Tag: ون ڈے انٹرنیشنل

  • ویمن کرکٹ سیزن 2026 -2025 کا کیلنڈر جاری

    ویمن کرکٹ سیزن 2026 -2025 کا کیلنڈر جاری

    لاہور(18 جولائی 2025): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمنز کرکٹ کے سیزن 2025-26 کا کیلنڈر جاری کردیا ہے۔

    قومی وویمنز ٹیم اگست میں آئرلینڈ جائے گی جہاں آئرلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی پھر جنوبی افریقہ وویمنز ٹیم ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 16 سے 22 ستمبر تک لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    وویمنز ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک کھیلا جائے گا جس میں پاکستان وویمنز ٹیم اپنے میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔ پاکستان وویمنز ٹیم 7 فروری سے 2 مارچ 2026 تک جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی اور اس دورہ میں تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شامل ہیں۔

    اپریل 2026 میں زمبابوے وویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی اور زمبابوے کے خلاف سیریز 24 اپریل سے 11 مئی تک کھیلی جائے گی، اس میں تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شامل ہیں۔

    وویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ میں شیڈول ہے مگر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی جس میں آئرلینڈ سمیت پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں شریک ہوں گی۔

    پاکستان انڈر 19 وویمنز ٹیم اس سال دسمبر میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی، بنگلہ دیش کے دورے پر پانچ ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔

    نیشنل وویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ 6 سے 24 نومبر تک کراچی میں ہوگا، نیشنل وویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 24 مارچ سے 17 اپریل 2026 تک کراچی میں ہوگا، دونوں قومی ٹورنامنٹس ڈبل لیگ فارمیٹ پر کھیلے جائیں گے۔

    خواتین انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 15 ستمبر سے 6 اکتوبر تک کراچی میں ہوگا، اس سال اکتوبر میں خواتین کا انٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ بھی شیڈول ہے۔

    ہیڈ آف وومز کرکٹ رافیہ حیدر کا کہنا ہے کہ 2025-26 کا شیڈول کھلاڑیوں کو کھیلنے کے اچھے مواقع  دے گا، نوجوان کھلاڑیوں کو آگے لانے کیلئے پاتھ ویز پروگرام مضبوط ہو رہا ہے۔

    رافیہ حیدر کا کہنا تھا کہ انڈر 19 ٹورنامنٹ اور بنگلہ دیش کا دورہ نوجوانوں کیلئے بڑا موقع ہے،نیا سیزن اہم ہے، دو ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹس سامنے ہیں، اچھے حریفوں کے خلاف کھیلنے سے کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر ہوگی، خواتین کرکٹ میں ڈیپارٹمنٹس کا ٹورنامنٹ شامل کرنے پر بات چیت جاری ہے۔

  • پی سی بی نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری کردیا

    پی سی بی نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری کردیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے شیڈول جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد 17 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کرے گا، پاک بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ابتدائی 2 ٹی20 میچز 25 اور 27 مئی کو فیصل آباد میں اور بقیہ تین میچز 30 مئی، یکم جون اور 3 جون کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ پہلے یہ دورہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل تھا لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

    ون ڈے انٹرنیشنل کی جگہ 2 اضافی ٹی20 میچ کھیلے جائیں گے، دونوں کرکٹ بورڈز باہمی طور پر ون ڈے میچوں کی جگہ دو اضافی ٹی20 انٹرنیشنل کھیلنے پر اتفاق کیا ہے۔

    واضح رہے کہ فیصل آباد 17 سال بعد ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کرے گا، اس اسٹیڈیم میں اس سے قبل 1978 سے 2008 کے درمیان 24 ٹیسٹ اور 16 ون ڈے میچز کھیلے جاچکے ہیں۔

  • بنگلہ بیٹر مشفق الرحیم کا ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    بنگلہ بیٹر مشفق الرحیم کا ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    بنگلہ دیشی سینئر بیٹر مشفق الرحیم نے ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ ہوگئے، انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

    چیمپئنزٹرافی 2025 میں گروپ اسٹیج سے باہر ہونے کے بعد بنگلہ دیشی بیٹر مشفق الرحیم نے ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، اپنے ملک کی طرف سب سے زیادہ 274 ون ڈے میچز کھیلنے والے مشفق نے سپورٹ کرنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    مشفق نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر لکھا کہ "الحمدللہ ہر چیز کے لیے، اگرچہ عالمی سطح پر ہماری کامیابیاں محدود رہی ہونگی لیکن ایک بات یقینی ہے کہ جب بھی میں نے اپنے ملک کے لیے میدان میں قدم رکھا، میں نے لگن اور ایمانداری کے ساتھ 100 فیصد سے زیادہ دینے کی کوشش کی۔

