Tag: ولادی میر پیوٹن

  • پیوٹن کی پرامن حلف برداری کے لیے طاقت کا استعمال، قائد حزب اختلاف سمیت سینکڑوں گرفتار

    پیوٹن کی پرامن حلف برداری کے لیے طاقت کا استعمال، قائد حزب اختلاف سمیت سینکڑوں گرفتار

    ماسکو: روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی پرامن حلف برداری کے لیے طاقت کا استعمال، قائد حزب اختلاف کو سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ولادی میر پیوٹن چھوتی مدت کے لیے ملک کے صدر منتخب ہوئے ہیں، جس کی تقریب حلف برداری منعقد ہونے سے قبل الیکسئی نوالنی کو حراست میں لیا گیا۔

    الیکسئی نوالنی نے روس کے 90 سے زیادہ شہروں اور قصبوں میں لوگوں سے صدر پیوٹن کے زار طرزِ حکمرانی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی اپیل کی تھی۔

    پولیس نے الیکسئی نوالنی کو ماسکو کے وسطی چوک میں نوجوانوں کی ایک ریلی میں نمودار ہونے کے فوری بعد گرفتار کیا، ریلی میں شریک نوجوان ’روس پیوتن کے بغیر‘ اور ’زار مردہ باد‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔

    واضح رہے کہ الیکسئی نوالنی کو صدر پیوٹن کے مقابلے میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے بھی روک دیا گیا تھا۔ انھیں ماضی میں بھی اسی طرح کے احتجاجی مظاہرے منظم کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    ولادی میر پیوٹن چوتھی بار روس کے صدر منتخب

    خیال رہے کہ ولادی میر پیوٹن مارچ میں بھاری اکثریت سے چوتھی مرتبہ مزید چھے سال کے لیے صدر منتخب ہوئے ہیں اور اب وہ 2024 تک برسراقتدار رہیں گے، اس طرح وہ سوویت یونین کے سابق مطلق العنان صدر جوزف اسٹالن کے بعد طویل عرصہ تک منصبِ صدارت پر فائز ہونے والے لیڈر بن جائیں گے۔ اسٹالن قریباً تیس سال تک سوویت یونین کے صدر رہے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • روس اورترکی کا فلسطینی ریاست کی تشکیل پراتفاق

    روس اورترکی کا فلسطینی ریاست کی تشکیل پراتفاق

    ماسکو : روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور ترکی کے ہم منصب رجب طیب اردوان نے فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعلان کیا ہے، اس بات کا اعادہ انہوں نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    روسی ایوان صدر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم نہ کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

    پیوٹن اور طیب اردگان کے مابین فون پر ہونے والی بات چیت میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور کردہ قرارداد کے تناظر اور مشرق وسطی کے امن مذاکرات کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کا فیصلہ ناجائز ثابت ہو گیا، قرارداد منظور ہونے کے بعد وہ توقع رکھتے ہیں کہ امریکا، القدس کو دارالحکومت قرار دینے کا فیصلہ واپس لے۔

    رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فلسطین کو آزاد ریاست بنانے کے لئے فلسطینیوں کی مکمل حمایت اور اسرائیلی تنازعے کو حل کرنے کیلئے تعاون جاری رہے گا۔


    مزید پڑھیں: یروشلم سے متعلق امریکی فیصلہ اقوام متحدہ نے مسترد کردیا


    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 دسمبر کو یروشلم کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا، بعدازاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اس متنازع فیصلے کو عالمی برادری نے یکسر مسترد کردیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • روس امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر نہیں کرےگا،پیوٹن

    روس امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر نہیں کرےگا،پیوٹن

    ماسکو: روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہناہےکہ امریکہ کی طرف سے 35 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کیے جانے کے جواب میں روس کسی امریکی سفارتکار کو نہیں نکالے گا۔

    تفصیلات کےمطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے وزارت خارجہ کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس امریکی سفارت کاروں کو ملک بدر نہیں کرے گا۔

    روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ولادی میر پیوٹن کوتجویز بھیجی تھی جس میں کہا گیاتھاکہ روس جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکہ کے35سفارتکاروں کو ملک بدر کرے۔

    روسی صدر کا کہنا تھا کہ سبکدوش ہونے والی اوباما انتظامیہ کی جانب سے اٹھایا جانے والا یہ قدم روس اور امریکہ کے دوستانہ تعلقات کو کمزور کرنے کی کوشش ہے جبکہ یہ قدم دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات کے برعکس ہے۔

    ولادی میر پیوٹن کا کہناتھاکہ روس ’کچن ڈپلومیسی‘ جیسی غیرذمہ دارانہ سفارت کاری نہیں کرے گا بلکہ آنے والی ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کی بنیاد پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بحال کرنے اور مضبوط کرنے کی کوشش کرے گا۔

    مزید پڑھیں:سفارتکاروں کی ملک بدری پرجواب دیں گے‘روس

    یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر ولادی میر پیوٹن کے ترجمان نےروسی سفارتکاروں کی ملک بدری پرکہاتھاکہ سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کےامریکی اقدام پر روس کے جواب سے امریکہ کو کافی تکلیف پہنچے گی۔

    مزید پڑھیں:امریکہ نے35روسی سفارتکاروں کوملک بدر کردیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر براک اوباما امریکہ نے صدارتی انتخاب میں روس کی جانب سے سائبر حملوں کے الزام میں 35 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا احکامات جاری کیے تھے۔