Tag: ون ڈے

  • ویسٹ انڈیز کو شکست: ساؤتھ افریقہ نے ون ڈے سیریز جیت لی

    ویسٹ انڈیز کو شکست: ساؤتھ افریقہ نے ون ڈے سیریز جیت لی

    ڈربن : جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت اکسٹھ رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    ڈربن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا سولہ رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد ہاشم آملہ اور ڈولئیرز نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے تیسری وکٹ کے لئے ننانوے رنز کی شراکت قائم کی۔ دونوں بیسٹمینوں نے نصف سینچریاں اسکور کیں۔ ڈولئیرز نے اکیاسی اور ہاشم آملہ نے چھیاسٹھ رنزبنائے۔ ڈیوڈ ملر نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ستر رنز اسکورکئے۔ بارش کے سبب جنوبی افریقہ نے اڑتالیس اعشاریہ دو اوورز میں دو سو اناسی رنزبنائے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے بتیس اوورز میں دو سو چھبیس رنز کا ہدف ملا۔ کرس گیل کے عمدہ آغاز کے باوجود ویسٹ انڈین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور ایک سو چونسٹھ رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ گیل اکتالیس رنزبناکر نمایاں رہے۔

  • مصباح،سعید اور آفریدی کی رواں سال ون ڈے کرکٹ میں نمایاں کارکردگی

    مصباح،سعید اور آفریدی کی رواں سال ون ڈے کرکٹ میں نمایاں کارکردگی

    پاکستانی کھلاڑیوں کی رواں سال ون ڈے کرکٹ میں کارکردگی سب سے نمایاں رہی۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور سعید اجمل سال دوہزار تیرہ میں سب سے آگے رہے۔  پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ نہیں ہورہی لیکن اس کے باوجود کھلاڑیوں کی غیر ملکی سرزمین پر عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا۔

    پاکستانی کپتان مصباح الحق نے سال دوہزار تیرہ میں ناقدین کو اپنی پرفارمنس سے خاموش کرادیا۔ وہ رواں سال سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن چکے ہیں۔  مصباح نے پچپن کی اوسط سے تیرہ سو بائیس رنز بنائے ہیں۔ جس میں سب سے زیادہ چودہ نصف سینچریاں بھی شامل ہیں۔

    بولنگ کی بات کریں تو پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ اجمل نے اکتیس میچز میں چھپن شکار کئے۔ پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بولنگ میں کمال دکھایا۔ آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سات وکٹیں حاصل کیں جو کسی بھی بولر کی جانب سے ایک میچ میں بہترین بولنگ ہے۔ 

    پاکستانی بیٹسمینوں نے موجودہ سال کی دوسری، چھٹی اور آٹھویں وکٹ کی بہترین شراکت بھی بنائی۔ محمد حفیظ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ چار سینچریاں بنانے والے بیٹسمین رہے۔ پاکستان کو سری لنکا کے خلاف متحدہ عرب امارت میں ابھی مزید دو ون ڈے میچزاور کھیلنے ہیں۔ قومی کھلاڑی سال کی پرفارمنس کو اور بھی بہتربناسکتے ہیں۔

     

  • دوسرا ون ڈے : پاکستان نے سری لنکا کو 285  رنز کا ہدف دیا

    دوسرا ون ڈے : پاکستان نے سری لنکا کو 285 رنز کا ہدف دیا

    دبئی میں جاری ون ڈے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم نے اننگز کا آٖغاز کیا تو جارحانہ مزاج بیٹسمین شرجیل خان ملنگا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے. احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے محتاط اندا زمیں بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا۔ محمد حفیظ چوراسی کے اسکور پر رن آوٹ ہوئے۔ انہوں نے بتیس رنز اسکو رکیے۔ 

    صہیب مقصود بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھیر سکے اور اٹھارہ رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوگئے۔  احمد شہزاد اور مصباح الحق نے سر ی لنکن بولرز کی خوب ڈٹ کر پٹائی کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں ایک سو پانچ رنز بنائے۔ احمد شہزاد کیرئیر بیسٹ ایک سو چوبیس رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

    یہ شہزاد کی ون ڈے کرکٹ میں چوتھی سینچری ہے، کپتان مصباح الحق اور آفریدی نے آخری کے اوور میں جارحانہ بیٹنگ کی اور اسکور دو سو چوراسی تک پہنچا دیا۔ مصباح نے ناقابل شکست انسٹھ رنز اسکور کیے۔ اور کلینڈر آئیر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ جبکہ سال میں سب سے سب سے زیادہ چودہ نصف سینچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔  آفریدی نے پندرہ گیندوں پر دھواں دھار تیس رنز اسکور کیے۔ لستھ ملنگا اور پرسنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