Tag: ولن

  • ارجن کپور ’سنگھم اگین‘ میں پہلی بار ولن کے روپ میں نظر آئیں گے!

    ارجن کپور ’سنگھم اگین‘ میں پہلی بار ولن کے روپ میں نظر آئیں گے!

    ’سنگھم اگین‘ میں پہلی بار ارجن کپور ولن بنیں گے، فلم میں ان کے کردار کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور ایکشن ہیرو ٹائیگر شیرف کے بعد روہت شیٹی نے ارجن کپور کا ’سنگھم اگین‘ کے ذریعے اپنی ’پولیس یونیورس‘ کا حصہ بنا لیا ہے۔ میکرز نے بلاک بسٹر فرنچائز کی تیسری فلم کی جھلک جاری کی ہے جس میں ارجن کپور بطور ولن نظر آرہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ’شیطان‘ کے کردار کے پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے ہدایت کار نے لکھا کہ ’’انسان غلطی کرتا ہے اور اسے اسکی سزا بھی ملتی ہے لیکن اب جو آئے گا، وہ شیطان ہے۔‘‘

    روہت شیٹی نے مزید لکھا کہ ’’کیا میں کہہ سکتا ہوں کہ میں ارجن کپور کا متعارف کروا رہا ہوں،‘‘

    ارجن کپور نے بھی اسے اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ، ’’سنگھم کا ولن! ہٹ مشین روہت شیٹی سر کی پولیس یونیورس کا حصہ ہونے کا احساس بہت خوش کن ہے! میں وعدہ کرتا ہوں کہ یہ تباہ کن ہوگا۔‘‘

    اس سے قبل فلم میکرز نے فرنچائز میں نئے آنے والوں، دیپیکا پڈوکون (شکتی شیٹی/ لیڈی سنگھم) اور ٹائیگر شیروف (اے سی پی ستیہ) کے ساتھ ساتھ کرینہ کپور، اکشے کمار اور اجے دیوگن کے کریکٹر پوسٹرز کی نقاب کشائی کی تھی۔

    روہپت شیٹی کی ہدایت کری میں بننے والی یہ فرنچائز کی پانچویں فلم ہے جس میں جیکی شیرف بھی ایک مختصر کردار میں نظر آئیں گے، فلم 15 اگست کو تھیٹرز کی زینت بنے گی۔

  • ’جب میں ولن بنتا ہوں تو میرے سامنے ہیرو ٹک نہیں سکتا‘ فلم ’’جوان‘‘ کا ٹریلر جاری

    ’جب میں ولن بنتا ہوں تو میرے سامنے ہیرو ٹک نہیں سکتا‘ فلم ’’جوان‘‘ کا ٹریلر جاری

    ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی کا ایکشن سے بھرپور میگا فلم ’جوان‘ کا ٹریلر جاری کردیاگیا۔

    شاہ رُخ خان کو جوان کے ٹریلر میں مختلف اوتار میں دکھایا گیا ہے، ایک سین میں اداکار کے چہرے کو مکمل طور پر پٹیوں سے ڈھکا ہوا دکھایا گیا جبکہ دوسرے سین میں شاہ رُخ نے آدھے چہرے پر ماسک لگا رکھا ہے، ایک اور ٹرین کے سین میں اداکار سرمنڈوائے نظر آئے۔

    اس فلم میں کنگ خان نے دوہرا کردار ادا کیا ہے، ایک سپاہی کے طور پر ایک پٹی بند بدلہ لینے والے ولن کے طور پر نظر آرہی ہیں۔

    شاہ رخ خان کی فلم ’ جوان‘ کی ٹریلر ’ میں کون ہوں، کون نہیں، پتا نہیں، میں اچھا ہوں، برا ہوں، میں پنے ہوں یا پاپ ہوں، یہ خود سے پوچھنا‘ یہ ڈائیلاگ بولتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

    شاہ رخ خان فلم میں کہتے ہیں کہ ’ جب میں ولن بنتا ہوں تو میرے سامنے کوئی بھی ہیرو ٹک نہیں سکتا ‘، ایک سین میں انہین ٹرین میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

    اس فلم کی دلچسپ بات یہ ہے کہ ساؤتھ انڈین فلم کے مشہور ہدایت کار ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی والی فلم ہے، ‘جوان’ 7 ستمبر کو بھارت سمیت مختلف ممالک متعدد زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ’جوان‘ میں بالی وڈ کے سپراسٹار سنجے دت اور دیپیکا پڈوکون بھی جلوہ گر ہوں گے۔

  • کیا آپ ٹرمینیٹر 2 کے ولن کے بارے میں یہ حیران کن بات جانتے ہیں؟

    کیا آپ ٹرمینیٹر 2 کے ولن کے بارے میں یہ حیران کن بات جانتے ہیں؟

    ہالی وڈ کی مشہور زمانہ ایکشن فلم ٹرمینیٹر 2: ججمنٹ ڈے سنہ 1991 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم میں ٹرمینیٹر کا مرکزی کردار آرنلڈ شوازینگر نے نبھایا تھا، فلم کا ولن ٹی 1000 کو مووی کے ہیرو سے زیادہ طاقتور دکھایا گیا تھا۔

