Tag: ولی عہد ابوظبی

  • متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کا پاکستان کے لیے تحفہ

    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کا پاکستان کے لیے تحفہ

    دبئی: پاکستان کی ترقی کے لیے متحدہ عرب امارات کا اہم قدم سامنے آ گیا، یو اے ای کے سفارت خانے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 40 ترقیاتی اور انسانی ہم دردی کے منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے پاکستان کے لیے تحفہ پیش کر دیا، پاکستان میں 40 ترقیاتی اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں کا آغاز ہونے جا رہا ہے، امارات کے آغاز کردہ چالیس منصوبوں پر 20 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، ابوظبی ترقیاتی فنڈز ان تمام منصوبوں کے لیے مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔

    قبل ازیں، مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے اپنے ٹویٹ میں اطلاع دی تھی کہ ابو ظبی کے ولی عہد نے وزیر اعظم سے ملاقات میں 200 ملین ڈالر کے تعاون کا اعلان کیا ہے، یہ 200 ملین ڈالر چھوٹے کاروبار اور روزگار کے لیے استعمال ہوں گے۔

    ابوظبی ولی عہد کا وزیراعظم سے ملاقات میں 200 ملین ڈالرز کی سپورٹ کا اعلان

    مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مالی تعاون دونوں ممالک میں گہرے تعلقات کی عکاس ہے، ہم ابوظبی کے ولی عہد کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔

    واضح رہے کہ ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان گزشتہ روز ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے، شیخ محمد بن زید النہیان کی وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات ہوئی تھی جس میں خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

  • ولی عہد ابوظبی کا سرکاری دورہ ایک روزہ تھا: معاونِ خصوصی وزیرِ اعظم

    ولی عہد ابوظبی کا سرکاری دورہ ایک روزہ تھا: معاونِ خصوصی وزیرِ اعظم

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ ابوظبی کے ولیٔ عہد کا سرکاری دورۂ پاکستان ایک روزہ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق معاونِ خصوصی وزیرِ اعظم افتخار درانی نے کہا ہے کہ محمد بن زید النہیان کا سرکاری دورہ ایک روزہ تھا، جو طے شدہ شیڈول کے تحت مکمل ہوا۔

    انھوں نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان کی دعوت پر ہونے والے اس سرکاری دورے سے پاکستان اور متحدہ عرب امارت کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور دو طرفہ تعاون کو نئی جہت ملے گی۔

    افتخار درانی نے مزید کہا کہ میڈیا نمائندگان سے درخواست ہے کہ دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات اور اس دورے کی اہمیت کے پیشِ نظر محض فرضی باتوں کی بنیاد پر غیر ضروری تبصرے اور قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔


    یہ بھی پڑھیں:  فواد چوہدری نے ولی عہد ابوظبی کی اچانک روانگی کی خبروں کی تردید کر دی


    خیال رہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں ولی عہد ابوظبی کی اچانک روانگی کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ولیٔ عہد تین دن سے پاکستان میں تھے۔

    وزیرِ اطلاعات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ولیٔ عہد کی اچانک روانگی کی خبر ایک ایسے صحافی نے دی ہے جو دفترِ خارجہ تک گیا ہی نہیں۔

  • دورہٗ پاکستان مکمل، ابوظبی کے ولی عہد وطن واپس روانہ

    دورہٗ پاکستان مکمل، ابوظبی کے ولی عہد وطن واپس روانہ

    اسلام آباد : ابوظبی کے ولی عہد ایک روزہ کامیاب دورہٗ پاکستان کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پر آج صبح اسلام آباد پہنچے جہاں ان کا پُر تپاک استقبال کیا گیا۔

    اس سے قبل محمد بن زید النہیان کی وزیر اعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    متحدہ عرب امارات اور پاکستانی قیادت میں پاکستان کو دی جانے والی 3 ارب ڈالرز کی امداد اور سرمایہ کاری اقتصادی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی ۔

    پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے وفود کے درمیان مذاکرات ہوئے، پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اعظم عمران خان کی جبکہ متحدہ عرب امارات کے وفد کی قیادت ولی عہد محمد بن زید کی۔

    پاکستانی وفد میں خارجہ، خزانہ، منصوبہ بندی، اور اطلاعات کے وزراء سمیت وزیر پٹرولیم ،مشیر تجارت، وزیرمملکت برائے دفاعی پیداوار بھی شامل تھے۔

    اس سے قبل ابوظبی کے ولی عہد کو پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا تھا جبکہ نور خان ایئربیس پر محمد بن زید النہیان کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی تھی۔

    وزیر اعظم عمران خان معزز مہمان محمد بن زید کو گاڑی میں بیٹھا کر اسے خود چلاتے ہوئے وزیر اعظم ہاوس لے کر پہنچے۔

    خیال رہے کہ تین ماہ سے کم عرصے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کے درمیان یہ تیسری ملاقات ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کی خصوصی نوعیت کامظہرہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا دورہٗ یواے ای ، شیخ محمدبن راشد المکتوم کا اردو میں ٹویٹ

    یاد رہے گذشتہ برس 19 نومبر کو وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے تھے، اس موقع پر اُن کے ہمراہ آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور، وزیر برائے توانائی اور مشیر تجارت جبکہ یو اے ای میں پہلے سے موجود وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود بھی شامل تھے۔

    وزیراعظم عمران خان کی ولی عہدشیخ محمدبن زیدبن سلطان النہیان سےملاقات صدارتی محل میں ہوئی، جس میں باہمی امور اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور دو طرفہ تجارت سمیت معیشت کی بہتری کے معاملات پر بات چیت ہوئی تھی۔