Tag: وقافی حکومت

  • آئندہ مالی سال کا بجٹ3 یا 4 جون کو پیش کیا جائے گا

    آئندہ مالی سال کا بجٹ3 یا 4 جون کو پیش کیا جائے گا

    اسلام آباد: آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ تین یا چار جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے.

    تفصیلات کےمطابق وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہےبجٹ تین یا چار جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے.

    وفاقی سیکرٹری خزانہ نے بجٹ پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بریفنگ دی، جس میں وفاقی بجٹ کے کُل حجم کا تخمینہ چار ہزار پانچ سوارب سے زائد لگایا گیا ہے.

    وفاقی حکومت کے جاری اخراجات بجٹ میں تین ہزار چھ سو ارب مختص کیے جانے کا امکان ہے.

    وفاقی بجٹ میں سود کی ادائیگیوں کے لیے ایک ہزار چار سو ساٹھ ارب کو مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے.

    سرکاری ملازمین کی پینشن کے لیے بجٹ میں دو سو پچاس ارب روپے مختص کرنے کی تجویز کی گئی ہے.

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ کی مد میں 900 ارب سے زائد رقم مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

  • تھرپارکر: غذائی قلت سے مرنے والے بچوں کی تعداد125 ہوگئی

    تھرپارکر: غذائی قلت سے مرنے والے بچوں کی تعداد125 ہوگئی

    تھر پارکر: مٹھی میں غذائی قلت کا شکار بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ایک اور بچی نے غذائی قلت کی وجہ سے دم توڑ دیا ہے اور سوا دو ماہ میں موت کا شکار ہونے والے بچوں کی تعداد ایک سو پچیس تک پہنچ گئی ہے۔

    صرف سوا دو ماہ میں تھر پارکر کے مختلف علا قوں میں زندگی کی بازی ہارنے والے بچوں کی تعداد ایک سو پچیس تک جا پہنچی ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں اموات کی وجہ خوراک کی کمی ہے۔

    یہ کہانی صحرائے تھر کی ہے، جہاں ہر گزرتے دن کوئی کلی بن کھلے مرجھا جاتی ہے۔ خون کی کمی کاشکار لاغر مائیں جسمانی اور دماغی طور پر کمزور بچوں کو جنم دے رہی ہیں جس کے سدباب کیلئے صوبائی حکومت تو خاموش ہے ہی اس کے ساتھ ساتھ وقافی حکومت بھی زبانی جمع خرچ کر نے میں مصروف ہے۔

    تھر کے اسپتال بیمار اورلاچار بچوں سے بھرے پڑے ہیں، جو تکلیف سے کراہتے رہتے ہیں، بلکتے ہیں اور پھر روتے روتے زندگی ہارجاتے ہیں۔ اسپتال تو موجود ہے لیکن علاج کی بہتر سہولت دستیاب نہیں ہے۔

    ایک طرف خوراک کی کمی تو دوسری جانب ادویات نہ ملنے کی بھی شکایات مل رہی ہیں۔ بیماری اور بھوک بچوں کو نگل رہے ہیں۔