Tag: ولی عہد

  • متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کا پاکستان کے لیے تحفہ

    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کا پاکستان کے لیے تحفہ

    دبئی: پاکستان کی ترقی کے لیے متحدہ عرب امارات کا اہم قدم سامنے آ گیا، یو اے ای کے سفارت خانے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 40 ترقیاتی اور انسانی ہم دردی کے منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے پاکستان کے لیے تحفہ پیش کر دیا، پاکستان میں 40 ترقیاتی اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں کا آغاز ہونے جا رہا ہے، امارات کے آغاز کردہ چالیس منصوبوں پر 20 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، ابوظبی ترقیاتی فنڈز ان تمام منصوبوں کے لیے مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔

    قبل ازیں، مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے اپنے ٹویٹ میں اطلاع دی تھی کہ ابو ظبی کے ولی عہد نے وزیر اعظم سے ملاقات میں 200 ملین ڈالر کے تعاون کا اعلان کیا ہے، یہ 200 ملین ڈالر چھوٹے کاروبار اور روزگار کے لیے استعمال ہوں گے۔

    ابوظبی ولی عہد کا وزیراعظم سے ملاقات میں 200 ملین ڈالرز کی سپورٹ کا اعلان

    مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مالی تعاون دونوں ممالک میں گہرے تعلقات کی عکاس ہے، ہم ابوظبی کے ولی عہد کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔

    واضح رہے کہ ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان گزشتہ روز ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے، شیخ محمد بن زید النہیان کی وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات ہوئی تھی جس میں خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

  • ابوظہبی کے ولی عہدکا دورہ پاکستان کا امکان

    ابوظہبی کے ولی عہدکا دورہ پاکستان کا امکان

    اسلام آباد: ابوظہبی کےولی عہد شیخ محمد بن زیدالنہیان کا دورہ پاکستان کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق شیخ محمدبن زیدالنہیان کی 2 جنوری 2020 کو پاکستان آمد متوقع ہے، ابوظہبی کےولی عہد کا دورہ ایک روزہ ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے دورے کے دوران شیخ محمدبن زیدالنہیان وزیراعظم عمران خان سمیت اعلیٰ پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    ابوظہبی کے ولی عہد کا دورہ انتہائی اہم نوعیت کا ہوگا، یہ دورہ کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے تناظرمیں انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی وزیرخارجہ پرنس فیصل بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔

  • پکوان بہت’شاندار‘ ہے، ولی عہد کو سعودی لڑکی کا کھانا بھا گیا

    پکوان بہت’شاندار‘ ہے، ولی عہد کو سعودی لڑکی کا کھانا بھا گیا

    ریاض/اوساکا : سعودی خاتون شیف مجا الحجدلی کےتیار کردہ پکوان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے،ولی عہد کی تعریف اور ساتھ سیلفی نے مجا کو سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنادیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان گزشتہ دنوں جی 20 ممالک کے اجلاس میں شرکت کےلیے جاپانی شہر اوساکا میں موجود تھے جہاں انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے اعزاز میں ایک اوساکا کے مقامی ہوٹل میں عشائیہ رکھا تھا۔

    ہوٹل انتطامیہ نے سعودی شیف مجا الحجدلی سے محمد بن سلمان کی پسندیدہ ڈش ‘واگیونیواسٹائل میٹ’ تیار کرنے کا کہا تھا، کھانا اس قدر لذیز تھا کہ ولی عہد مجا کو سراہے بغیر نہ رہ سکے اور پکوان کو ’شاندار‘ قرار دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہناتھا کہ عشائیے کے بعد محمد بن سلمان نے سعودی خاتون شیف مجا کے ساتھ یادگار سیلفیاں بھی بنوائیں، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مجا کو بچپن ہی سے کھانے پکانے کا شوق تھا اور ان کے شوق کو جلا بخشنے میں ان کے اہلخانہ نے اہم کردار ادا کیا، انہوں نے بتایا کہ خاندان میں منعقدہ اہم محافل کے موقع پر پکوان تیار کرنے کی ذمہ داری میری ہوتی تھی اور میں مختلف انواع و اقسام کے لذیذ کھانے کو مٹھائیاں بھی تیار کرتی تھی۔

