Tag: وقاریونس

  • اسپاٹ فکسنگ کے مکمل خاتمے کیلئے مل کرکام کرنا ہوگا، وقاریونس

    اسپاٹ فکسنگ کے مکمل خاتمے کیلئے مل کرکام کرنا ہوگا، وقاریونس

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے کہا کہ کرکٹ سے اسپاٹ فکسنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اس کے مکمل خاتمے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا، ورلڈ الیون اور سری لنکا کی آمد سے دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کو اعتماد ملا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی سی بی آفس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وقار یونس کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی بھرپور شمولیت کے لئے پر امید ہیں۔

    ورلڈ الیون اور سری لنکن ٹیم کی آمد کے سے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کو مدد ملی ہے اور ان دونوں ایونٹس کی کامیابی سے دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کا خوف دور ہوا ہے جو پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کے مستقبل کے لئے مثبت تبدیلی ہے۔


    مزید پڑھیں: اسپاٹ فکسنگ‘ خالد لطیف پر بھی پانچ سال کی پابندی عائد


    اسپاٹ فکسنگ سے متعلق وقار یونس کا کہنا تھا کہ اس سے کرکٹ کو بہت نقصان پہنچا ہے لیکن ابھی تک اس کا مکمل خاتمہ نہیں ہوسکا، جس کیلئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہ اس سلسلے میں وہ کرکٹر کی خصوصی مانٹیرنگ کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • وقاریونس نے انضمام الحق کوچیف سلیکٹر بنانےکی حمایت کردی

    وقاریونس نے انضمام الحق کوچیف سلیکٹر بنانےکی حمایت کردی

    لاہور: سابق ہیڈ کوچ وقاریونس نےانضمام الحق کوچیف سلیکٹربنانے کی حمایت کردی،کہتے ہیں خوشی ہے پی سی بی میری سفارشات پرعمل کررہی ہے۔

    وقاریونس نے ٹوئٹ کیا کہ انضمام الحق کو چیف سلیکٹربنانے کی خبرسن کر خوشی ہوئی، سابق کپتان کو سیلکٹربنانے کافیصلہ اچھا ہے۔

    وقاریونس نے ٹوئٹ میں لکھاکہ پی سی بی کا قائم مقام کوچ رکھنے کافیصلہ درست نہیں، کرکٹ بورڈ کو فیصلے پر نظرثانی کرناہوگی، انگلینڈ سے سیریز میں بہت وقت ہے، مستقبل کو دیکھ کر فیصلہ کرناچاہیے۔

  • وقاریونس نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفی دے دیا

    وقاریونس نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفی دے دیا

    لاہور: وقاریونس نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفی دےدیا ، انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ نے رپورٹ لیک کرکے بہت زیادتی کی ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا پی سی بی نے رپورٹ لیک کرکے بہت زیادتی ہے، جب میری باتیں سنی نہیں گئی تواستعفی دے دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پچھلے دوہفتوں سے جو کہا اس کا ایک ایک لفظ سچ تھا، انہوں نے کہا کہ کرکٹرز سے درخواست ہے ملک کیلئے جو بھی کیا اسے بھلایا نہ جائے، ملک کی بدنامی نہ ہو اس لیے عزت سے چھوڑ کرجارہا ہوں۔

    وقاریونس نے کہا کہ ابھی تین ماہ کامعاہدہ باقی ہے، اس کی تنخواہ چالیس سے پچاس لاکھ بنتی ہے، تین ماہ کی تنخواہ مجھےنہیں دیں بلکہ ڈومیسٹک کرکٹ کومیں خرچ کرے۔

    انھوں نے کہا ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں دنیا کی کرکٹ بہت آگے جاچکی ہے، آٹھ سے دس بڑے کرکٹرزپرکمیٹی نہ بنائی گئی توحالات مزید خراب ہوں گے۔

    وقاریونس نے جاتے جاتے نجم سیٹھی سے پھرشکوہ کیا کہ ان کے پاس آج بھی وقت نہیں تھا، مصروف تھے اس لئے ہاتھ ملائے بغیرجارہاہوں۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کا وقاریونس سےملاقات سےانکار

    پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کا وقاریونس سےملاقات سےانکار

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کےحکام نے وقاریونس سے ملاقات سے انکار کردیا، بورے والا ایکسپریس اپنی توہین پربرہم ہوگئے،کہتے ہیں تین کمرے دور بیٹھےتھے، لیکن ٹیلی فون پر بات کی ملاقات سے انکار کیا گیا۔

    وقار یونس نے پی سی بی حکام سے مطالبہ کیا کہ میری رپورٹ کیسے لیک ہوئی،بورڈ حکام نے بات تک نہ کی۔

    وقارکا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ بچانےکےلیےوزیراعظم سےبھی رابطہ کرنے کی کوشش کریں گے،اب معاملہ بورڈ حکام سےاوپرجانا چاہیے۔

    ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ جورپورٹ دی تھی اسےنہ صرف لیک کیا گیا، بلکہ توڑ مروڑ کرپیش کیا گیا، کچھ لوگ مجھے ولن بناکر اپنی غلطیاں چھپاناچاہتےہیں۔،

    وقاریونس نے کہا کہ انہوں نے پوری زندگی کرکٹ کو دی ہے،ان کی مزید توہین نہ کی جائے قومی ٹیم کےکوچ کا کہنا تھا کہ معاملات سنبھالنے کے لیے اب کسی کو باہر سے آنا ہوگا،جس پردباؤ نہ ڈالا جاسکے،جوکسی کی سفارش نہ مانے۔

    واضح رہے کہ بورڈ حکام کےرویے سے دل گرفتہ وقاریونس نےٹیم کارکردگی پرتفتیشی ٹیم کو رپورٹ پیش کی تھی،وہ رپورٹ لیک ہوگئی،ہیڈ کوچ معلوم کرنےگئےتھے رپورٹ کیسےلیک ہوئی۔