Tag: وقار یونس

  • اسلام آباد: پی سی بی کو وسیم اکرم سے استفادہ حاصل کرناچاہیے،وقار یونس

    اسلام آباد: پی سی بی کو وسیم اکرم سے استفادہ حاصل کرناچاہیے،وقار یونس

    اسلام آباد :سابق ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم وقاریونس کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر زور دیا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی ترقی کے لیے وسیم اکرم سے زیادہ فائدہ اٹھایا جائے.

    تفصیلات کے مطابق سابق ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو مشورہ دینے والے اہم لوگ سابق کھلاڑی ہونے چاہیے.

    سابق ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم نے کہاکہ آپ کو کرکٹ کے فیصلوں کے لیے ایک کرکٹ کمیٹی کی ضرورت ہے لیکن تمام فیصلے بورڈ آف گورنرز کی طرف سے آتے ہیں اور ان میں سے کوئی بھی کرکٹر نہیں.

    اُن کا کہنا تھا کہ ہماری کرکٹ کمیٹی کو اعلیٰ پائے کے آٹھ سے دس کرکٹرز کی ضرورت ہے تا کہ ان کی تجاویز سے پاکستان کرکٹ کے مستقبل اور پی سی بی کو فائدہ ہو.

    وقاریونس نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفی دے دیا*

    یاد رہے کہ وقاریونس نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد یہ کہتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا کہ پی سی بی ان کی تجاویز پر عمل نہیں کررہا جس کے باعث ٹیم کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے.

  • اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں‌ وقار یونس نے پی سی بی کاکچاچٹھہ کھول دیا

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں‌ وقار یونس نے پی سی بی کاکچاچٹھہ کھول دیا

    کراچی: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا اے آر وائی کو خصوصی انٹرویو ہیڈکوچ وقاریونس پی سی بی پربرس پڑے انہوں نے کہا کہ کیا افغانستان سے ہاریں گے تب ہوش آئے گا۔

    اےآروائی نیوز کے پروگرام ایلونتھ آر میں اینکر پرسن وسیم بادامی کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ مجھے نکالنا ہے تو بتادیں چلاجاؤں گا،ایساہی چلتارہاتودوسال بعد کوئی اور کوچ شکایت کررہاہوگا۔

    وقاریونس نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں مسائل ہیں، حل ڈھونڈنا ہوگا،مجھےکالی بھیڑکہنےوالوں کو شرم آنی ہے۔ انہوں نے پی سی بی میں قابض ٹولے کی اہلیت پر سوال اٹھادیا کہا کہ مسئلہ پی سی بی میں ہے صرف دو لوگ پروفیشنل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ رپورٹ لیک ہونابہت بڑا جرم ہے، جس نے میری رپورٹ لیک کی اسے سزادینی چاہیے، رپورٹ لیک ہونے پرتکلیف ہوئی،رپورٹ لیک ہوناپی سی بی کی ناکامی ظاہرکرتاہے۔

    ہیڈ کوچ نے بتایا کہ نجم سیٹھی نےہیڈ کوچ رکھا اب ڈیڑھ سال سے میرا فون نہیں اٹھاتے، جبکہ وفاقی وزیر سے ملنا میرا حق ہے،انہوں نے کہا کہ 2015میں دی گئی میری رپورٹ پر عملدرآمد نہیں ہوا۔

    وقار یونس نے کہا کہ پاکستان میری پہچان ہے، ہمیشہ ملک کی بہتری کا سوچا، مجھے میرٹ پر کوچ رکھا گیا۔

  • ہیڈ کوچ وقار یونس کی بین الصوبائی رابطے کے وزیر ریاض پیرزادہ سے ملاقات

    ہیڈ کوچ وقار یونس کی بین الصوبائی رابطے کے وزیر ریاض پیرزادہ سے ملاقات

    لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شکست کے بعد ہیڈ کو چ وقار یونس کی خفیہ رپورٹ منظر عام پر آنے سے وقار یونس خا صےچراغ پاہیں،انہوں نے اس معاملے پر بین الصوبائی رابطے کے وزیر ریاض پیر زادہ سے ملا قات کی اور شکایتوں کے انبار لگا دیئے ۔