    مشفق الرحیم نے کہا کہ میں آخر میں اپنی فیملی، دوستوں اور مداحوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے لیے میں 19 سال سے کرکٹ کھیل رہا تھا۔

    مشفق الرحیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے 2 سال قبل ہی ریٹائر ہوچکے ہیں جب کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے، انھیں 100 ٹیسٹ میچز کی کائونٹنگ پوری کرنے کے لیے مزید 6 ٹیسٹ درکار ہیں۔

    وکٹ کیپر بیٹر مشفق الرحیم کو بنگلادیشی ٹیم کی قیادت کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے، انھوں نے 274 ون ڈے میچز میں 9 سنچریوں اور 49 نصف سنچریا اسکور کرتے ہوئے 7795 رنز اسکور کیے۔

    وکٹوں کے پیچھے مشفق الرحیم نے بنگلادیش کی جانب سے سب سے زیادہ 299 شکار کیے جن میں 243 کیچ اور 56 اسٹمپ شامل ہیں۔

  • بابر، رضوان، شاہین کو اس فارمیٹ میں نہ کھلایا جائے، سابق کرکٹرز کا بڑا مطالبہ

    بابر، رضوان، شاہین کو اس فارمیٹ میں نہ کھلایا جائے، سابق کرکٹرز کا بڑا مطالبہ

    سابق پاکستانی کرکٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ بابراعظم، رضوان، شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی نہ کھلایا جائے، تینوں کی ٹی 20 ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہرلمحہ پُرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا کہ بابر اعظم، کپتان محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی، محمد رضوان نے قوم کے سامنے اپنی ہار کو تسلیم کیا ہے۔

    باسط علی نے کہا کہ رضوان نے ایک ہی بات اچھی کی کہ اپنی ہار کو تسلیم کیا، رضوان نیوزی لینڈ کےخلاف اچھی پرفارمنس کا کہہ رہےہیں، دنیا ملکی سیریز نہیں بلکہ آئی سی سی ایونٹس کو دیکھتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم 1988 سے سن رہے ہیں کہ طویل مدتی منصوبہ بندی کریں گے، طویل مدتی منصوبہ بندی نہیں دیکھی لیکن پیراشوٹ سے کھلاڑی آتے دیکھے۔

    اسی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی نہ کھلایا جائے، بابر اعظم، رضوان، شاہین آفریدی کو ٹیسٹ کرکٹ کھلائی جائے۔

    کامران اکمل نے کہا کہ بابر، رضوان، شاہین ون ڈے ٹیم میں بڑی ٹیموں کےخلاف آئیں، متبادل کھلاڑی چاہیے تو پی سی بی کو فیصلے لینے پڑیں گے۔

    چیمپئنز ٹرافی میں بابر اعظم ہی اوپن کریں گے، محمد رضوان کا یوٹرن

    انھوں نے کہا کہ بابر، رضوان، شاہین کو اب ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کی ضرورت بھی نہیں، مختلف سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں کھلانا چاہیے، انگلینڈ جوروٹ کو صرف آئی سی سی ایونٹ میں لےکر آتی ہے، پی سی بی کو اب ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو لانا پڑےگا

    کامران اکمل نے کہا کہ بابراعظم سے بڑے ریکارڈ بنوانے ہیں، ٹیسٹ اور ون ڈے کھلائیں، ہمیں ٹی ٹوئنٹی میں نئے کھلاڑیوں کو کھلانا پڑےگا، ڈومیسٹک کے پرفارمرز کو ٹیم میں لانا چاہیے۔

    https://urdu.arynews.tv/babar-drops-shaheen-and-rizwan-soar-in-icc-t20i-rankings/

  • بابر اعظم کے ون ڈے انٹرنیشنل میں 6000 رنز مکمل

    بابر اعظم کے ون ڈے انٹرنیشنل میں 6000 رنز مکمل

    پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 6000 رنز مکمل کر کے لیجنڈری ہاشم آملہ کے ہم پلہ ہوگئے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    نیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جا رہے ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا اور وہ ون ڈے انٹرنیشنل میں 6000 ہزار رنز مکمل کرنے والے 11 ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔

    بابر اعظم نے یہ سنگ میل 123 ویں اننگ میں حاصل کیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ تیز ترین 6000 رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹر جب کہ عالمی سطح پر لیجنڈ پروٹیز بلے باز ہاشم آملہ کے ہم پلہ ہو گئے ہیں۔

