Tag: ون آن ون ملاقات

  • صدرمملکت نے شیخ تمیم الثانی کو اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ سے نواز دیا

    صدرمملکت نے شیخ تمیم الثانی کو اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ سے نواز دیا

    اسلام آباد: امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ سے نوازا۔

    تفصیلات کے مطابق امیر قطرشیخ تمیم بن حمدالثانی کا ایوان صدر میں پرتپاک استقبال کیا گیا ، امیر قطر وفد کے ہمراہ کو ایوان صدر پہنچنے پر بچوں نے پھول بھی پیش کیے۔

    امیر قطر کو نشان پاکستان سے نوازنے کی تقریب کے موقع پر ایوان صدر میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری، وفاقی وزیر علی زیدی ،شیخ رشید، فردوس عاشق اعوان، عمر ایوب و دیگر وفاقی وزرا اورمہمان بھی ایوان صدر میں موجود ہیں۔

    صدر عارف علوی اور امیر قطر کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    صدرمملکت نے ایوان صدر میں امیر قطر کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ سے نوازنے کی تقریب کا آغاز دونوں ممالک کے ترانوں کی دھن بجاکر ہوا۔

    یاد رہے کہ  امیر قطرشیخ تمیم بن حمدالثانی گزشتہ روز پاکستان پہنچنے تھے جہاں وزیر اعظم پاکستان عمران خان ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا، شیخ تمیم بن حمدالثانی کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی تھی۔

    امیر قطر کا شایان شان استقبال، وزیر اعظم سے ملاقات، تین معاہدوں پردستخط

    امیر قطرکو مسلح افواج کےدستےنے گارڈآف آنر پیش کیا۔  وزیراعظم عمران خان نے امیر قطر کاوفاقی وزرا سےتعارف کرایا۔

    امیر قطر نےوزیراعظم ہاؤس میں پودا لگایا۔ امیرقطرکوجےایف17تھنڈرطیاروں کی جانب سے سلامی دی گئی۔

  • وزیر اعظم عمران خان کی عثمان بزدار اور گورنر پنجاب سے ون آن ون ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان کی عثمان بزدار اور گورنر پنجاب سے ون آن ون ملاقات

    لاہور: وزیرِ اعظم عمران خان نے لاہور میں وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب سے الگ الگ ملاقاتیں کی، ملاقات کے دوران عثمان بزدار نے وزیر اعظم کو امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور میں موجود ہیں جہاں ایوان وزیر اعلیٰ میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گی جس میں سانحہ ساہیوال پر تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور میں وزیر اعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات میں صوبے کے امن و امان کی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے سانحہ ساہیوال پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے وزیر اعظم کو پنجاب میں پولیس اصلاحات سے متعلق بھی بریفنگ دی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرلاہورپہنچ گئے

    مزید پڑھیں: سرگودھا: پی ٹی آئی امیدوار 12028 ووٹ لے کر کام یاب، غیر سرکاری نتائج

    خیال رہے کہ سی ٹی ڈی اہل کاروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے شہری خلیل کے بھائی جلیل نے دو روز قبل لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں وفاق، وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کو فریق بنا کر عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی کالعدم قرار دیتے ہوئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ آئی جی پنجاب اہل کاروں اور سی ٹی ڈی حکام کی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے اختیارنہ ہونے کے باوجود جے آئی ٹی تشکیل دی۔