    پارلیمنٹ سے زیادہ سیاست پاکستان کی کرکٹ میں ہے، یہ جملے کہنے والے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس اپنی شکایت لگانے پارلیمنٹ کے رکن کے پاس پہنچ گئے۔

    وقار یونس نے بین الصوبائی رابطے کے وزیر ریاض پیر زادہ سے ملاقات کی اور رپورٹ لیک ہونے پر بورڈ کی خوب شکایتیں لگائیں،بورڈ کے رویئے پر ناراضگی کا بھی اظہار کیا۔

    ریاض پیرزادہ نے وقار یونس کا غصہ کچھ ٹھنڈا کیا اور رپورٹ وزیراعظم تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی، وقار یونس نے ایک بار پھر رپورٹ کو خفیہ قراد دیا۔

    وقار یونس نے کہا کہ رپورٹ میں کھلاڑیوں کی لڑائی کا ذکر نہیں کیا، کرکٹ میں خامیوں کی نشاندہی کی ہے اور اس میں بہتری کے لئے سفارشات دی ہیں، وقار یونس نے خفیہ رپورٹ ریاض پیرزادہ کو بھی دی۔

    ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی پرفارمنس پر رپورٹ دینے والے خود پی سی بی کے ریڈار پر آگئے، رپورٹ لیک ہونے پر وقار ہوئے آؤٹ آف کنٹرول ہوئئے اور بورڈ کے خلاف تیر برسادیئے۔ بورڈ بھی ایکشن میں آگیا اور کہا کہ بغیر اجازت وقار یونس نے میڈیا سے بات کیوں کی۔

    چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے قذافی اسٹیڈیم میں اعلٰی سطح کا ہنگامی اجلاس طلب کیا، اجلاس میں وقار یونس کے حالیہ بیان پر کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد وقار یونس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ہوگا۔

  • وقار یونس کی پی سی بی کو جمع کرائی گئی رپورٹ مننظر عام پر آگئی

    وقار یونس کی پی سی بی کو جمع کرائی گئی رپورٹ مننظر عام پر آگئی

    لاہور: وقاریونس نے کل قوم سے معافی مانگی اورآج سارا ملبہ آفریدی اورمعین خان پرڈال دیا،وقار یونس نے رپورٹ میں کہا تھا کہ معین خان من پسند کھلاڑیوں کو باہرلیجاتےتھے۔

    ہاتھ جوڑ کرقوم سے معافی مانگنے والےقومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے سابق چیف سلیکٹرکے خلاف بلیم گیم شروع کردیا، وقاریونس نے پی سی بی کی تحقیقاتی کمیٹی کو رپورٹ پیش کی جس میں سابق چیف سلیکٹر معین خان کو بھی ٹیم کی تباہی کا ذمہ دار ٹھرایا، وقارنےالزام لگایا کہ معین خان من مانیاں کرتے تھے۔

    وقار یونس کی رپورٹ کے مطابق معین خان کھلاڑیوں کو بغیر اجازت باہر لے جاتے تھے ،تحفے تحائف دلاتے تھے یہ سب وہ انہیں نیچا دکھانے کے لیے کرتے تھے۔

    وقار یونس نے کہا کہ ماضی میں عمر اکمل کو شامل کرانے پر معین خان اور محمد اکرم نے ان کی مخالفت کی تھی، وقار یونس بورڈ پر بھی برس پڑے، انہوں نے کہا کہ دوہزار پندرہ ورلڈ کپ کے بعد دی گئی رپورٹ پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ جس کے سبب ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں حوصلہ افزا نتائج حاصل نہیں ہوسکے۔

    ذرائع کے مطابق وقار یونس نے رپورٹ میں کپتان شاہد آفریدی پر الزامات لگائے ہیں، کپتان شاہد آفریدی ورلڈ کپ میں سنجیدہ نہیں تھے، وہ ٹیم میٹنگز اور پریکٹس میں بھی شریک نہیں ہوتے تھے۔

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی پی سی بی کو جمع کرائی گئی رپورٹ لیک ہوگئی، رپورٹ کے مندرجات سامنے آنے پر وقار برہم ہوگئے۔

