Tag: ونود کھنہ

  • ونود کھنہ کینسر کے مرض میں مبتلا‘ تصاویر سے مداحوں کو تشویش

    ونود کھنہ کینسر کے مرض میں مبتلا‘ تصاویر سے مداحوں کو تشویش

    ممبئی : ماضی کے مقبول ترین اور رومانٹک ہیرو ونود کھنہ کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ کینسر کے علاج کے لیے اسپتال میں آئے ونود کھنہ کی اہل خانہ کے ہمراہ لی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری پر ایک عرصے تک عروج کرنے والے رومانٹک ہیرو ونود کھنہ آج کل کینسر جیسے موزی مرض سے نبرد آزما ہیں اور مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں سے ان کی تصویر سوشل میڈیا میں گردش کرنے لگی۔
    vinod1
    سوشل میڈیا پر ونود کھنہ کی بیماری کی حالت میں نہایت نحیف حالت میں تصویر نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نیک تمناؤں اور دعاؤں کے اظہار کا تانتا بندھ گیا اور فلم بین مداح اپنے ہیرو کو خراج تحسین پیش کرنے اور ہمت بندھانے لگے۔
    vinod4

    ونود کھنہ کے صاحبزادے سے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ والد صاحب کی طبعیت بہتر ہے اور مقامہ اسپتال مین علاج جاری ہے جہاں ماہر معالجین ان کا بہترین علاج کر رہے ہیں اور یہاں کا اسٹاف بہت معاون اور ماہر ہے۔
    vinod5
    ونود کھنہ کے صاحبزادے نے اپیل کی کہ محبت کایہ سلسلہ دراز رکھیے اور پورے اہل خانہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کیوں کہ اس وقت یہی سب سے بڑا سرمایہ ہے اور جلد ہی عوام کے درمیان ہوں گے۔
    vinod6
    ونود کھنہ بھارتی فلم انڈسٹری میں وہ واحد اداکار تھے جو ہیرو کے ساتھ ساتھ سائیڈ ہیرو کا کردار بھی بہ خوبی ادا کرتے اور امیتابھ بچن کے ساتھ ان کی کئی کامیاب فلمیں ہیں جیسے امر اکبر انتھونی، قربانی، مقدر کا سکندر، جرم وغیرہ ان کے کریڈٹ پر ہیں۔

    ونود کھنہ نے فلم انڈسٹری کے علاوہ راج نیتی میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور پارلیمنٹ کے رکن منتخب بھی ہوئے ہیں جہاں وہ اپنے علاقے کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل رہتے ہیں اس کے باوجود فلم سے ناطہ نہیں توڑا اور کچھ عرصے قبل تک فلمیں کرتے رہیں جس میں ولن سے لے کر پروفیسرز تک کے کردار ادا کیے۔

  • ونود کھنہ کو اپنے جسم کے اعضاء عطیہ کردوں گا، عرفان خان

    ونود کھنہ کو اپنے جسم کے اعضاء عطیہ کردوں گا، عرفان خان

    ممبئی : معروف بھارتی اداکار عرفان خان نے کہا ہے کہ ماضی کے سپر اسٹار ہیرو ونود کھنہ کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں اور ان کی جان بچانے کے لیے اپنے جسم کا کوئی عضو بھی انہیں عطیہ کرنے کو تیار ہوں۔

    بھارتی نجی ٹیلی ویژن کے مطابق اداکار عرفان خان نے بھارتی فلم انڈسٹری کے ماضی کے کامیاب ترین ہیرو ونود کھنہ کی بیماری پر اپنے جسم کا عضو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    vinod1

    یہ بات عرفان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ہندی میڈیم کے ٹریلیر کے اجراء کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اپنے پسندیدہ ہیرو ونود کھنہ کی بیماری کی خبر سن کر تشویش میں مبتلا ہو گیا اور ان کے لیے دعاگو ہوں کہ وہ جلد از جلد صحت یاب ہو جائیں۔

    vinod4

    جان بچانے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں کو سن کرمجھے سخت دھچکا لگا، ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں ،اگر ونود کھنہ کی جان بچانے کے لئے اپنے جسم کو کوئی حصہ عطیہ کرنا پڑا تو فوری کر دوں گا۔

    vinod6

    انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ونود کھنہ کی بیماری کی حالت میں تصویر دیکھ کر سکتے کی حالت میں ہوں اور اگر ضرورت پڑی تو ہندوستان کے سب سے مقبول ہیرو ونود کھنہ کی جان بچانے کے لئے وہ اپنے جسم کا کوئی سا بھی حصہ عطیہ کر دوں گا۔

    عرفان خان نے ونود کھنہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری بھارتی فلم انڈسٹری میں سب سے بہترین شخص ہیں اور وہ میرے ہی نہیں بھارت کے پسندیدہ ترین ہیرو اور فلم انڈسٹری کا اثاثہ ہیں۔vinod5

    واضح رہے کہ سماجی ویب سائٹ پر ماضی کے سپر اسٹار ونود کھنہ کی اسپتال میں لی گئی تصویر گردش کر رہی ہے جس میں وہ مریضوں کے خصوصی لباس میں ملبوس اور نہایت نحیف حالت میں اپنے بیٹے اور بیوی کے ساتھ کھڑے ہیں۔