Tag: ولی بابر قتل

  • کراچی، صحافی ولی بابر پر گولی چلانے والا قاتل گرفتار

    کراچی، صحافی ولی بابر پر گولی چلانے والا قاتل گرفتار

    کراچی: نجی ٹی وی چینل کے صحافی ولی بابر پر گولی چلانے والے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ اور کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ صحافی ولی بابر پر گولی چلانے والے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ولی خان بابر کو 13 جنوری 2011 کو لیاقت آباد میں قتل کیا گیا تھا۔

    کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ولی بابر قتل کیس میں 8 ملزمان نامزد تھے، ایک ملزم لیاقت علی واقعے کے ایک سال بعد مارا گیا تھا، فیصل موٹا اور ذیشان عرف شانی کو سزائے موت کی سزا سنائی گئی۔

    غلام نبی میمن کے مطابق کیس کے 4 ملزمان 2015 میں پکڑے گئے تھے، وفاقی ادارے کی انٹیلی جنس نے ذیشان عرف شانی کو گرفتار کیا، تحقیقات میں ذیشان عرف شانی نے 4 قتل کا اعتراف کیا۔

    کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ولی بابر پر براہ راست گولی چلانے والا ذیشان عرف شانی تھا، صحافی کے قتل کا ماسٹر مائنڈ فیصل موٹا تھا، قاتل نے بتایا ولی بابر کو مارنے کی وجہ اے این پی کے لیے کام کرنا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ کامران عرف ذیشان شانی بیوی بچوں کے ساتھ گلشن معمار میں رہ تھا، 2012 میں کیس کے آخری گواہ کو بھی قتل کردیا گیا تھا۔

    غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ قاتلوں نے بتایا کہ ولی بابر ایم کیو ایم مخالف اسٹوری پر کام کررہا تھا، ملزمان کو ایم کیو ایم جنوبی افریقا سے بھی ہدایت ملتی تھیں، کامران عرف ذیشان شانی نے 2008 میں ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کی تھی۔

  • اے آر وائی نیوز کے پروگرام کھرا سچ  میں ایم کیو ایم سے متعلق انکشافات جاری

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام کھرا سچ میں ایم کیو ایم سے متعلق انکشافات جاری

    لاہور: اے آر وائی نیوز کے پروگرام کھرا سچ میں کھری کھری باتوں کے ساتھ ساتھ کھرے کھرے ثبوت بھی پیش کئے جارہے ہیں

    کھرا سچ میں نسیم احمد عرف وسیم کمانڈو نے ولی خان بابر کے قتل کا اعتراف کیا، وسیم کمانڈو نے بتایا کہ شاہ رخ خان عرف مانی ولی خان بابر کی ریکی کر رہا تھا۔

    وسیم کمانڈو کے مطابق شاہ رخ عرف مانی ولی خان بابر کا پیچھا کرتے ہوئے فیصل موٹے کو تفصیلات بتا تا رہا۔

    وسیم کمانڈو کے مطابق ولی خان بابر کی گاڑی لیاقت آباد پہنچی تو فیصل موٹے کے حکم پر ذیشان نے ولی خان بابر پر فائرنگ کر دی، جس کی اسے اطلاع ملی۔

    اے آروائی کے پروگرام کھرا سچ میں ایک بار پھر ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کی فوٹیج دکھائی گئی۔

    اس سے قبل سینئر اینکر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کھراسچ میں دکھائی گئی نائن زیرو کی ویڈیوکی تردید نہیں کی گئی، وہ چیزیں دکھائیں جوسب کے سامنے ہیں۔

    ایم کیو ایم اراکین سندھ اسمبلی نے اے آر وائی کیخلاف عدالت جانے کی دھمکی دے دی۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ  کھراسچ میں دکھائی گئی نائن زیرو کی فوٹیج کی تردید نہیں کی گئی، مبشر لقمان نے دلیل دی کہ سپریم کورٹ نے کہہ دیاایم کیوایم میں مسلح گروپ موجود ہیں۔

    مبشر لقمان نے سوال اٹھایا کیا قومی اور فوجی اداروں کےخلاف بیان آئین کی خلاف ورزی نہیں، ایم کیوایم اب عدالت میں آئے ہم شواہد کے تحت بات کررہے ہیں۔