    واضح رہے کہ دوہزار پندرہ ورلڈ کپ میں معین خان چیف سلیکٹر اور وقار یونس ہیڈ کوچ تھے اس وقت ٹیم کوارٹرفائنل سے آگےنہ بڑھ سکی تھی، اسی دورے میں معین خان کا کسینوجانے کااسکینڈل بھی سامنےآیا تھا۔

    وقار یونس کے الزامات پر معین خان نےسوشل میڈیا پرصرف اتنا کہا کہ ’ کہہ رہا ہے شور دریا سے سمندر کا سکوت، جس کا جتنا ظرف ہے اتنا ہی وہ خاموش ہے‘۔

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناقص کارکردگی پر وقار یونس نے معافی مانگ لی

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناقص کارکردگی پر وقار یونس نے معافی مانگ لی

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے ناقص کارکردگی پر قوم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی، کہتے ہیں ان کے جانے سے کرکٹ ٹھیک ہوتی ہے تو وہ تیار ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی میں ناکامی پر وقار یونس نے اپنا دامن جھاڑدیا، قوم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی، وقار یونس نے کچھ بھی نہ کہا اور سب کچھ کہہ بھی گئے۔

    وقار یونس نے کہا کہ ناقص کارکردگی پرسب کو تکلیف ہوئی،اس لیے وہ قوم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے ہیں، انہوں نے ہمیشہ ایمانداری سے کام کیا ہے، ملک میں کرکٹ کی حالت کسی ایک پر الزام لگانا زیادتی ہوگی، یہ مسئلہ بہت گہرا ہے، ہمیں گہرائی تک جانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کوئی گروہ بندی نہیں، ہماری کارکردگی اس قابل نہیں کہ ہم گروپنگ کرسکیں۔

    وقاریونس کا کہنا تھا کہ کرکٹ اسٹارزکا نہیں ہیروز کا کھیل ہے، کون ہیرو ہے کون اسٹارہے اس فرق کو سمجھنا ہوگا، وہ یہاں کسی پر الزام لگانے کے لیے کھڑا نہیں ہوئے اور نا ہی سب کے سامنے مسائل بتا کر ملک کی بدنامی کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے پی سی بی کو اپنی رپورٹ میں سب کچھ لکھ کر دے دیا ہے۔

    وقار یونس نے کہا کہ کاسمیٹک سرجری سے چیزیں ٹھیک نہیں ہوں گی، آنکھیں کھولنا ہوں گی، کرکٹ سے سیاست کو نکالنا ہوگا۔

    ایک سوال پر وقار یونس نے ٹیم میں گروپنگ کی خبروں کو مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم کی پرفارمنس گروپنگ والی نہیں تھی۔

  • ہیڈ کوچ وقار یونس کی احمدشہزاد اورعمراکمل پر کڑی تنقید

    ہیڈ کوچ وقار یونس کی احمدشہزاد اورعمراکمل پر کڑی تنقید

    موہالی: ہیڈ کوچ وقاریونس نے احمد شہزاد اورعمراکمل کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اوپرنمبرپربیٹنگ کاشورمچانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، آج موقع ملاتھا،انھوں نے آج کیاکیا؟۔

    میچ کے بعد ہیڈ کوچ وقاریونس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے احمد شہزاد اور عمراکمل پربرہم ہوگئے، وقاریونس نے کہا کہ جو بیٹسمین ٹاپ آرڈر پرکھیلنےکی شکایتیں کرتے ہیں اُنھوں نے آج کیا کیا۔

    ہیڈ کوچ نے کہا اچھےآغاز کے باوجود ہارنے پرافسوس ہے، احمد شہزاد اورعمراکمل نے کافی گیندیں ضائع کی، انہیں آج پرفارم کرنے کا موقع ملاتھا۔

    وقاریونس نے کہا کہ امید پردنیا قائم ہے،ہم نے بھی امید لگالی ہے، لیکن چانس بہت کم ہے، جس طرح کی کرکٹ کھیلی ہے،سیمی فائنل میں جانے کے مستحق نہیں ہیں۔

    وقاریونس نے نیوزی لینڈ کےخلاف شکست کوتکلیف دہ قراردیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم کے ساتھ مسقتبل کافیصلہ پاکستان لوٹ کرکروں گا۔

