Tag: ون ڈے میچ

  • ڈربن ون ڈے: جنوبی افریقہ نےسری لنکا کو121رنزسے شکست دے دی

    ڈربن ون ڈے: جنوبی افریقہ نےسری لنکا کو121رنزسے شکست دے دی

    ڈربن : جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے سری لنکا کو 121رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کےمطابق جنوبی افریقہ کےشہر ڈربن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکن کپتان اپل تھرنگا نےٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے میچ کے آغاز میں ہی مشکلات کا سامنا کرناپڑا اور 71رنزکے مجموعی اسکور پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

    ہاشم آملہ لکمل کی گیند پر 19 رنز پر پویلین لوٹے جبکہ کوئنٹن ڈی کوک 17 اور کپتان ڈی ولیئرز صرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    فیف ڈیوپلیسی اور ملر کے درمیان 117 رنز کی شراکت بنی اور اسکور 225 پر پہنچا تھا کہ ڈیوپلیسی نے 105 رنز کی اننگز کھیل کر کلاسیکرا کی گیند پر مینڈس کو کیچ دے کر پویلین کی طرف واپسی کی۔

    جنوبی افریقہ کے بلے باز ملر نے آؤٹ ہوئے بغیر 117 رنز بنائے جس میں 3 چوکے اور 6 چھکے بھی شامل تھے۔میزبان ٹیم نےمقررہ اووز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 307 رنز بنائے۔

    دوسری جانب سری لنکا کےکپتان اپل تھرنگا اور نیروشان ڈکویلا نے 45 رنز کا اچھا آغاز کیا تھا لیکن یہ تسلسل جاری نہ رہ سکا اور مہمان ٹیم کے بلے باز لڑاکھڑا گئے۔سری لنکا کی پوری ٹیم 38 ویں اوور میں 186 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور میچ میں 121 رنز سے شکست ہوئی۔

    واضح رہےکہ سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقہ کے باؤلرز عمران طاہر، پارنل اور ڈومینی نے2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

  • آئی سی سی نے اظہرعلی پرایک میچ کی پابندی لگادی

    آسٹریلیا: قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان اظہرعلی پرآسٹریلیا کےخلاف پانچویں ایک روزہ میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ 40فیصد جرمانہ اور ایک میچ کی پابندی عائد کردی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کپتان اظہر میچ تو ہارے ہی اس کے علاوہ انہیں 40فیصد جرمانےکےساتھ ایک ون ڈے انٹرنیشنل میں پابندی کا سامناہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ نے اظہر علی پر پابندی اور جرمانہ آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پانچویں ایک روزہ میچ کے بعد عائد کیا۔جس میں میزبان ٹیم نے باآسانی 57 رنز سے میچ جیت کر سیریز چار ایک سے جیت لی تھی۔

    پاکستان ٹیم کے دیگرکھلاڑیوں پر سلو اوور ریٹ کے باعث میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ لگایا گیا ہے۔

    آئی سی سی کےقوانین کے مطابق اظہر علی نےایک سال کے دورانیے میں دوسری دفعہ اس جرم کا ارتکاب کیا ہےجس کے باعث ان پر پابندی لگائی گئی ہے۔

    یاد رہےکہ اس سےقبل جنوری میں قومی ٹیم کےکپتان اظہر علی نیوزی لینڈ کےخلاف ون ڈے میچ میں مقررہ وقت میں اوورز مکمل نہیں کر سکے تھے۔

    واضح رہےکہ پاکستان اپنا اگلا ایک روزہ میچ ویسٹ انڈیز کےخلاف رواں سال اپریل میں کھیلےگا۔

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز پہلے ون ڈے میں آج مد مقابل ہوں گے

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز پہلے ون ڈے میں آج مد مقابل ہوں گے

    شارجہ : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر4 بجے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اظہر علی کی کپتانی میں پاکستان کو50اوورز کرکٹ میں چیلنج کا سامنا ہے کیوں کہ اظہر علی کی کپتانی کے بارے میں بہت سارے سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

    توقع ہے کہ پاکستان شارجہ کی اسپین وکٹ پر تین اسپنرز یاسر شاہ، عماد وسیم اور محمد نواز کے ساتھ ویسٹ انڈین بیٹسمینوں کی خامیوں کا فائدہ اٹھائے گا۔شعیب ملک بھی اسپن بولنگ کی مدد کے لیے موجود ہوں گے۔

    ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کوچ نہیں ہے۔اس کے باوجود پاکستان کوٹف ٹائم دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ٹی ٹوئنٹی کے بعد بہتر کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں۔

    اس وقت پاکستان کی عالمی رینکنگ نویں ہے،اگر پاکستان ویسٹ انڈیز کو3 صفر سے شکست دے دے تو اس کی رینکنگ آٹھویں ہوسکتی ہے۔

    ویسٹ انڈین ٹیم کو اپنی آٹھویں پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کے خلاف 3صفر سے کامیابی ضروری ہے۔

    خیال رہے کہ دنیا کی8ٹاپ ٹیمیں آئندہ سال30 ستمبر تک اپنی پوزیشن کو برقرار رکھ کر ورلڈ کپ میں براہ راست جگہ بنائیں گی۔

    یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں شارجہ میں 18ون ڈے کھیل چکی ہیں۔جن میں سے 9 میں پاکستان کامیاب رہا، بکہ 9 میں ہی فتح ویسٹ انڈیز کا مقدر بنی۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز اب تک 127ون ڈے کھیل چکے ہیں، جن میں سے 55 میں میدان قومی ٹیم نے مارا جبکہ 69 میچوں میں کالی آندھی نے پچھاڑا اور3 مقابلے ٹائی ہوئے۔

    واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم نے کپتان سرفرازاحمد کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کو0-3 سے شکست دی تھی۔

  • انگلینڈ کی پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں شکست

    انگلینڈ کی پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں شکست

    لارڈز: انگلینڈ نے پاکستان کو 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی.

    تفصیلات کےمطابق دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان ٹیم مقررہ 50 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 251 رنز پر ڈھیر ہوگئی.

    سمیع اسلم 1رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے شرجیل خان، اظہر علی، حسن علی اور یاسر شاہ کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے،دیگر بیٹسمینوں میں بابر اعظم 30، شعیب ملک 28رنز بنا کر قابل ذکر رہے،جبکہ وہاب ریاض اور محمد عامر6،6رنز بنا سکے.

    سرفراز احمد105اور عماد وسیم 63 رنرز کی بدولت پاکستان ٹیم251 بناسکی.سرفرازاحمد لارڈز میں سنچری بنانے والے پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر بیٹسمین بھی بن گئے.

    انہوں نے 130بالز پر 6چوکوں کی مدد سے 105رنز بنائے،یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی دوسری سنچری تھی.

    *پہلا ون ڈے: انگلینڈ کی پاکستان کو 44 رنز سے شکست

    انگلینڈ نےاننگز کا آغازکیا توبغیر کسی رن کے ان کا پہلا کھلاڑی پویلین لوٹ گیا اور 35 رنز پر انگلینڈ کی دو وکٹیں گر گئی تھیں.

    مورگن اور جو روٹ نے112رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کےخلاف فتح کو آسان بنا دیا،جوروٹ89اور مورگن نے68رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں،بین اسٹوکس نے42رنز بنائے.

    انگلش ٹیم نے 251رنز کا ہدف6وکٹوںکے نقصان پر 15گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا.

    یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے دو جبکہ وہاب ریاض، محمد عامر،حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.