Tag: ونیزہ احمد

  • میں کبھی منہ نہیں دھوتی، اداکارہ ونیزہ احمد نے خوبصورتی کا راز بتا دیا

    میں کبھی منہ نہیں دھوتی، اداکارہ ونیزہ احمد نے خوبصورتی کا راز بتا دیا

    ماڈل و اداکارہ ونیزہ احمد نے اپنی خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ میں کبھی منہ نہیں دھوتی، انہوں نے بتایا کہ البتہ میرے بیگ میں موئسچرائزر ہر وقت موجود ہوتا ہے۔

    جدید دور میں چمکدار اور صحت مند جلد رکھنا ہر کسی کا خواب ہے، جو بڑھتی ہوئی آلودگی اور مصروف طرز زندگی کے باعث مشکل ہے۔

    جلد کی حفاظت اور دیکھ بھال بہت ضروری ہے کیوں کہ یہ صرف خوبصورتی کا معاملہ نہیں ہے بلکہ اس کا صحت کے ساتھ گہرا رشتہ ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ماضی کی مقبول ترین ماڈل اور اداکارہ ونیزہ احمد نے خواتین کو جلد کی حفاظت سے متعلق بہترین اور کارآمد مشورے دیئے۔

    انہوں نے بتایا کہ جلد کی حفاظت کیلئے قدرتی چیزیں زیادہ استعمال کرنی چاہئیں اس سے جلد زیادہ بہتر رہتی ہے اور چہرے پر لگانے کیلئے موئسچرائزر سے بہتر کوئی چیز نہیں۔ آئلی اسکن کو بھی موئسچرائزر کی ضرورت ہوتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ موئسچرائزر لگانے سے پہلے چہرے کو گیلا کرنا ضروری ہے، ہائیڈریشن کیلئے میں روز واٹر استعمال کرتی ہوں میں نے ٹونر کبھی استعمال نہیں کیا، اور میک اپ کرنے سے پہلے یا بعد میں میں منہ نہیں دھوتی، البتہ وضو کرنے کی بات علیحدہ ہے۔

    اداکارہ ونیزہ احمد نے خواتین کو مشورہ دیا کہ اسکرب کرنے کیلئے چینی اور شہد کو ملا کر اسے اپنے چہرے پر لگائیں اس سے وائٹ ہیڈز ختم ہوجائیں گے اس کے علاوہ یہ چہرے کی چمک کیلئے بھی بہت کار آمد ہے۔

  • شادی سے پہلے یہ بات یاد رکھیں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ !! ونیزہ احمد کی کھری کھری باتیں

    شادی سے پہلے یہ بات یاد رکھیں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ !! ونیزہ احمد کی کھری کھری باتیں

    اداکارہ و ماڈل ونیزہ احمد کا کہنا ہے کہ شادی ایک ذمہ داری کا نام ہے، لڑکے والوں کو جہیز پر قناعت نہیں کرنی چاہیے۔

    ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شادی کرنے سے پہلے یہ بات یاد رکھیں کہ لڑکی کی تمام تر ذمہ داری اس کے ہونے والے شوہر کی ہوتی ہے، لیکن ہمارے ہاں اس کا الٹا ہوتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ لڑکا ہو یا لڑکی شادی تب کریں جب وہ اس قابل ہوجائیں کہ وہ زندگی بھر اس کمٹمنٹ کو پورا کریں گے اور اپنے ساتھی کا ہر طریقے سے خیال رکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں لڑکی کے والدین صرف یہ چیز دیکھتے ہیں کہ لڑکا پیسے والا ہو اور لڑکے والوں کی نظر جہیز پر ہوتی ہے، حالانکہ یہ ذمہ داری لڑکے کی ہے۔

    اپنے بارے میں بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے ماڈل بننے کا بالکل بھی شوق نہیں تھا بلکہ میں ڈاکٹر بننا چاہتی تھی لیکن مجھے کام کرنے کا شوق تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک عقیقے کی تقریب میں گئی تھی تو وہاں ایک فوٹو گرافر نے تصاویر بنائی اور وہ فوٹو گرافر خاور ریاض تھے جنہوں نے بعد میں مجھے شوبز میں متعارف کرایا۔

  • ونیزہ احمد کی شادی کس طرح ہوئی؟

    ونیزہ احمد کی شادی کس طرح ہوئی؟

    ماضی کی معروف ماڈل  اور اداکارہ ونیزہ احمد کی شادی کی خبر انکے مداحوں اور دوستوں کو اچانک ملی تھی، کئی سالوں بعد ونیزہ احمد نے اس  معاملے پرخاموشی توڑدی ہے۔ 

    تفصیلات کے مطابق ونیزہ احمد نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی شادی کے بارے میں بتایا۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کو 25 سال سے جانتی تھیں، اس وقت انہوں نے شادی کرنے کا سوچا لیکن حالات سازگار نہیں تھے۔

    اس کے بعد وہ امریکا چلے گئے جبکہ ونیزہ اپنے کیریئر میں مصروف ہوگئیں۔

    ونیزہ کے مطابق بہت سالوں بعد وہ واپس آئے تو انہوں نے پھر سے شادی کی پیشکش کی اور اس بار ونیزہ نے ہاں کردی۔

    ونیزہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے صرف 3 دن بعد ہی شادی کی تاریخ رکھ لی تھی کہ کہیں وہ پھر سے اپنا فیصلہ نہ بدل لیں، کیونکہ وہ شادی سے بہت خوفزدہ تھیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سادگی سے شادی کرنا ان کی ترجیحات میں شامل تھا لہٰذا یہ شرط تھی جو انھوں نے رکھی۔