Tag: ون ڈے رینکنگ جاری

  • آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے کوالیفائر راؤنڈ کا اعلان

    آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے کوالیفائر راؤنڈ کا اعلان

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دوہزار سولہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا اعلان کردیا۔

     ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دوہزار کا کوالیفائنگ راؤنڈ رواں سال نو سےچھبیس جولائی تک ہوگا، مشترکہ طور پر اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ میزبان ملک ہونگے، ایونٹ میں سولہ ایسوسی ایٹ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنھیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

     چھ بہترین ٹیمیں آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے کوالیفائی کرینگی، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر کے فارمیٹ کے مطابق دونوں گروپوں کی ٹاپ ٹیمیں براہ راست میگا ایونٹ کھیلیں گی۔

     دوسری اور تیسری پوزیشن کی ٹیمیں کراس اوور میچز کھیل کر میگا ایونٹ کا حصہ بنیں گی، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا اگلا ایڈیشن گیارہ مارچ سے تین اپریل تک بھارت میں ہوگا۔

  • آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

    دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ حیران کن طور پر پاکستان تیسری پوزیشن پر آگیا۔

    ویسٹ انڈیز کی مہربانی کی بدولت پاکستان ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پر آگئی، شاہینوں کو تیسری پوزیشن بچانے کیلئے بنگلا دیش کو ڈھاکا ٹیسٹ ڈھیر کرنا ہوگا، ناکامی یا ڈرا کی صورت میں قومی ٹیم تیسرے نمبر سے ہاتھ دھو بیٹھے گی۔

    کالی آندھی کے ہاتھوں شکست نے انگلش ٹیم پر چوتھے نمبر پر دھکیل دیا، جنوبی افریقہ بدستور پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ بیٹسمین رینکنگ میں سری لنکا کے کمار سنگاکارا کی حکمرانی قائم ہے۔

    ڈی ویلیئرز دوسرے اور ہاشم آملہ تیسرے نمبر پر ہے، یونس خان ٹاپ ٹین میں موجود واحد پاکستانی ہے، مصباح الحق کا گیارہواں نمبر ہے۔

    بولرز رینکنگ میں کوئی پاکستان بولر جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا، آل راؤنڈ کیٹگری میں محمد حفیظ کا ساتواں نمبر ہے۔

  • آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی

    دبئی: آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی، بولرز رینکنگ میں مچل اسٹارک نے سعیداجمل سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

    ورلڈ کپ ختم ہوتےہی آئی سی سی نے نئی رینکنگ کا اعلان کردیا، ورلڈ چیمپیئن آسٹریلیا نے پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی، بھارت دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر ہے، رنز اپ ٹیم نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے، گرین شرٹس پچانوے پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر براجمان ہے۔

     بولرز رینکنگ میں ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑی مچل اسٹارک نے سعیداجمل سے پہلی پوزیشن چھین لی، لیگ اسپنر عمران طاہر نے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے،دنیائے کرکٹ سے دور سعیداجمل دو درجے تنزلی کے بعداب تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

    بیٹسمینوں کی رینکنگ میں اے بی ڈی ویلئرز کی حکمرانی قائم ہے، کمار سنگاکارا دوسرے اور ہاشم آملہ کا تیسرا نمبر ہے، ٹاپ ٹین بلے بازوں میں کوئی پاکستانی کھلاڑی موجود نہیں، جبکہ پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کا کیرئیر بارہویں پوزیشن پر اختتام پذیر ہوگیا۔

  • آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی

    دبئی: ورلڈ کپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں تنزلی کا سبب بن گئی ہے، مصباح الحق اور محمد عرفان رینکنگ میں بہتری لانے میں کامیاب رہے۔

    آئی سی سی کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں پروٹیاز ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز بیٹسمینوں کی فہرست میں نمبر ون پوزیشن پر قابض ہیں،  ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بلے باز شامل نہیں، ان فارم بیٹسمین مصباح الحق رینکنگ میں بہتری لاتے ہوئے تیرہویں نمبر پر آگئے۔

    حفیظ پچیسویں ، آؤٹ آف فارم احمد شہزاد کی رینکنگ میں آٹھ درجہ تنزلی ہوئی، انٹرنیشنل کرکٹ سے غیر حاضر ہونے کے باوجود سعید اجمل سے پہلی پوزیشن کوئی نہیں چھین سکا ہے۔

    محمد عرفان نےزمبابوے کیخلاف اچھی کارکردگی کی بدولت ٹاپ ٹین میں جگہ بنالی،تلکارتنے دلشان آل راؤنڈز کی فہرست میں نمبر ون ہوگئے، پروفیسر حفیظ کی رینکنگ میں دو درجہ تنزلی ہوئی،شاہد آفریدی پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

  • ون ڈے رینکنگ: ہاشم آملہ کا ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرا نمبر

    ون ڈے رینکنگ: ہاشم آملہ کا ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرا نمبر

    دبئی : آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ دنیا کے دو ٹاپ کے اسپنرز ورلڈ کپ کا حصہ نہیں ہیں۔

      تفصیلات کے مطابق  آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی بیٹسمین رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈی ویلئیرز سرفہرست ہیں جبکہ ہاشم آملہ کا ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرا نمبرہے۔

    ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں بولرز رینکنگ میں معطل پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل پہلے نمبر پر ہیں اور ویسٹ انڈیز کے سنیل نرائن دوسرے نمبر پر موجودہیں۔

    واضح رہے کہ ون ڈے رینکنگ کے دونوں بولرز کرکٹ کے سب بسے بڑے ایونٹ ورلڈ کپ کا حصہ نہیں ہیں۔