    یہ ایسا ولن تھا جو مووی کے دو کرداروں جان کونر اور سارہ کونر کو مارنے کے لیے بھیجا جاتا ہے لیکن آرنلڈ شوازینگر یعنی ٹرمینیٹر ان کی حفاظت کے لیے آجاتا ہے۔

    یہ ایسا کردار تھا جو ٹرمینیٹر کی طرح اسٹیل کا بنا ہوا جسم نہیں رکھتا تھا بلکہ اس کا وجود پارے سے بنا ہوا تھا، یہی وجہ تھی کہ اس پر کوئی ہتھیار کام نہیں کرتا تھا۔

    اس فلم کو ریلیز ہوئے تقریباً 31 سال گزر چکے ہیں لیکن اس کی مقبولیت ہے کہ کم ہی نہیں ہوتی اور لوگ اب بھی اس کی باتیں کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

    چند دن قبل ٹویٹر پر ایک صارف نے فلم کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں رابرٹ پیٹرک کو ایک پستول سے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ٹویٹر صارف نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ کیا آپ جانتے ہیں رابرٹ پیٹرک نے ٹرمینیٹر 2: ججمنٹ ڈے کے لیے بغیر پلکیں جھپکائے فائرنگ کی ٹریننگ لی تھی۔

    رابرٹ پیٹرک نے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہتھیار سے فائرنگ کرنے سے قبل ٹریننگ بہت ضروری ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ پلکیں نہ جھپکانا سیکھنا ٹی 1000 کا کردار نبھانے کے لیے ضروری تھا، مجھے فائرنگ رینج پر کافی ٹریننگ کرنی پڑی تھی۔

  • کیاسدیپ’ٹائیگر زندہ ہے‘میں ولن کا کردارنبھائیں گے؟

    کیاسدیپ’ٹائیگر زندہ ہے‘میں ولن کا کردارنبھائیں گے؟

    ممبئی : بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی بلاک بسٹرفلم’ایک تھا ٹائیگر‘ کےسیکویل ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں ولن کا کردار کون نبھائے کا مداح جاننےکے لیے بے تاب ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہےاوراس بار یہ سلمان اور کترینہ کی جوڑی کو لیکر نہیں بلکہ ولن کےکردار کی وجہ سےخبروں کی سرخیوں میں ہے۔

    بھارتی میڈیا رپوٹس کےمطابق اس بار بالی ووڈ کے سلطان کے سامنے کوئی اور نہیں بلکہ تامل فلم انڈسٹری کےسپراسٹار سدیپ سنجیوولن کے روپ میں نظر آئیں گےتاہم اس حوالے سےسلمان خان یاان کی ٹیم کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔

    اگر فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘میں بھارتی اداکار سدیب سنجیو ولن کا کردار نبھارہے ہیں تویہ ان کی بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں 6سال بعد واپسی ہوگی۔


    مزید پڑھیں:سلمان اور کترینہ کی کیمسٹری پھرملنے لگی؟


    خیال رہےکہ آخری بار وہ رام گوپال ورما کی ڈائریکشن میں بننے والی ہارر فلم ’پھونک‘ میں جلوہ گرہوئے تھے۔فلم کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیاگیاتھا۔

    یاد رہےکہ اس قبل گزشتہ سال نومبر میں فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘سےمتعلق خبریں سامنے آئی تھیں کہ فلم میں باربی ڈول کترینہ کیف ولن کا کردار نبھائیں گی۔

    واضح رہےکہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘ رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

  • میں اب کچھ فلموں میں ولن بننا چاہتی ہوں،شردھاکپور

    میں اب کچھ فلموں میں ولن بننا چاہتی ہوں،شردھاکپور

    ممبئی : عاشقی ٹو فلم میں اپنی بہترین اداکاری سے مداحوں کا دل جیتنے والی اداکارہ شردھا کپور کا کہنا ہے کہ میں اب کچھ فلموں میں ولن کا کردار نبھانا چاہتی ہوں.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی نامور ادکارہ شردھا کپور کا کہنا ہے کہ وہ آج کل منفی کرداروں سے متاثر ہورہی ہیں اور اپنی آنے والی فلم میں ولن کا کردار کرنا چاہتی ہیں.

    بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں اب کچھ فلموں میں ولن بننا چاہتی ہوں اور اگر کوئی آفر آئی جس میں مجھے منفی کردار کی پیشکش کی گئی تو میں ضرور کرنا چاہوں گی‘.

    یاد رہے کہ شردہا کپور نے فلمی کیریئر کاآغاز بالی ووڈ فلم تین پتی سے کیا اور اس کے بعد اداکارہ نے ایک کے بعد ایک کامیاب فلموں میں اداکاری کی اور مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا.

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کی آخری فلم باغی تھی جس میں اداکارہ نے ٹائیگر شروف کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا تھا.