Tag: ون وے کی خلاف ورز

  • کراچی میں ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف آپریشن کا آغاز کب سے ہوگا؟

    کراچی میں ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف آپریشن کا آغاز کب سے ہوگا؟

    کراچی: ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی پرغیرمعمولی آپریشن کا آغاز جمعے سے ہوگا، خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا اور دفعہ 279 کےتحت مقدمہ درج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ون وےکی خلاف ورزی پرغیرمعمولی آپریشن جمعےسےشروع ہوگا ، 100 مقامات پر جمعےکی سہ پہر3 سے شام 6 بجے تک چیکنگ ہوگی، ٹریفک پولیس کو تھانوں کی پولیس کی مدد بھی حاصل ہوگی۔

    کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کوفوری گرفتار کیا جائے گا، پکڑے گئےڈرائیوروں کے خلاف دفعہ 279 کےتحت مقدمہ درج ہوگا۔

    مزید پڑھیں : کراچی والے ہوشیار ہوجائیں ! ون وے کی خلاف ورزی پر جیل کی ہوا کھانی پڑے گی

    گذشتہ روز ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیر صدارت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے حادثات کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

    ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کہا تھا کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالوں کا چالان کرنے کے بجائے گرفتارکیا جائے، آپریشن میں ٹریفک، مقامی پولیس کارروائی کرے گی جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    ایڈیشنل آئی جی نے پمپس سے بوتل میں پیڑول بھروانے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی بھی ہدایت کی تھی۔