    سعودی شیف نے بتایا کہ ولی عہدبن سلمان کی آمد سے متعلق خبر عام تھی تاہم ہوٹل عملے کو ولی عہد کی آمد سے کچھ دیر قبل آگاہ کیا گیا اور ان کے لیے ‘واگیونیواسٹائل میٹ’ ڈش تیار کرنے کا کہا گیا۔

    مجا نے بتایا کہ محمد بن سلمان کو میرا تیار کردہ پکوا بہت پسند آیا اور انہوں نے کہا کہ پکوان انتہائی ’شاندار‘ ہے۔

    سعودی شیف کا کہنا تھا کہ پکوانوں کی تیاری میں مہارت رکھنے والے سعودیوں کا مستقبل تابناک ہے، اگر کوئی اس میدان میں اترے گا تو اس کےلیے بہت مواقع میسر ہیں۔

  • امیر شارجہ کے فرزند کی نماز جنازہ ادا، حاکم دبئی و ولی عہد کی تعزیت

    امیر شارجہ کے فرزند کی نماز جنازہ ادا، حاکم دبئی و ولی عہد کی تعزیت

    لندن/شارجہ : حاکم شارجہ سلطان بن محمد القاسمی کے فرزند و ولی عہد شیخ خالد کی نماز جنازہ آج 9 بجے ادا شارجہ کی کنگ فیصل مسجد میں ادا کردی گئی، حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ولی عہد نے امیر شارجہ کے جوان بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم و نائب صدر اور ریاست دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے منگل کے روز شارجہ کے امیر شیخ سلطان بن محمد القاسمی کے جوان بیٹے شیخ خالد کی اچانک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمدردیاں میرے بھائی شیخ سلطان کے ساتھ ہیں۔

    حاکم دبئی نےعربی زبان میں کیے گئے اپنے ٹویٹ میں ریاست شارجہ اور متحدہ عرب امارات کی عوام سے بھی اظہار تعزیت پیش کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ میرے بھائی شیخ سلطان کے دل کو صبر عطا فرما، ہم نے آپ کا غم اور وطن پرستوں سے محبت دیکھی ہے، ہم نے آ پ کے بڑے اور خوبصورت قلب کو دیکھا ہے۔ میں خدا نے دعا کرتا ہوں کہ آپ کو اس غم کو برداشت کرنے کی قوت عطا کرے۔

    حاکم دبئی کے بیٹے اور ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے بھی جوان بیٹے کی موت پر شیخ سلطان القاسمی سے تعزیت کرتے ہوئے کہ خدا اس بڑے نقصان پر شیخ خالد کے والدین کوصبر برادشت دے۔

    واضح رہے کہ یکم جولائی کو برطانوی دارالحکومت لندن میں شارجہ کے شہزادے شیخ خالد القاسمی کی اچانک موت کے بعد ریاست میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا، اس دوران سرکاری اداروں میں عام تعطیل اور قومی پرچم سرنگوں ہیں۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شارجہ کے شہزادے شیخ خالد فنون لطیفہ میں خاصہ دلچسپی رکھتے تھے جبکہ وہ برطانیہ میں معروف فیشن برانڈ قاسمی کے بانی بھی تھے، مرحوم شارجہ اربن منصوبہ بندی کونسل کے چیئرمین اور شارجہ آرکیٹیکچر ٹرینیئل کے سربراہ بھی تھے۔

  • دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان کو شادی مبارک

    دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان کو شادی مبارک

    دبئی : حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم کے تینوں بیٹوں کی شادی کی تیاریاں عروج پر ہیں جبکہ شادی کارڈ شوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ان دنوں عروسی کے شادیانے بج رہے ہیں کیونکہ حاکم دبئی اور یو اے ای کے نائب صدر و وزیر اعظم کے بیٹوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہورہے ہیں۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی تصویر کے مطابق دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکیٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور ان کے دو بھائیوں کی شادی اگلے ہفتے دبئی کے آئیکونک ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہوگی۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا تھا کہ 36 سالہ شیخ حمدان کی شادی شیخہ شیخہ بنت سعید بن ثانی المکتوم، نائب حاکم 35 سالہ شیخ مکتوم بن محمد کی شادی شیخہ مریم بنت بطّی المکتوم جبکہ چیئرمین محمد بن راشد المکتوم نالج فاؤنڈیشن کے چیئرمین 32 سالہ شیخ احمد بن محمد شیخہ مدیہ بنت دلموج المکتوم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہورہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے شادی کارڈ پر عربی میں تقریب کی تاریخ و جگہ بھی واضح ہے، کارڈ کے مطابق شادی کی تقریب 6 جون 2019 کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہوگی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر شاہی محل کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پورے محل کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سایٹ پر وائرل ہونے والے شاہی محل کی ویڈیو کے پس منظر میں دبئی کا آئیکونک ٹاور بھی نظر آرہا ہے۔

  • مؤخرادائیگی پرتیل کی فراہمی : وزیراعلیٰ پنجاب کا سعودی فرمانروا اور ولی عہد کاشکریہ ادا

    مؤخرادائیگی پرتیل کی فراہمی : وزیراعلیٰ پنجاب کا سعودی فرمانروا اور ولی عہد کاشکریہ ادا

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  نے مؤخرادائیگی پرتیل فراہمی پر سعودی فرمانروا اور ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا سعودی عرب نے ایک بار پھرپاکستان کاساتھ دے کر دوستی نبھائی، کریڈٹ پر تیل کی فراہمی معیشت کیلئےتازہ ہواکاجھونکاہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مؤخرادائیگی پرتیل فراہمی پرسعودی عرب سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا فراخدلانہ اقدام پرسعودی فرمانروا،ولی عہد کاشکریہ اداکرتےہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کریڈٹ پر تیل کی فراہمی معیشت کیلئےتازہ ہواکاجھونکاہے، معیشت کے بارے میں غیر یقینی کے بادل چھٹ جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا سعودی عرب نے ایک بار پھرپاکستان کاساتھ دےکر دوستی نبھائی، سعودی عرب کی بروقت مدد سے پاکستانی کرنسی کی قدر مستحکم ہوگی، سابق حکومتوں کی لوٹ مارکی وجہ سےدرپیش معاشی مشکلات کم ہوں گی۔

    مزید پڑھیں : سعودی عرب تین سال تک پاکستان کو سالانہ 3 ارب 20 کروڑ ڈالرکا تیل ادھار دے گا

    یاد رہے گذشتہ روز مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا تھا کہ سعودی عرب تین سال تک پاکستان کو3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ادھاردے گا، پاکستان کےعوام کی حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکرگزارہوں، اس سے پاکستان کی ادئیگیوں کے توازن کی پوزیشن بہترہوگی۔

    انھوں نے بتایا کہ سعودی عرب یکم جولائی 2019 سے ہرماہ 275 ملین ڈالر کا تیل ادھاردے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دن میں ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے، جس کے بعد لوگوں نے ڈالر خرید کر رکھنا شروع کردیا، ڈالر کی اس ذخیرہ اندوزی کے بعد ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہورہا ہے، جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 153 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

  • سعودی عرب نے پاکستان میں 20 ارب ڈالرسرمایہ کاری کا اعلان کیا: اعلامیہ

    سعودی عرب نے پاکستان میں 20 ارب ڈالرسرمایہ کاری کا اعلان کیا: اعلامیہ

    اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے متعلق حکومت پاکستان نے اعلامیہ جاری کر دیا، جس کے مطابق سعودی عرب نے  پاکستان میں 20 ارب ڈالرسرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے ولی عہد کے دورے کا سرکاری اعلامیہ جاری کر دیا، مشترکہ اعلامیہ کچھ دیربعد جاری کیا جائے گا.

