Tag: ون ڈے ٹیم

  • روہت شرما کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی ؟

    روہت شرما کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی ؟

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کے تینوں فارمیٹ کیلئے الگ کپتان مقرر کرنے پر غور کیا جارہا ہے جس سے روپت شرما کی کپتانی خطرے میں پڑگئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے ٹی توئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے بھارتی ٹیم کو دوبارہ سے تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، روہت شرما کی جگہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کیلئے نیا اور مستقل کپتان مقرر کرنے پر غور کررہی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ روہے شرما 2024 میں آئی سی سی ورلڈ کپ ون ڈے ٹیم کی قیادت کرسکتے ہیں، لیکن انہیں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی ٹیسٹ کرکٹ کے کپتان کے حوالے سے بھی فیصلہ کرےگی۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست کے بعد گزشتہ روز بی سی سی آئی نے چیف سلیکٹر چیتن شرما سمیت پوری سلیکشن کمیٹی کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

  • شرجیل کےٹیم میں نہ ہونےسےفرق پڑےگا ‘ سرفراز احمد

    شرجیل کےٹیم میں نہ ہونےسےفرق پڑےگا ‘ سرفراز احمد

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفراز احمد کا کہناہےکہ دورہ ویسٹ انڈیز کےلیےمجھ پرکوئی دباؤ نہیں تاہم شرجیل کےٹیم میں نہ ہونے سے فرق پڑے گا۔

    تفصیلات کےمطابق ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ویسٹ انڈیز میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان کا کہناتھاکہ قومی ٹیم میں شامل نئے کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں،سب کھلاڑی ایک دوسرے کوسپورٹ کررہے ہیں۔

    میڈیا سےبات کرتے سرفرازاحمد کا کہناتھاکہ ورلڈکپ میں براہ راست رسائی کیلئے دورہ ویسٹ انڈیز بہت اہم ہے۔انہوں نےکہاکہ فاسٹ باؤلر محمدعامر اور وہاب ریاض سے اچھی امیدیں ہیں۔

    کامران اکمل سے متعلق سوال کےجواب میں قومی ٹیم کےکپتان کا کہناتھا کہ کوشش کریں گےان کو ٹاپ آرڈر میں استعمال کریں۔

    خیال رہےکہ قذافی اسٹیڈیم کےکیمپ میں کھلاڑیوں نے ایک ہفتہ بھر پور ٹریننگ کی اور آج پاکستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آخری روزتھا۔

    مزید پڑھیں:سرفراز اچھا پرفارمر ہے‘ ہمارے درمیان کوئی جیلسی نہیں‘ کامران اکمل

    یاد رہےکہ دوروزقبل قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےکامران اکمل کا کہناتھاکہ سرفراز اچھا پرفارمر ہےہمارے درمیان کوئی جیلسی نہیں ہے۔

    واضح رہےکہ پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں 20مارچ کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی جہاں وہ ویسٹ انڈیز کےخلاف پہلاٹی ٹوئنٹی میچ 26مارچ کوکھیلاجائےگا۔