Tag: ون ویلنگ

  • ون ویلنگ سےایک بھی جان بچالی تویہ ہماری کامیابی ہوگی‘سہیل انورسیال

    ون ویلنگ سےایک بھی جان بچالی تویہ ہماری کامیابی ہوگی‘سہیل انورسیال

    کراچی : صوبائی وزیرداخلہ سہیل خان کا کہنا ہے کہ صرف دو دریا نہیں پورے شہرمیں ونگ ویلنگ پرپابندی عائد کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے دو دریا پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ سے ایک بھی جان بچالی تو یہ ہماری کامیابی ہوگی۔

    سہیل انور سیال نے کہا کہ صرف دودریا نہیں پورے شہرمیں ونگ ویلنگ پرپابندی عائد کی ہے۔

    صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ ہم اپنی جانب سے تمام ترکوششیں کر رہے ہیں، کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور سی ویو پر بائیک ریسنگ کی وجہ سے جو حادثات اور جانی نقصان ہوجاتے ہیں ان پرقابو پایا جا سکے۔

    دوسری جانب پولیس نے گزشتہ رات اسنیپ چیکنگ کےدوران متعدد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کوقبضے لے کر 34 افراد کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس حکام کے مطابق گاڑیوں کو نامکمل کاغذات ہونے پر قبضے میں لیا گیا، حراست میں لیے گئے 2 افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔


    سی ویو: ریس کے دوران اوورٹیک کرنے پر فائرنگ، نوجوان جاں بحق


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی میں گاڑیوں کی ریس میں اوور ٹیک کرنے کے دوران ٹکر لگنے کے تنازعے پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق اور ساتھی زخمی ہوگیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • کراچی پولیس مقابلہ،1ملزم ہلاک 2فرار

    کراچی پولیس مقابلہ،1ملزم ہلاک 2فرار

    کراچی :شہر قائد کے علاقے کیماڑی میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک اور دو فرار ہوگئے جبکہ ون ویلنگ کرنے والے پچاس افرادکو گرفتار کرلیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے کیماڑی جیکسن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت اسرار کے نام سے کرلی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق چھاپہ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف مارا گیا تھافائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

    ادھرگزری کے علاقے میں ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کے دوران پچاس افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ چالیس موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں۔پولیس حکام کا کہناہےکہ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

    مزید پڑھیں: کراچی پولیس مقابلہ،کانسٹبل کے قتل کا ملزم ہلاک

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پولیس اہلکار کو شہید کرنے والا ٹارگٹ کلر عبدالمالک بنگالی ملیرندی کےعلاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیاتھا۔

  • لاہور: ون ویلنگ کرنیوالے منچلوں کیخلاف کریک ڈاؤن،36 سے زائد گرفتار

    لاہور: ون ویلنگ کرنیوالے منچلوں کیخلاف کریک ڈاؤن،36 سے زائد گرفتار

    لاہور : پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے  منچلے موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے منچلوں کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تین درجن سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر پولیس نے مغلوپورہ ،مین بلیوارڈ ، مسلم ٹاون ، ریس کورس سمیت کئی علاقوں میں ون ویلنگ کرنے والے درجنوں منچلوں کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار شدگان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ یہ منچلے تیز رفتار موٹر سائیکلیں چلا کر مختلف حادثات کا شکار بنتے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایت پر ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