    [bs-quote quote=”سعودی عرب کے ساتھ معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے، تاریخی برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے.” style=”style-8″ align=”left” author_name=”سرکاری اعلامیہ”][/bs-quote]

    اعلامیہ کے مطابق محمد بن سلمان نے وزیراعظم کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں ایک نیا باب رقم کیا گیا، سیاسی، سفارتی، اقتصادی ،سرمایہ کاری کا فریم ورک طے کیا گیا، دورہ سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا قیام دو طرفہ تعلقات کومضبوط کرے گا.

    دورے کے دوران سرمایہ کاری، تجارتی تعلقات کو ترجیح دی گئی، سعودی عرب نے پاکستان میں 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا، سعودی عرب کے ساتھ معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے، دونوں ممالک میں تاریخی برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے.

    مزید پڑھیں: پاکستان سے ہونے والے معاہدے فقط شروعات ہیں: ولی عہد کا روانگی سے قبل وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ خطاب

    اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے کرتار پور بارڈرکھولنے کے فیصلےکو سراہا گیا، سعودی عرب نے پاکستان کی بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کوسراہا ، دونوں ممالک کا علاقائی امن، مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق ہوا ہے، دونوں ممالک کا مسلمانوں کے خلاف تشدد، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کی گئی.

    اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ مسئلہ کشمیرکا حل یواین قرارداد، کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے،دونوں ممالک کا خطے میں امن و امان اور سیکیورٹی پر واضح مؤقف ہے.

  • عمران خان کی قیادت پاکستان کو ترقی کی سمت لے جا رہی ہے: سعودی ولی عہد

    عمران خان کی قیادت پاکستان کو ترقی کی سمت لے جا رہی ہے: سعودی ولی عہد

    اسلام آباد: وزیر  اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ولی عہد کی جانب سے خود کو  پاکستان کا سفیر کہنا ہمارے لیے اعزاز ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سعودی ولی عہد کے ساتھ نور خان ایئربیس پر مشترکہ پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے کیا۔

    [bs-quote quote=” پاکستان جیواسٹریٹیجک لحاظ سےاہم ملک ہے، آپ کی قیادت میں پاکستان ترقی کررہا ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ولی عہد محمد بن سلمان”][/bs-quote]

    پاکستان سے روانگی کے لئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نورخان ایئربیس پہنچے، ایوان صدر سے نور خان ایئر بیس تک عمران خان نے خود ہی ولی عہد کی گاڑی ڈرائیو کی.

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سوشل میڈیارسپانس سے لگتا ہے کہ  آپ الیکشن لڑیں، تو مجھ سے زیادہ ووٹ ملیں گے، پاکستانیوں‌ کی آزادی کے فیصلے پر پاکستانی عوام کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہیں.

    وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے رشتوں میں نئے زاویے پیدا ہوئے ہیں، پہلی مرتبہ ہمارےتعلقات تمام شعبوں کااحاطہ کررہے ہیں.

    اس موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ پاکستان میں آکر خود کواپنے گھر میں محسوس کرتا ہوں، 2030 میں پاکستان دوبڑی معاشی طاقتوں کے درمیان اہم ملک ہوگا.

    مزید پڑھیں: سعودی ولی عہدکو پاکستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ نشانِ پاکستان سےنواز دیا گیا

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کو آگے بڑھتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، پاکستان کی ترقی میں ہم بھی اپناحصہ ڈالناچاہتے ہیں،  پاکستان آئندہ برس  بڑی معاشی حیثیت اختیارکرنے والا ہے، پاکستان سعودی عرب میں جو بھی معاہدے ہوئے، یہ شروعات ہے، پاکستان جیواسٹریٹیجک لحاظ سےاہم ملک ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کررہا ہے۔

    اس خطاب کے بعد ولی عہد واپسی کے لیے اپنے طیارے میں سوار ہوگئے، وزیر اعظم اور آرمی چیف نے انھیں الوداع کہا۔

