Tag: ون ڈے رینکنگ

  • شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم

    شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے افغان اسپنر راشد خان نے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

    شاہین آفریدی دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پلیئر آف سیریز قرار پانے والے فاسٹ بولر حارث رؤف پندرہویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

     آئی سی سی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے روہت شرما کی بدستور دوسری پوزیشن ہے۔

    پاکستان کے صائم ایوب ٹاپ 100 کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے۔ زمبابوے کے خلاف سنچری اسکور کرنے کے بعد صائم ایوب کی رینکنگ میں 90 ویں پوزیشن ہوگئی۔

    ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کی رینکنگ میں دو درجے ترقی ہوئی اور وہ پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔

    ساؤتھ افریقہ کے کگیسو ربادا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ جوش ہیزل ووڈ ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔ پاکستان کے نعمان علی کا رینکنگ میں 9 واں نمبر برقرار ہے۔ ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز تین درجے ترقی کے بعد 11 ویں اور کیمار روچ چار درجے ترقی کے بعد 17 ویں نمبر پر آگئے۔

    آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

    بھارت کے یشسوی جیسوال دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 2 درجے ترقی کے بعد 5ویں نمبر پر آگئے۔ سعود شکیل ایک درجہ بہتری کے بعد 8ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

  • بابر اعظم ون ڈے رینکنگ کی پہلی پوزیشن سے محروم ہو گئے

    بابر اعظم ون ڈے رینکنگ کی پہلی پوزیشن سے محروم ہو گئے

    دبئی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ڈھائی سال بعد آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کی پہلی پوزیشن سے محروم ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کر دی، بھارتی اوپنر شبھمن گل نے پاکستانی پلیئر بابر اعظم سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

    بابر اعظم 951 دن تک آئی سی سی ون ڈے کی ٹاپ پوزیشن پر رہے، اب شبھمن گل کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 830، اور بابر اعظم کے پوائنٹس 824 ہو گئے ہیں۔

    ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک تیسرے، بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبر پر ہیں۔

    بولرز میں شاہین آفریدی کی بھی تنزلی ہو گئی، شاہین نے بھی اپنی نمبر ون پوزیشن کھو دی، اور پہلے سے 5 ویں نمبر پر چلے گئے، جب کہ بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے 709 پوائنٹس کے ساتھ دوبارہ پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

    جنوبی افریقا کے کیشوو مہاراج 694 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا 662 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ بھارت کے کلدیپ یادیو 661 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 658 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

    ہفتہ وار رینکنگ میں پاکستان کے فخر زمان 11 ویں نمبر پر موجود ہیں، جب کہ افغانستان کے ابراہیم زدران 7 درجے ترقی کے ساتھ 12 ویں نمبر پر آ گئے۔

  • ون ڈے رینکنگ: بابر کی حکمرانی برقرار، فخر زمان کی ترقی

    ون ڈے رینکنگ: بابر کی حکمرانی برقرار، فخر زمان کی ترقی

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں قومی کپتان بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے  جس میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ فخر زمان کی 3 درجی ترقی ہوئی ہے۔

    آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں بابر اعظم  کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ  فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے بعد 3  درجے ترقی  کرکے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، اس سے قبل فخر زمان 10 ویں نمبر پر تھے۔

    ون ڈے رینکنگ میں  امام الحق 2  درجے تنزلی  کے بعد پانچویں، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 3 درجے بہتری  کے ساتھ 58 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    ون ڈےبولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کےجوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ پاکستان  کے بولرز شاہین آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد 12ویں، شاداب خان چار درجے تنزلی کے ساتھ 39 ویں، فاسٹ بولر حارث رؤف 10 درجے ترقی  کے ساتھ  51 ویں اور فاسٹ بولر نسیم شاہ 12 درجے ترقی  کے بعد 73 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

  • ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم پہلے نمبر پر برقرار

    ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم پہلے نمبر پر برقرار

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم پہلے نمبر پر برقرار ہیں، بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی، ون ڈے بیٹسمین کی 2 ٹاپ پوزیشنز پاکستان کے پاس ہیں۔

    بیٹسمین رینکنگ میں بابر اعظم پہلے اور امام الحق دوسرے نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے ویراٹ کوہلی تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے۔

