نئی دہلی: بھارت کی جدید ترین ٹرینوں میں شمار کی جانے والی وندے بھارت ایکسپریس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارت کی جدید ترین ٹرینوں میں شمار ہونے واکی وندے بھارت ایکسپریس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وندے بھارت ٹرین کی چھت سے پانی ٹپکتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
وائرل ہونے والی اس 8 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ٹرین کی ایک بوگی کے اندر پانی گررہا ہے، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کب کی ہے لیکن تیزی سے بوگی کے اندر ٹپکنے والا حیران کر دینے والا ہے۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر اس واقعے سے شدید پریشان ہوگئے جبکہ ٹرین میں موجود عملہ پانی کو صارف کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
Farewell blankets, hello umbrellas: Vande Bharat redefines comfort. pic.twitter.com/8mTKeaqkYL
— Congress Kerala (@INCKerala) June 14, 2023
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے کچھ مسافر یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ ٹرین کا معیار اتنا خراب ہے کہ اس کی چھت پارش بھی جھیل نہیں پاتی۔
یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کانگریس نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس سمیت کئی دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے ٹوئٹر پر اس ویڈیو کلپ کو شیئر کیا ہے اور وندے بھارت ٹرین کے معیار پر سوال اٹھا رہی ہیں۔
کیرالہ کانگریس نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ وندے بھارت ایکسپریس کا ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں اس وقت 17 وندے بھارت ٹرینیں چل رہی ہیں، 2019 میں پہلی ہائی اسپیڈ ٹرین وارانسی سے چلی تھی۔ مرکزی حکومت نے رواں سال اگست تک 75 وندے بھارت ٹرینیں چلانے کا ہدف رکھا ہے۔