    قومی بیٹر نے یہ سنگ میل عبور کرتے ہوئے ویرات کوہلی سمیت کئی نامور کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ بابراعظم نے محض 97 اننگز میں تیز ترین 5000 ون ڈے رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

    بابر اعظم اگر آج کے میچ میں تھری فیگر اننگ کھیلنے میں کامیاب ہوگئے تو یہ ان کی ون ڈے انٹرنیشنل میں 20 ویں سنچری ہوگی اور اس کے ساتھ ہی وہ سابق اسٹائلش اوپنر سعید انور کا ریکارڈ برابر کر دیں گے۔

    اس کے ساتھ ہی وہ 20 سنچریاں بنانے والے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے دوسرے تیز ترین بلے باز بھی بن جائیں گے۔ سابق جنبوی افریقی بیٹر ہاشم آملہ 108 اننگز مین 20 سنچریاں بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی کی مقبولیت، ون ڈے کو صرف ورلڈکپ تک محدود کرنے کی تجویز

    ٹی ٹوئنٹی کی مقبولیت، ون ڈے کو صرف ورلڈکپ تک محدود کرنے کی تجویز

    انگلینڈ کے سابق کرکٹر مارک نکولس نے حیران کن مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ون ڈے کرکٹ کو صرف ورلڈکپ ایونٹ تک محدود کردیا جائے۔

    سابق کرکٹر نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے دور میں پلیئرز فرنچائز کرکٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں، نکولس کو یقین ہے کہ موجودہ دور میں کرکٹ کی حرکیات بدل چکی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ون ڈے کے لیے صرف ورلڈ کپ ہونا چاہیے کیوں کہ یہ میچز اپنا جواز کھو رہے ہیں اور کئی ممالک میں گراؤنڈ تماشائیوں سے نہیں بھرتے۔

    اس وقت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ایسی طاقت ہے جو کافی زوروں پر ہے۔ اس میں صرف میچز کی ٹکٹیں ہی فروخت نہیں ہوتی بلکہ لوگوں کی بڑی تعداد فرنچائزز کو اوون کرتی ہے۔

    نکولس نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں ایک غیرمعمولی کشش ہے، اور میں سمجھتا ہوں کہ اس کے ساتھ ساتھ 50 اوور کی کرکٹ کو شیڈول کرنا ون ڈے کرکٹ کی موت کے مترادف ہوگا۔

    حالیہ ادوار میں ون ڈے کرکٹ کا مستقبل زیر بحث رہا ہے اور کئی سابق کرکٹرز نے اس پر اپنی آرا دی ہے جب کہ کئی بڑے اور نامور کرکٹرز بھی ایک روزہ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

    66 سالہ مارک نکولس کا ماننا ہے کہ اس وقت کرکٹ کا مختصر ترین فارمیٹ، 50 اوورز کے فارمیٹ پر بازی لے جاچکا ہے۔

  • بابراعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    بابراعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابراعظم نے ایک سال کے دوران چھٹی سنچری اسکورکرکے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کوپیچھے چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابراعظم نے سری لنکا کے خلاف دبئی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں سنچری اسکور کی جو 30 ستمبر2016 سے ان کی چھٹی ون ڈےسنچری ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسٹار بلےباز بابراعظم کی کامیابیوں میں تیزترین ایک ہزار رنز مکمل کرنا بھی شامل ہے جو انہوں نے صرف 16 میچوں میں مکمل کیے۔

    دوسری جانب بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 28 اننگز میں 5 سنچریاں اسکور کیں جبکہ آسٹریلوی بلے بار ڈیوڈ وارنر نے 21 میچوں میں 7 سنچریاں بنائیں اوروہ ون ڈے انٹرنیشنل میں تیزترین رنزبنانے کے حوالے سے فہرست میں پہلی پوزیشن پر ہیں۔

    بابراعظم سے پہلے ویسٹ انڈیز کے بلے باز وویون رچرڈ تھے جنہوں نے تیزترین ایک ہزار رنز 19 اننگز میں بنائے، ان کے علاوہ آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے 19جبکہ انگلینڈ کےجوناتھن ٹروٹ نے 21 اننگز میں ایک ہزار رنز بنانے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔


    کرکٹربابراعظم آج 23 ویں سالگرہ منارہے ہیں


    واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے اپنی 23 ویں سالگرہ منائی، بابراعظم 15 اکتوبر 1994 کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