آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کر کھیلے گی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کے شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر ون سے جبکہ دوسرا کوالیفائر میچ 12 اکتوبر کو دوسری کوالیفائر ٹیم سے حیدرآباد میں کھیلے گا۔
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 15 اکتوبر کو احمدآباد میں کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان نے اس وینیو کر تبدیلی کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا
قومی ٹیم اپنا چوتھا میچ 20 اکتوبر کو آسٹریلیا سے بنگلورو میں مدمقابل آئے گا، پانچواں میچ افغانستان کیخلاف 23 اکتوبر کو اور چھٹا میچ جنوبی افریقہ کیخلاف 27 اکتوبر کو کھیلے گا، یہ دونوں میچز چنائی کے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اپنا ساتواں میچ بنگلادیش سے 31 اکتوبر کو کلکتہ میں کھیلے گا، آٹھواں میچ 4 نومبر کو نیوزی لینڈ سے بنگلورو میں ہوگا۔
قومی ٹیم اپنا نواں میچ 12 نومبر کو انگلینڈ سے کھیلے گا جو کلکتہ میں ہوگا۔