام آباد: وفاق المدارس العربیہ نے مدارس کے خلاف کارروائیوں پر حکومت مخالف جلسے کرنے کا اعلان کر دیا، پہلا جلسہ 15 مارچ کو لاہور میں ہو گا۔

    وفاق المدارس العربیہ کے رہنماؤں مولانا حنیف جالندھری اور علامہ طاہر اشرفی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی آڑ میں مدارس اور مساجد کا تقدس پامال نہیں ہونے دینگے۔

     حکومت کیخلاف احتجاجی جلسوں کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلا احتجاجی جلسہ 15 مارچ کو جامعہ اشرفیہ لاہور جبکہ دوسرا 19 مارچ کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ہوگا۔

     انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا مدارس سے رویہ امتیازی ہے ، قانونی دستاویزات رکھنے والے طلبہ کو تعلیم مکمل کئے بغیر ڈیپورٹ کرنے کا کوئی فیصلہ قبول نہیں کرینگے۔

     انہوں نے مدارس کے خلاف پروپیگنڈے کو عالمی ایجنڈے کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مدارس کی قیادت تصادم نہیں تعاون چاہتی ہے، حکمران مذہبی طبقوں کوبھی پاکستانی سمجھے ، مسجد ، مدارس ، پگڑی اور داڑھی کو دہشتگردی سے نہ جوڑا جائے۔

  • وفاق المدارس کی جانب سے غیر ملکی طلبہ پر پابندی کی مذمت

    وفاق المدارس کی جانب سے غیر ملکی طلبہ پر پابندی کی مذمت

    اسلام آباد: وفاق المدارس نے غیر ملکی طلبہ وطالبات کے مدارس میں داخلوں پر پابندی کی شدید مذمت کی ہے ۔

    کراچی میں وفاق المدارس کے رہنماؤں مفتی محمد نعیم، مولانا عبیداللہ خالد، مفتی محمد اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اس فیصلے سے مدارس میں زیر تعلیم ملکی و غیر ملکی طلبہ میں خاصا اضطراب پایا جاتا ہے۔

     انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس سے ملحقہ تئیس ہزار مدارس میں چالیس لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔

    ان کا کہنا تھا قومی ایکشن پلان میں مدارس کی اصلاحات کے فیصلے مدارس کی قیادت کو اعتماد میں لیکر کرنے کاطے پایا گیا تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا۔

  • اکیسویں ترمیم پر مزید نظر ثانی کی ضرورت ہے، حنیف جالندھری

    اکیسویں ترمیم پر مزید نظر ثانی کی ضرورت ہے، حنیف جالندھری

    ملتان: ناظم اعلٰی وفاق المدارس عریبیہ قاری حنیف جالندھری نے کہا ہے اکیسویں ترمیم میں عجلت سے کام لیا گیا ہے، اکیسویں ترمیم پر مزید نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

    ملتان پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا دہشت گردی کے قانون کے بارے میں جلد بازی نے اس معاملے کو مشکوک بنا دیا ہے، دہشت گردی پاکستان کا بڑا مسئلہ ہے لیکن اس کی آڑ میں ایک مذہب کو نشانہ نہ بنایا جائے۔

    قاری حنیف جالندھری کا کہنا تھا اگر دینی مدارس کیخلاف کسی قسم کی کاروائی کی گئی تو راست اقدام پر مجبور ہوں گے، ان کا کہنا تھا اکیسویں ترمیم پر مجلس عاملہ اور دیگر علما کا اجلاس آٹھ جنوری کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں قاری حنیف جالندھری نے کہا وزیر داخلہ چوہدری نثار نے دینی مدارس اور اس قانون کے غلط استعمال نہ ہونے کا یقین دلایا ہے۔

  • کچھ قوتیں مدارس اورحکومت کا تصادم چاہتی ہیں، حنیف جالندھری

    کچھ قوتیں مدارس اورحکومت کا تصادم چاہتی ہیں، حنیف جالندھری

    کراچی: تنظیم وفاق المدارس کے سربراہ قاری حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں مدارس اور حکومت کا تصادم چاہتی ہیں۔تنظیم وفاق المدارس دہشت گردی کے خاتمے میں حکومت کےساتھ ہے۔

    کراچی میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے قاری حنیف جالندھری نے کہاکہ،اگر کوئی مدرسہ دہشت گردی میں ملوث ہے تو اس کی نشاندھی کی جائے ، قاری حنیف جالندھری کاکہنا تھا کہ مدارس کی رجسٹریشن سے کبھی انکار نہیں کیا ۔ہمیشہ رکاوٹ متعلقہ اداروں کے افسران کی جانب سے ڈالی گئی ۔

    قاری حنیف جالندھری کاکہنا تھا کہ سانحات کو مدارس سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ، انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ یکشن پلان سے مدارس کوحذف کرکےدہشت گردی کےاصل اسباب پرتوجہ دی جائے۔حکومت نے اتحاد تنظیمات مدارس کے ساتھ کئے گئے معاہدے سے ہٹ کر کچھ کیا تو تسلیم نہیں کیا جائےگا۔

  • حکومت اور تنظیمات المدارس دینیہ کے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے

    حکومت اور تنظیمات المدارس دینیہ کے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے

    اسلام آباد: مدارس میں اصلاحات کیلئے مذاکرات قاری حنیف جالندھری کے بائیکاٹ کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگئے۔

    مدارس میں اصلاحات کیلئےحکومت اور تنظیمات المدارس دینیہ کے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے۔وفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل قاری حنیف جالندھری حکومتی ٹیم پربرس پڑے،ان کاکہناتھا کردار کشی کرکے مدارس کودیوار سے لگایاجارہاہے،اصلاحات کی ضرورت مدارس کونہیں تعلیمی نظام کوہے۔

    قاری حنیف جالندھری کاکہناتھا حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ ناقابل برداشت ہے، اجلا س میں مفتی منیب الرحمن اور تنظیمات مدارس کے دیگر عہدے دار بھی شریک تھے، حکومتی ٹیم میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف ، وزرائے مملکت پیر امین الحسنات اور بلیغ الرحمن شامل تھے۔