Tag: ون ڈے کرکٹ کھیلنا نہیں جانتے

  • سوریا کمار نہیں جانتے ون ڈے کرکٹ کس طرح کھیلی جاتی ہے، ناصر حسین

    سوریا کمار نہیں جانتے ون ڈے کرکٹ کس طرح کھیلی جاتی ہے، ناصر حسین

    انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے بھارتی کرکٹر سوریا کمار یادیو کی ون ڈے کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے انھیں حواس باختہ قرار دیا ہے۔

    ناصر حسین کا کہنا تھا کہ بھارتی جارح مزاج بیٹر کو پتا ہی نہیں کہ ون ڈے کرکٹ میں کس طرح کھیلنا ہے۔ شاید وہ اس معاملے میں حواس باختہ ہیں۔ انھیں فرسودہ 360 سے تشبیح دی جاسکتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں وہ تھوڑے سے پاگل ہیں کیونکہ پچاس اوورز کی کرکٹ میں وہ یہ بات بالکل نہیں جانتے کہ کس طرح کھیلنا ہے، کب رک کر کھیلنا ہے۔

    ناصر حسین نے کہا کہ تاہم وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مختلف ہیں وہ ہر میچ میں یہ بات جانتے ہیں کہ انھیں کس طرح کھیلنا ہے۔ انھیں ٹی ٹوئنٹی میں کھلیتا دیکھا کافی پرلطف ہوتا ہے۔

    سابق انگلش کرکٹر نے کہا کہ سوریا کمار یادیو آئنڈہ 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ان پلیئرز میں سے ایک ہونگے جن پر سب کی نگاہیں مرکوز ہونگی۔

    واضح رہے کہ بھارتی سلیکٹرز کی جانب سے سوریا کمار کو آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا مگر وہ ون ڈے میچز میں اپنی بیٹنگ کا تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے تھے اور ان کی پرفارمنس کافی بدتر تھی۔

    تاہم ون ڈے ورلڈکپ کے فوراً بعد آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وہ پھر سے اپنی فارم میں لوٹ آئے تھے۔ ایک میچ میں انھوں نے کینگروز کےخلاف 80 جارحانہ رنز بنائے تھے جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف تو شاندار سنچری بھی اسکور کی تھی۔