    جنوبی افریقہ کے وین ڈرڈوسن تیسرے نمبر پر آگئے۔

    ون ڈے بولرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے بولٹ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں۔

  • ون ڈے رینکنگ، محمد عامر ٹاپ ٹین بولرز میں شامل، بابر اعظم کی تیسری پوزیشن

    ون ڈے رینکنگ، محمد عامر ٹاپ ٹین بولرز میں شامل، بابر اعظم کی تیسری پوزیشن

    دبئی: آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق محمد عامر نے کیریئر کی بہترین پوزیشن حاصل کرلی ہے اور بابر اعظم نے تیسری پوزیشن مزید مستحکم بنالی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے اختتام پر ون ڈے رینکنگ جاری کی ہے، محمد عامر کیریئر کی بہترین ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں، بابر اعظم تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

    فاسٹ بولر محمد عامر نے 6 درجہ لمبی چھلانگ لگائی اور ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے، فاسٹ بولر عثمان شنواری کی رینکنگ بھی بہتر ہوئی وہ 28 درجہ ترقی کے ساتھ 43ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اب بھی دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں اور ان کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، بھارت کے روہت شرما دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    بولرز رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بیٹسمینوں میں پاکستان کے بابر اعظم کی تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ فخر زمان 16ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بھارت دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، آسٹریلیا چوتھے، جنوبی افریقا پانچویں، پاکستان چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر براجمان ہے۔

    ٹاپ فائیو آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے، انگلینڈ کے بین اسٹوکس دوسرے، افغانستان کے محمد نبی تیسرے، پاکستان کے عماد وسیم چوتھے اور افغانستان کے راشد خان پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

  • ون ڈے رینکنگ، ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کا پہلی پوزیشن پر قبضہ

    ون ڈے رینکنگ، ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کا پہلی پوزیشن پر قبضہ

    دبئی: ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کی ٹیم 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی نئی ٹیم رینکنگ میں ورلڈ چیمپئن انگلینڈ پہلی پوزیشن پرآگئی، بھارت دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

    رینکنگ کے مطابق آسٹریلوی ٹیم چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، پاکستان چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر براجمان ہے۔

    پلیئرز رینکنگ میں ویرات کوہلی کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، روہت شرما دوسرے، بابر اعظم تیسرے، فاف ڈوپلیسی چوتھے، راس ٹیلر پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

    مزید پڑھیں: اوور تھرو پر 6 رنز دینے کا فیصلہ غلط تھا، سابق امپائرسائمن ٹوفل

    ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر کین ولیم سن چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، ڈیوڈ وارنر ساتویں، جو روٹ آٹھویں، کوئنٹن ڈی کاک نویں، اور جیسن رائے دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

    ٹاپ ٹین بولرز رینکنگ میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، جسپریت بمرا پہلے، ٹرینٹ بولٹ دوسرے، ربادا تیسرے، پیٹ کمنز چوتھے، عمران طاہر پانچویں، مستفیض الرحمان چھٹے، کرس ووکس ساتویں، مچل اسٹارک آٹھویں، راشد خان نویں اوور میٹ ہینری دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    آل راؤنڈر رینکنگ میں شکیب الحسن پہلے، بین اسٹوکس دوسرے، محمد نبی تیسرے، عماد وسیم چوتھے اور راشد خان پانچویں نمبر پرموجود ہیں۔

  • آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی تیسری پوزیشن

    آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی تیسری پوزیشن

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارمنس کے بعد بابراعظم تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی پلیئر رینکنگ جاری کردی ہے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، بابر اعظم چار درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    بھارت کے روہت شرما دوسرے نمبر پر موجود ہیں، بابر اعظم تیسرے، جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی چوتھے اور نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

    بولرز رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ دوسرے، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز تیسرے، جنوبی افریقہ کے ربادا چوتھے اور جنوبی افریقہ کے عمران طاہر پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    پاکستان کے امام الحق ون ڈے رینکنگ میں 11 نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بولرز رینکنگ میں کوئی پاکستانی بولرز ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ورلڈ کپ 2019 میں 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ کے گروپ میچز ختم ہونے کے بعد ون ڈے رینکنگ جاری کی گئی ہے، ورلڈ کپ کے سیمی فائنل 9 جولائی اور 11 جولائی کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

    پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

  • آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بھارت نے انگلینڈ سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کی ہے، بھارت کی ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آگئی، آسٹریلیا سے شکست نے انگلینڈ کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیا۔

    بھارت کی ٹیم 127 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے، انگلینڈ 122 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ کی ٹیم 114 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

    ورلڈ کپ میں انگلینڈ، پاکستان کو شکست دینے والی آسٹریلوی ٹیم 112 پوائنٹس کے ساتھ 4 نمبر پر موجود ہے، جنوبی افریقہ کی ٹیم 109 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم 96 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے، بنگلہ دیش کی ٹیم 92 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

    اسی طرح سری لنکا کی ٹیم 78 پوائنٹس حاصل کرکے 8ویں پوزیشن پر موجود ہے، ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی دکھانے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9ویں نمبر پر براجمان ہے۔

    حال ہی میں ون ڈے اسٹیٹس حاصل کرنے والی افغانستان کی ٹیم 60 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہے۔

  • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: پاکستان ٹیم چھٹی پوزیشن بچانے میں کامیاب

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: پاکستان ٹیم چھٹی پوزیشن بچانے میں کامیاب

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے ہاتھوں کلین سویپ شکست کے باوجود چھٹی پوزیشن بچانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ایک روزہ کرکٹ کی عالمی رینکنگ کا اعلان کر دیا، آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم کلین سویپ شکست کے باوجود چھٹی پوزیشن بچانے میں کامیاب رہی ہے۔

    [bs-quote quote=”ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پاکستان 135 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    آسٹریلیا نے عرب امارات میں پاکستان کو ون ڈے سیریز میں 0-5 سے شکست دی لیکن اس سے ٹیم کے پوائنٹس ٹیبل میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا اور وہ 108 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہی براجمان ہے۔

    ون ڈے کی نئی عالمی درجہ بندی میں انگلینڈ کی ٹیم 123 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جب کہ انڈیا 120 پوائنٹس سے دوسرے نمبر پر ہے، نیوزی لینڈ 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقہ بھی 112 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

    آسٹریلیا سے کلین سویپ شکست کے بعد پاکستانی ٹیم 100 پوائنٹس سے 97 پوائنٹس پر سرک گئی لیکن اس کی چھٹی پوزیشن برقرار رہی۔ دوسری جانب ٹیسٹ رینکنگ میں بدستور بھارت سر فہرست ہے جب کہ پاکستانی ٹیم ساتویں پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ون ڈے سیریز، آسٹریلیا نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا

    بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں کام یابی کے بعد نیوزی لینڈ 108 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، 105 پوائنٹس کے ہم راہ جنوبی افریقا کی تیسری پوزیشن ہے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ دونوں کے 104 پوائنٹس ہیں اور یہ عالمی رینکنگ میں بالترتیب چوتھے اور پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

    سری لنکا کی 93 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن ہے جب کہ پاکستان 88 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہے، 77 پوائنٹس کے ساتھ ویسٹ انڈیز آٹھویں، 69 پوائنٹس کے ساتھ بنگلا دیش نویں اور 13 پوائنٹس کے ساتھ زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔

    دوسری طرف آئی سی سی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پاکستان 135 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، انڈیا 122 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور انگلینڈ 121 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

  • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم پانچویں نمبر پر براجمان

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم پانچویں نمبر پر براجمان

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق قومی مڈل آرڈر بلے باز پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز ختم ہونے کے بعد آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کی جس کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا بلے بازوں کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ ہے۔

    بھارتی بلے باز روہت شرما دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر کا تیسرا نمبر ہے، پاکستان کے بابر اعظم پانچویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ فخر زمان بارہویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    بولرز رینکنگ میں بھارت کے فاسٹ بولر بمرا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ ہے، افغانستان کے راشد خان دوسرے، بھارت کے کلدیپ یادیو تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جنوبی افریقہ کے ربادا کا چوتھا اور بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پانچواں نمبر ہے، قومی بولر حسن علی کا 13واں نمبر ہے۔

    آل راؤنڈر رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں، افغانستان کے محمد نبی تیسرے، قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ چوتھے اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی نے پلیئرز رینکنگ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ختم ہونے کے بعد جاری کی ہے جس میں بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو 2-1 سے شکست دے کر سیریز جیت لی ہے۔