Tag: ونٹر پیکج

  • سستی بجلی: نیپرا نے ونٹر پیکج کی منظوری دے دی

    سستی بجلی: نیپرا نے ونٹر پیکج کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سستی بجلی کیلیے وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کروائے گئے ونٹر پیکج کی منظوری دے دی۔

    نیپرا کے ترجمان نے بتایا کہ ونٹر پیکج سے صنعتی نیٹ میٹرنگ اور ویلنگ صارفین بھی فائدہ حاصل کر سکیں گے، وفاقی حکومت کی درخواست میں صنعتی نیٹ میٹرنگ اور ویلنگ صارفین کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔

    ترجمان کے مطابق ونٹر پیکیج کے تحت گزشتہ سال کے مقابلے میں بجلی کے اضافی یونٹ کی قیمت 26 روپے 7 پیسے ہوگی جبکہ گھریلو صارفین کو بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 30 فیصد یا 11 روپے 42 پیسے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کیلیے بڑی خوشخبری آگئی

    انہوں نے بتایا کہ گھریلو صارفین کو بجلی کے زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 50 فیصد یا 26 روپے فی یونٹ کی بچت ہوگی، صنعتی صارفین کو کم سے کم اضافی استعمال پر 18 فیصد یا 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ بچت ہوگی جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 37 فیصد یا 15 روپے 5 پیسے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔

    ونٹر پیکج کی میعاد دسمبر سے فروری تک 3 ماہ کیلیے ہوگی، فیصلے کے نوٹیفکیشن سے قبل وفاقی حکومت کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

    22 نومبر کو نیپرا نے ونٹر پیکج پر 26 نومبر کو سماعت کا فیصلہ کیا تھا جبکہ اس سے قبل اقتصادی رابطہ کمپنی (ای سی سی) پیکج کی منظوری دے چکی تھی۔

    نیپرا کا کہنا تھا کہ ونٹر پیکج کے تحت گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی یونٹ کی قیمت 26 روپے 7 پیسے مقرر ہے، متعلقہ فریقین سماعت سے قبل اپنے تحریری کمنٹس بھیج سکتے ہیں۔

    رواں ماہ کے اوائل میں وفاقی حکومت نے موسم سرما کیلیے بجلی سہولت پیکج کے تحت موسم سرما کے 3 ماہ بجلی کے اضافی استعمال پر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ تک ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔

  • گھریلو صارفین کو بجلی کے اضافی استعمال پر فی یونٹ کتنی بچت ہوگی؟  بڑی خوشخبری آگئی

    گھریلو صارفین کو بجلی کے اضافی استعمال پر فی یونٹ کتنی بچت ہوگی؟ بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : گھریلو صارفین کو بجلی کے اضافی استعمال پر فی یونٹ کتنی بچت ہوگی ؟ اس حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی صارفین کے لیے حکومتی ونٹر پیکج پر عوامی سماعت مکمل کر لی ہے، جس کا مقصد گھریلو اور صنعتی صارفین کو نمایاں بچت فراہم کرنا ہے۔

    نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کرے گی ، حکومتی ونٹر پیکج کی مدت 3 ماہ دسمبر تا فروری ہوگی۔

    نیپرا کے چیئرمین وسیم مختار کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں سرمائی ڈیمانڈ انیشیٹو مالی سال 2025 کا جائزہ لیا گیا، جس کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) پہلے ہی منظوری دے چکی ہے، یہ اقدام سبسڈی سے غیر جانبدار رہنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور گیس کی کھپت کو کم کرتے ہوئے سسٹم کی پیداواری صلاحیت کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

    ونٹر پیکج کے تحت گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی یونٹ کی قیمت 26 روپے 7 پیسے ہوگی، جس میں گھریلو صارفین کو کم سے کم اضافی استعمال پر 30 فیصد یعنی 11 روپے 42 پیسے فی یونٹ بچت ہوگی۔

    پیکج کے تحت گھریلو صارفین کو زیادہ سے زیادہ استعمال پر 26 روپے فی یونٹ اور صنعتی صارفین کوبجلی کےکم سےکم اضافی استعمال پر 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ بچت ہوگی۔

    بجلی کے زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 15 روپے 5 پیسے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔

    نیپرا نے توانائی کے شعبے میں موثر اصلاحات کے ساتھ استطاعت کے توازن کے لیے اپنے عزم پر زور دیا ہے، اسٹیک ہولڈرز کو تحریری تاثرات جمع کرانے کے لیے مدعو کیا گیا ہے، جس کا حتمی فیصلہ جاری کرنے سے پہلے مزید ڈیٹا کے تجزیہ کے ساتھ جائزہ لیا جائے گا۔

    نیپرا کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ پیکیج موسم سرما کے دوران توانائی کی طلب کو مستحکم کرتے ہوئے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے اپنے مقاصد کو حاصل کرے۔