  • وقار یونس کی کپتان شاہد آفریدی سے اختلافات کی تردید

    وقار یونس کی کپتان شاہد آفریدی سے اختلافات کی تردید

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کارکردگی بہت بہتر کرنی ہو گی، ہیڈ کوچ نے کپتان شاہد آفریدی سے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم کوجوڑنے کا وقت ہے۔

    وقار یونس ٹیم کو اجازت ملنے پرخوش ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیائے کرکٹ کے لئے اچھی خبر ہے، وقار یونس نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں، اسے بہت بہتر کرنا ہو گا۔

    وقار یونس نے کہا کہ کپتان شاہد آفریدی سے اختلافات کی باتیں درست نہیں، پاکستان ٹیم کوقوم کی حمایت درکار ہے۔

    پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنا پہلا میچ بدھ کو کوالیفائر ٹیم سے کھیلے گی جو بنگلہ دیش ہو سکتی ہے۔

  • جلد قوم کاسرفخرسے بلندکریں گے، وقار یونس

    جلد قوم کاسرفخرسے بلندکریں گے، وقار یونس

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس کہتے ہیں ایشیا کپ میں بہت برا کھیلے، جلد قوم کا سرفخر سے بلند کریں گے۔

    ہیڈکوچ وقاریونس نے سماجی روابچ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا کہ ایشیاکپ میں ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی، لیکن دنیاابھی ختم نہیں ہوئی۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اچھا کھیل کرقوم کا سرفخر سے بلندکریں گے۔ وقاریونس نے کہا پاکستان ٹیم کے ساتھ ہوں۔

    اس سے قبل چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے قومی ٹیم کے ہیڈکوچ وقار یونس سے اہم ملاقات کے دوران ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں خراب کارکردگی کے اسباب پوچھے، ہیڈ کوچ سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں تبدیلی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

     

  • بھارت کےخلاف رنزکچھ زیادہ ہوتےتونتیجہ مختلف ہوتا، وقار یونس

    بھارت کےخلاف رنزکچھ زیادہ ہوتےتونتیجہ مختلف ہوتا، وقار یونس

    ڈھاکہ: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے بھارت کے خلاف رنز کچھ زیادہ ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔

    ڈھاکہ میں میچ کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ میچ میں تیس سے چالیس رنز کم بنائے۔ہدف چوراسی رنز کا ہو تو حریف ٹیم بہت محتاط ہوکر کھیلتی ہے۔

    وقار یونس نے کہا کہ عامر نے کمال کی بولنگ کی۔ لیکن کوہلی اور یووراج کی شراکت میچ ہم سے دور لے گئی، میچ میں دن ہمارا نہیں تھا۔

    وقار یونس نے کہا کہ پاکستان کی بولنگ ایسی ہے کہ وہ کسی بھی ٹیم کو ہراسکتی ہے، وقار یونس نے ٹورنامنٹ ابھی ختم نہیں ہوا، آئندہ میچز میں ٹیم ضرور کم بیک کرے گی۔

  • احمد شہزاد کو جلد موقع دیا جائیگا، وقار یونس

    احمد شہزاد کو جلد موقع دیا جائیگا، وقار یونس

    دبئی: قومی ٹیم کے اسٹار اسپنر یاسر شاہ ٹریننگ سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے، کوچ وقار یونس نے کہا کہ انجری معمولی ہے، پلیئنگ الیون میں احمد شہزاد کو جلد موقع دیا جائیگا۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہے ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابر، تیسرا میچ منگل کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، دونوں ٹیموں کی زخمی شیروں کی طرح ایک دوسرے پر جھپٹنے کیلئے تیار ہیں، ٹریننگ کے دوران یاسر شاہ انجری کا شکار ہوگئے۔

    ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ گھبرانے والی بات نہیں چوٹی معمولی ہے، وقار یونس نے احمد شہزاد کو پلیئنگ الیون میں شامل نہ کرنے کی وجہ بھی بتادی، ہیڈ کوچ کہتے ہیں کہ نوجوان کھلاڑیوں کو چانس دینا کا اچھا موقع ہے، تیسرے میچ میں کم بیک کرینگے۔