Tag: ولادی میرپیوٹن

  • چند یوکرینی شہریوں کے لیے روسی شہریت کا قانون منظور

    چند یوکرینی شہریوں کے لیے روسی شہریت کا قانون منظور

    ماسکو: روسی صدر ولادی میرپیوٹن کے بیان کے بعد چند یوکرینی شہریوں کے لیے تیز رفتار روسی شہریت کا قانون منظور کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حال ہی میں روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے اعلان کیا تھا کہ یوکرینی شہری روسی شہریت لینا چاہیں تو انہیں آسانی سے میسر ہو گی، اس بیان پر روسی صدر کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین نے ولادی میرپیوٹن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شمالی یوکرینی تنازع کو ہوا دے رہے ہیں۔

    روسی صدر نے ایک ایسے نئے قانون پر دستخط کر دئیے، جس کے تحت چند یوکرائنی شہریوں کو بہت کم وقت میں روسی شہریت دی جا سکے گی۔

    بدھ یکم مئی کو منظور کردہ نئے قانون کے مطابق تمام یوکرینی شہریوں کو نہیں بلکہ چند مخصوص کو ہی یہ سہولت میسر ہو گی۔

    پیوٹن نے مغربی ممالک اور بالخصوص کییف حکومت کے شدید تحفظات کے باوجود اس قانون کو حتمی شکل دی ہے۔

    خیال رہے کہ مشرقی یوکرین کے علاقے ڈونیٹسک اور لوہانسک سے متعق روس اور یوکرین کے درمیان شدید تنازع ہے، ان علاقوں میں روس نواز باغی اور ملکی افواج کے مابین جنگی صورت حال رہ چکی ہے۔

    یوکرینی تنازعہ، یورپی یونین کی روس پر کڑی تنقید

    روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے گذشتہ دنوں اپنے بیان میں کہا تھا کہ یوکرین کے علیحدگی پسند خطوں ڈونَیٹسک اور لُوہانسک کے باشندے اگر چاہیں تو اپنے لیے روسی پاسپورٹوں کی درخواستیں دے سکتے ہیں۔

  • صدر ٹرمپ سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد کم جونگ روسی صدر سے ملیں گے

    صدر ٹرمپ سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد کم جونگ روسی صدر سے ملیں گے

    پیانگ یانگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد شمالی کوریائی سربراہ کم جونگ ان روسی صدر ولادی میرپیوٹن سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ اور کم جونگ ان دو بار اہم ملاقات کرچکے ہیں تاہم مذاکرات بے نتیجہ رہے، شمالی کوریائی سربراہ اب ولادی میرپیوٹن سے ملیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ رواں ماہ کے اختتام پر روس کا دورہ کریں گے، اس دوران جوہری موضوع پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

    دونوں سربراہوں کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مذاکرات میں پیش رفت سے متعلق بھی گفتگو ہوگی۔خیال رہے کہ کم جونگ امریکی صدر سے دوبارہ ملاقات کے لیے بھی راضی ہیں۔

    شمالی کوریائی رہنما کو اس دورے کی دعوت روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے دے رکھی ہے، روسی میڈیا کے مطابق پیوٹن اور کم جونگ ان کے درمیان ملاقات مشرقی شہر ولادی ووسٹک میں ہونے کا امکان ہے۔

    ولادی ووسٹک شہر شمالی کوریائی سرحد کے قریب واقع ہے، کِم جونگ کا روسی دورہ صدر پیوٹن کے چینی دورے سے قبل بھی ہوسکتا ہے۔

    شمالی کوریا نے امریکا کو رواں سال کے اختتام تک تعلقات کی بحالی کا موقع دیا ہے، کم جونگ نے واضح کیا ہے کہ بعد میں شمالی کوریا اپنے فیصلوں پر آزاد ہوگا۔

    جوہری تنازعہ: کم جونگ ان کی ایک بار پھر امریکا کو دھمکی

    واضح رہے کہ امریکا کا الزام ہے کہ ماسکو حکومت پیونگ یانگ پر عائد عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس کیمونسٹ ملک کو خوراک مہیا کر رہا ہے تاہم روس اس کی تردید کرتا ہے۔

  • یوکرین کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ، مکے گھونسے چل گئے

    یوکرین کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ، مکے گھونسے چل گئے

    کیو: یوکرین کے سیاست دان کو روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا ایجنٹ کہنے پر یوکرین کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ ہوگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین کے سیاست دان کو روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا ایجنٹ کہنے پر یوکرین کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ ہوگیا، حکومت اور اپوزیشن کے اراکین نے ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کردی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایوان باکسنگ رنگ کا منظر پیش کررہا ہے، ہنگامہ آرائی اس وقت شروع ہوئی جب اپوزیشن کے ایک رکن نیسٹر شفریچ نے یوکرینی سیاست دان کو روسی صدر پیوٹن کا ایجنٹ بنا کر پیش کرنے والا پوسٹر پھاڑ ڈالا۔

    پوسٹر پھاڑنے کے بعد پیپلز فرنٹ کے رکن یورپی بیریزا نے شفریچ پر حملہ کردیا، حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے لڑائی جھگڑا کئی منٹ تک جاری رہا۔

    رپورٹ کے مطابق گرجا گھر کا نام تبدیل کرنے کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا گیا تھا جو بعد میں اکھاڑے کا منظر پیش کرنے لگا۔

  • بھارت سے فوجی تعاون میں اضافہ کریں گے، ولادی میرپیوٹن

    بھارت سے فوجی تعاون میں اضافہ کریں گے، ولادی میرپیوٹن

    نئی دلی: روس کے صدرولادی میرپیوٹن نے کہا ہےکہ روس بھارت کے ساتھ فوجی منصوبوں کو مزید وسعت دے گا۔

    بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ مشترکہ بریفنگ سے خطاب میں روسی صدرنے کہا کہ روس اوربھارت مل کر لڑاکا اور ٹرانسپورٹ طیارے بنائیں گے۔ بھارت کے لئے بیس نئے نیوکلئیرپاورپلانٹس کے ڈیزائن پرکام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے سیاسی اورمعاشی روابط کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ شام اورعراق میں جاری بدامنی کے خاتمے کے حق میں ہیں۔