  • ولی عہد کا دورہ پاکستان، سعودی عرب توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا، اسد عمر

    ولی عہد کا دورہ پاکستان، سعودی عرب توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا، اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان تاریخی ہے، سعودی عرب توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد آج پاکستان کا دورہ کریں گے، اطلاعات یہ ہیں کہ اُن کا جہاز شام 7 بجے پاکستان میں اترے گا اور وہ کل تک قیام کریں گے۔

    سعودی ولی عہد اس دورے کے دوران مختلف معاہدے کریں گے جبکہ محمد بن سلمان ڈیم فنڈز کے لیے بھی خطیر رقم عطیہ کرنے کا اعلان کریں گے۔

    وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کےولی عہدکاپاکستان کادورہ تاریخی ہے، سعودی عرب  پاکستان میں توانائی کےشعبےمیں سرمایہ کاری کرےگا۔

    مزید پڑھیں: مشکل وقت میں مدد سعودی ولی عہد کی پاکستان سے محبت کا عکس ہے‘ وزیراعظم

    اُن کا کہنا تھا کہ سعودی کمپنی کی توانائی کےشعبےمیں دلچسپی خوش آئندہے جبکہ سعودی عرب متبادل توانائی کےمنصوبوں میں بھی  سرمایہ کاری کاخواہش مندہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان کے دورے سےدونوں ممالک کےدرمیان نئےاقتصادی دورکاآغازہوگا اور اس سے پاکستان کی توانائی کےشعبےمیں سب سے زیادہ درآمدات ہیں۔

    دوسری جانب مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کےسرمایہ کاری فورم پربھی بات ہوگی، پاک سعودی سپریم کونسل کااجلاس آج ہوگا جس میں دونوں ممالک کےسرمایہ کاری فورم کےقیام پربھی بات ہوگی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اجلاس میں توانائی، زراعت، دیگر شعبوں میں تعاون پربات ہوگی جبکہ گوادر میں آئل ریفائنری کی تنصیب پر بھی باپ چیت کی جائے گی علاوہ ازیں سعودی عرب نیشنل گرڈکی ٹرانسمشن  لائن میں اپ گریڈنگ کاخواہش مند بھی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم اور سعودی ولی عہد سپریم کو آرڈی نیشن کونسل کی صدارت کریں گے

    واضح رہے کہ سعودی عرب سے 19 رکنی اعلیٰ سطح وفد گزشتہ روز پاکستان پہنچ گیا، وفد 2 خصوصی طیاروں میں سعودی عرب سے نورخان ایئربیس پہنچا۔ ایئر بیس کی سیکیورٹی ٹرپل ون بریگیڈ نے سنبھال لی۔

    راولپنڈی اور اسلام آباد کی شاہراہوں کو سعودی ولیٔ عہد کے شان دار استقبال کے لیے سجایا گیا، خصوصی روٹ پر پاکستانی اور سعودی پرچموں کی بہار اتر آئی ہے، جگہ جگہ عظیم الجثہ بل بورڈز نصب کیے گئے ہیں۔

  • سعودی ولی عہد 17 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے: دفترخارجہ

    سعودی ولی عہد 17 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے: دفترخارجہ

    اسلام آباد: پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 17اور 18 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ نے تصدیق کی ہے کہ محمد بن سلمان پرسوں‌ 17 فروری بہ روز اتوار پاکستان پہنچیں گے، البتہ ان کی مصروفیات میں‌ کوئی تبدیلی نہیں آئے گی.

    قبل ازیں ان کی آمد 16 فروری کو متوقع تھی، البتہ پاکستان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی ولی عہد اتوار کے روز پاکستان پہنچیں گے.

    یاد رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی ولی عہد اپنے دورے میں پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کریں گے، جس کے بعد روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے.

    خیال رہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے بیان میں‌ کہا تھا کہ ولی عہد کا دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے، کئی اہم معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے.

    آج  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کے لیے وزارتِ داخلہ نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور متعلقہ محکموں کو خط ارسال کیا ہے۔