Tag: ولن کا کردار

  • شاہ رخ خان یا رنبیر کپور؟ دھوم 4 میں ولن کا کردار کون کرے گا؟

    شاہ رخ خان یا رنبیر کپور؟ دھوم 4 میں ولن کا کردار کون کرے گا؟

    خبریں ہیں کہ بالی ووڈ کے سپر اسٹارز شاہ رخ خان یار رنبیر کپور اسکرین پر طاقتور ولن کے طور پر ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

    فلموں کے سیکوئلز کی دوڑ میں بالی ووڈ اس وقت ریکارڈ بزنس کرنے میں مصروف ہے، جس کی عمدہ مثال حال ہی میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم  ’استری 2‘ ہے جو 15 اگست کے بعد سے اب تک کئی ریکارڈ بنا چکی ہے۔

    ویسے ہی یش فرنچائز کا اگلا سیکوئل دھوم 4 کی چہ مگوئیاں جاری ہیں، اس سیکوئل کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے، دھوم سیریز کی فلمیں اپنے ویلن کیلئے مشہور ہیں اور 3 سیکوئل میں اب تک جون ابراہم، رتیک روشن اور عامر خان ویلن کا کردار ادا کر چکے ہیں۔

    دھوم 4 کے بارے میں گذشتہ کافی عرصے سے بھارتی میڈیا پر مختلف افواہیں سرگرم ہیں تاہم فلم کے پروڈکشن ہاؤس ’یش راج فلمز‘ کی جانب سے افواہوں کے حوالے کوئی  تصدیق یا تردید کی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

    تاہم حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوٰی کیا جارہا ہے کہ فلم دھوم 4 کے  میکرز اس بار بالی وڈ کے کنگ  شاہ رخ خان یا رنبیر کپور میں سے کسی ایک اداکار کو بطور  ولن کاسٹ کرنے  پر غور کر رہے ہیں۔

    دھوم سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہیرو کے مقابلے میں ولن کو زیادہ طاقتور یا منفرد کردار میں دکھایا جاتا ہے۔

    پہلی فلم میں جان ابراہم جب کہ دوسری فلم ریتیک روشن اور تیسری فلم میں عامر خان کو ولن کے طور پر دکھایا گیا تھا، فلم کا تیسرا سیکوئل کو 2013 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

    عامر خان کی جانب سے ولن کا کردار ادا کیے جانے کی وجہ سے سیریز کی تیسری فلم کے خاصے چرچے رہے تھے اور اس میں کترینہ کیف نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

    دھوم سیریز کی تیسری فلم ریلیز ہوتے ہی سیریز کی چوتھی فلم بنانے کا اعلان کیا گیا تھا مگر 11 سال میں اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

  • سلمان خان کی نئی فلم ’سکندر‘ میں ولن کا کردار کون کرے گا؟

    سلمان خان کی نئی فلم ’سکندر‘ میں ولن کا کردار کون کرے گا؟

    بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ میں ولن کا کردار ادا کرنے کیلئے باہوبلی اداکار کو کاسٹ کرلیا گیا۔

    بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان فلم ’سکندر‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ ہیروئن کیلیے رشمیکا مندانا کو کاسٹ کیا گیا ہے جو پہلی بار ان کے ساتھ کام کریں گی جبکہ یہ فلم 2025 میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اے آر مروگاداس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سکندر اگلے سال ریلیز ہونے والی ہے جس کے لیے تیزی سے کام جاری ہے، سلمان خان جون میں فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by SIKANDAR The Film (@sikandar_thefilm)

    فلم کے ولن کے بارے میں افواہیں تیز ہونے پر پروڈیوسر چترا لکشمن نے اعلان کیا کہ ساؤتھ اسٹار ستھیا راج فلم سکندر میں ولن کا کردار ادا کریں گے، فلم پروڈیوسر لکشمنن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ باہوبلی میں کٹپا کا کردار ادا کرنے والے ستھیا راج سکندر میں سلمان خان کے خلاف ولن کے طور پر نظر آئیں گے۔

    جبکہ دوسری جانب اداکار ستھیا راج نے خود بھی ایک حالیہ انٹرویو میں اس خبر کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وہ سلمان خان کی فلم میں ولن ہیں۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ ہدایتکار اے آر مروگاداس 2016 میں سوناکشی سنہا کی ایکشن ڈرامہ فلم ’اکیرا کے بعد آٹھ سال کے وقفے کے بعد ہندی سنیما میں فلم سکندر سے واپسی کیلئے تیار ہیں۔