Tag: ولی عہد حمدان بن راشد المکتوم

  • دبئی دنیا کا پہلا  ’’ پیپر لیس اسمارٹ سٹی‘‘  بنے گا، ولی عہد حمدان بن راشد

    دبئی دنیا کا پہلا ’’ پیپر لیس اسمارٹ سٹی‘‘ بنے گا، ولی عہد حمدان بن راشد

    دبئی : ولی عہد شیخ حمدان بن راشد مختوم نے کہا ہے کہ 2021 کے بعد متحدہ عرب امارات کے سرکاری اداروں میں دفتری امور کے لیے صفحات کا کردار ختم ہوجائے گا اور تمام کام کمپیوٹرائزڈ ہو جائیں گے جن کے پرنٹ آؤٹ کی بھی ضرورت نہیں رہے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ’اسمارٹ دبئی آفس‘‘ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد کردہ ایک تقریب میں ’’ پیپر لیس حکمت عملی ‘‘ کو بیان کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ حکمت عملی متحدہ عرب امارات کے سربراہ راشد بن المکتوم کی ہدایات پر ترتیب دی گئی ہے جن کا خواب دبئی کو ایک اسمارٹ سٹی میں تبدیل کرنا ہے جہاں جدید تقاضوں کو کماحقہ پورا کیا جائے گا اور یہ اپنی نوعیت کا پہلا شہر ہوگا۔


     یہ پڑھیں : ولی عہد حمدان بن راشد المکتوم کا دل دہلانے والے خطرناک اسٹنٹ کا مظاہرہ


    ولی عہد حمدان بن راشد نے کہا کہ ’’پیپر لیس اسٹریٹیجی‘‘ کے نفاز کے بعد سرکاری دفاتر میں مراسلات اور دیگر کاموں کے لیے صفحات کے استعمال کے بجائے انٹرنیٹ کا استعمال ہوگا اور تمام تر ڈیٹا اور کام کمپیوٹر پر منتقل ہوجائیں گی۔


     یہ بھی پڑھیں : دبئی، ولی عہد حمدان بن راشد 2017 کی پُر اثر شخصیت منتخب


    انہوں نے مزید کہا کہ اس حکمت عملی کے بعد دبئی کے سرکاری دفاتر میں سالانہ ایک ارب صفحات کا استعمال ختم ہوجائے گا جنہیں ٹھکانے لگانا یا محفوظ رکھنا ایک دشوار کام تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شیخ حمدان بن راشد کا بلند عمارتوں کے شیشے صاف کرنے والے مزدور کو خراج تحسین

    شیخ حمدان بن راشد کا بلند عمارتوں کے شیشے صاف کرنے والے مزدور کو خراج تحسین

    دبئی : اپنی بلند اور خوبصورتی سے ڈیزائن کردہ عمارتوں کے لیے مقبول دبئی کی سڑکوں کے دونوں طرف چمکدار شیشوں سے مزین ان عمارتوں کی صفائی دیدنی ہے لیکن یہ عمل نہایت خطرناک بھی ہوتا ہے۔

    فلک کو چُھوتی عمارتوں میں لگے شیشوں کی صفائی روزانہ کی بنیاد پر کی جاتی ہے تاکہ آلودگی ان شفاف شیشوں کو پراگندہ نہ کردے اور

    یہ یقینآ ایک جان جوکھوں والا کام ہے اور اسے انجام دینے والے لائق تعریف ہیں۔
    بات احسن اقدام اور محنت کی ہو تو دبئی کے ولی عہد حمدان بن راشد تعریف اور حوصلہ افزائی کیے بغیر نہیں رہ سکتے چنانچہ حسب روایت انہوں نے کئی منزلہ بلند پر رسی سے لٹک کر شیشے صاف کرنے والے ایک کارکن کو سراہا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

    شیخ حمدان بن راشد المکتوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُن کے عقب میں رسی سے لٹکے محنت کش کو صابن اور کپڑے سے شیشے کو صاف کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور جسے شیخ حمدان نے اس ویڈیو کے ذریعے خصوصی طور پر شکریہ کہا۔

    شیخ حمدان بن راشد کی ویڈیو اپ لوڈ کرنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کی دھوم مچ گئی اور صارفیں نے ولی عہد کے خوبصورت پیغام اور اُن کی نرم دلی کو پسند کیا اور باہمت مزدور کی حوصلہ افزائی کی۔

  • دبئی: ولی عہد حمدان سمندر کی صفائی کے لیے سرگرداں

    دبئی: ولی عہد حمدان سمندر کی صفائی کے لیے سرگرداں

    دبئی : ولی عہد شیخ حمدان بن راشد المکتوم نے سمندر کے تہہ میں جمع کچرا اٹھا کر اسے ضائع کیا اس مہم میں اُن کے ساتھ اسکول کے طالب علم بھی بہ طور رضاکار شامل تھے۔

    ولی عہد شیخ حمدان بن راشد نے یہ مظاہرہ لوگوں میں سمندری آلودگی سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے کیا جس میں وہ تیراکی کا لباس پہن کر گہرے سمندر میں اتر گئے اور تیرتے ہوئے سمندر کی تہہ تک پہنچے اور وہاں سے کچرا اُٹھا کر واپس لوٹے جسے بعد ازاں ضائع کردیا گیا۔

    ولی عہد نے اس سے قبل شہریوں سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے اقدامات سے متعلق تجاویز مانگی تھیں جس پر انہیں بڑی تعداد میں مشورے موصول ہوئے جس میں ساحلی علاقوں کی صفائی کے علاوہ سمندر کو آلودگی سے بچانے کے لیے سمندر کی تہہ سے صفائی بھی شامل تھی۔

    عمومی طور پر ساحل سمندر پر سیر و تفریح کے لیے افراد اپنے ہمراہ کھانے پینے کی اشیاء لاتے ہیں اور جاتے ہوئے بچا کچا سامان سمندر میں پھینک دیتے ہیں جو آہستہ آہستہ سمندر کی تہہ میں جمع ہونے لگتے ہیں جس کے باعث سمندر کا پانی آلودہ ہوجاتا ہے جب کہ سمندری مخلوقات کو بھی نقصان کا اندیشہ رہتا ہے۔

    ولی عہد حمدان نے اسکول کے چند طالب علموں کے ہمراہ تیراکی کا لباس پہن کر سمندر میں اترے اور کچرہ جمع کرنے کی مہم میں خود حصہ لیا اور اس کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ انسٹا گرام پر جاری کی جس میں انہیں سمندر کی تہہ سے خالی بوتلیں، ریپرز اور مختلف تھیلیاں جمع کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

     

    ویڈیو دیکھیں 

     

    یاد رہے کہ ولی عہد حمدان بن راشد المکتوم اپنے سماجی کاموں اور ایڈوانچرز کے باعث نوجوانوں میں کافی مقبول ہیں جب کہ ملکی امور میں سرگرم رہنے اور ماحولیات و سائنس میں دلچسپی لینے کے باعث انہیں جدید دبئی کا ہیرو بھی کہا جاتا ہے اور وہ فزاع کے نام سے شاعری بھی کرتے ہیں.