Tag: ون ڈے کرکٹ سیریز

  • ون ڈے کرکٹ سیریزمیں پاکستانی ٹیم کو کلین سوئپ کا خطرہ

    ون ڈے کرکٹ سیریزمیں پاکستانی ٹیم کو کلین سوئپ کا خطرہ

    لاہور : پاک انگلینڈ پانچ ون ڈے کرکٹ سیریز میں مسلسل ناکامی کے بعد پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اب کلین سوئپ کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں پاکستان کی ناکامیوں کو بریک نہ لگ سکی۔ ساؤتھ ہیمٹن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں انگلش ٹیم چوالیس رنز سے کامیاب رہی۔

    لارڈز میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم کو چار وکٹوں سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ناٹنگھم میں تاریخی ایک سو انہتر رنز کی شکست نے امیدوں پرکرکٹ شائقین کی امیدوں پر پانی پھیردیا۔ جبکہ لیڈز میں بھی جمود نہ ٹوٹ سکا اور انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

    ٹیم میں کی گئی چار تبدیلیاں بھی نتیجہ تبدیل نہ کرسکیں۔ سیریز میں اب پاکستانی ٹیم کی ساکھ داؤ پر لگی ہے۔ پاکستانی کرکٹ کی ناؤ ڈوب رہی ہے۔

    قومی ٹیم کو اب وائٹ واش کا خطرہ ہے۔ اتوار کو کارڈف میں ہونے والے آخری معرکے میں اب اللہ خیر ہی کرے۔

    دوسری جانب شائقین کرکٹ ٹیم کی مسلسل ناکامیوں پر دلبرداشتہ ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں سے اب کوئی توقعات نہیں رہیں۔

    کپتان پراپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے شائقین نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اظہرعلی کی جگہ  اب کسی اورکو کپتان بنادینا چاہئیے۔

     

  • سہ ملکی ویمنز ون ڈےکرکٹ سیریز کل سے دوحہ میں شروع ہوگی

    سہ ملکی ویمنز ون ڈےکرکٹ سیریز کل سے دوحہ میں شروع ہوگی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کل سے دوحہ میں سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کا آغاز ہورہا ہے۔ پاکستان ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ آئرلینڈ کیخلاف کھیلے گی۔

    دوحہ میں ہونے والی سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز میں پاکستان ویمنز ٹیم کیساتھ آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیم شرکت کررہی ہیں۔

    ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز دس جنوری سے سترہ جنوری تک کھیلی جائے گی ۔تینوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز انیس جنوری سے چوبیس جنوری تک دوحہ میں ہی کھیلی جائیگی۔

    پاکستان ویمنز ٹیم کے مطابق ورلڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کیلئے یہ ایونٹ فائدہ مند رہے گی۔