Tag: ون ڈے اور ٹی 20 سیریز

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان

    ویسٹ انڈیز نے رواں سال پاکستان کے ساتھ تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے لیے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

    پاکستان رواں سال جولائی اگست میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے ویسٹ انڈیز کی مہمان بنے گی۔ کیربیئن بورڈ نے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز امریکا میں ہوگی۔ یہ میچز فلوریڈا میں 31 جولائی، یکم اور 3 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

    اس کے بعد گرین شرٹس ویسٹ انڈیز کے لیے اڑان بھریں گے، جہاں قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرینیڈاڈ میں ون ڈے سیریز کھیلے گی۔

    ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں ویسٹ انڈیز دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے 19 سال بعد پاکستان آئی تھی اور یہ سیریز ایک، ایک سے بابر رہی تھی۔

    ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 120 رنز سے ہرا کر 35 سال بعد پاکستان کی سر زمین پر کوئی ٹیسٹ میچ جیتا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-many-team-face-injuries/

  • پاکستان ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلیے زمبابوے پہنچ گئی

    پاکستان ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلیے زمبابوے پہنچ گئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم محمد رضوان کی قیادت میں تین ون ڈے میچز اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے زمبابوے پہنچ گئی ہے۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کرکٹ سیریز کا آغاز اتوار 24 نومبر کو ون ڈے سیریز سے ہو رہا ہے۔ سیریز کے لیے گرین شرٹس کا اسکواڈ محمد رضوان کی قیادت میں بلاوائیو پہنچ گیا ہے۔

    قومی کھلاڑی آج آرام کرنے کے بعد کل سے پریکٹس کا آغاز کریں گے۔

    واضح رہے کہ سلیکشن کمیٹی نے دورہ زمبابوے کے لیے سینئر کھلاڑیوں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام دیا ہے اور ڈومیسٹک پرفارمر نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان بلاوائیو میں 24، 26 اور 28 نومبر کو ون ڈے میچز ہوں گے جس کے بعد یکم، 3 اور 5 دسمبر کو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

    پاکستان ٹیم آسٹریلیا سے زمبابوے پہنچی ہے۔ گرین شرٹس نے کینگروز کو ان ہی کے دیس میں 22 سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دی تاہم ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کی ہزیمت اٹھانا پڑی۔

    https://urdu.arynews.tv/blind-t20-world-cup-foreign-teams-arrives-in-pakistan/