Tag: ووٹرز

  • بلدیاتی انتخابات :  ووٹرز کے لیے الیکشن کمیشن کا ہدایت نامہ جاری

    بلدیاتی انتخابات : ووٹرز کے لیے الیکشن کمیشن کا ہدایت نامہ جاری

    کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا۔

    اس حوالے سے الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ووٹرز اپنا اصلی قومی شناختی کارڈ ووٹ ڈالنے کیلئے ساتھ لائیں، ووٹرز کا زائدالمعیاد شناختی کارڈ بھی قابل قبول ہوگا۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز کے قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی قابل قبول نہیں ہوگی، پولنگ اسٹاف شناختی کارڈ کے مطابق انتخابی فہرست میں تفصیل چیک کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ووٹرز کا نام اور سلسلہ نمبر بلند آواز میں پولنگ ایجنٹ کے سامنے پکارا جائے گا آپ کے نام کے سامنے انگوٹھےکا نشان لیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق پہلے یونین کونسل کے3رنگ کے بیلٹ پیپرز دیئے جائیں گے۔

  • گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ کتنا رہا؟

    گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ کتنا رہا؟

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 30.21 فیصد رہا، پاکستان تحریک انصاف نے کل ووٹوں کے 49.5 فیصد حاصل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کے لیے گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 30.21 فیصد رہا۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مرد ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 19.36 اور خواتین کا 10.75 فیصد رہا۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 49.5 فیصد، مسلم لیگ نے 13.6 فیصد اور پیپلز پارٹی نے 12.8 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے 8.9 فیصد، جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی پی) نے 6.1 فیصد اور تحریک لبیک پاکستان نے 3.9 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

  • 100 سال اور زائد عمر کے ووٹرز سے متعلق اہم فیصلہ

    100 سال اور زائد عمر کے ووٹرز سے متعلق اہم فیصلہ

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں 100 سال اور زائد عمر کے ووٹرز سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا، زائد عمر کے ووٹرز کی دوبارہ گھر گھر تصدیق کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 100 سال اور زائد عمر کے ووٹرز سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 100 سال اور اس سے زائد عمر کے ووٹرز کی دوبارہ تصدیق ہوگی۔

    الیکشن کمیشن نے معمر ترین ووٹرز کی گھر گھر تصدیق کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ ووٹرز کی تفصیلات صوبائی اور ضلعی دفاتر کو دے دی گئیں۔

    معمر افراد کے نام انتخابی فہرستوں میں شامل کرنے سے قبل دوبارہ تصدیق ہوگی اور یہ تصدیق 13 اگست تک جاری رہے گی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کے لیے نئی انتخابی فہرستوں کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔

  • ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ سے تجاوز کر گئی

    ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ سے تجاوز کر گئی

    اسلام آباد: پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ سے تجاوز کر گئی، بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ سے تجاوز کر گئی، ملک بھر میں تجدید شدہ انتخابی فہرستوں کی اشاعت 16 ستمبر کو کی جائے گی۔

    مذکورہ اعداد و شمار بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں سامنے آئے ہیں جس کی تیاریاں الیکشن کمیشن نے تیزکر دی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کی جارہی ہے جبکہ ووٹرز آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے۔

    گزشتہ کچھ ماہ سے کرونا وائرس کی وجہ سے معاملات التوا کا شکار تھے تاہم اب معمولات زندگی بحال ہونے کے بعد صوبائی الیکشن کمشنرز اور نادرا کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

    خیال رہے کہ سال 2018 کے انتخابات میں ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 60 ہزار تھی جس میں سے 55.9 فیصد مرد ووٹرز جبکہ 44.1 فیصد خواتین ووٹرز تھیں۔

    اس سے قبل سنہ 2013 کے عام انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 8 کروڑ 61 لاکھ 90 ہزار تھی جو سنہ 2018 میں 23 فیصد بڑھ گئی تھی۔

  • الیکشن کمیشن کا ووٹرز کے نام ایک اہم پیغام

    الیکشن کمیشن کا ووٹرز کے نام ایک اہم پیغام

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کے ووٹرز کے نام اہم پیغام جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ووٹ اندراج کی تفصیلات اپنے شناختی کارڈنمبر سے 8300پرایس ایم ایس کرکےحاصل کریں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹ اندراج ،منتقلی اور درستگی کیلئےڈسپلےسینٹر آئیں، سرگودھاڈویژن، مردان ڈویژن، ٹھٹھہ ڈویژن اور کوئٹہ ڈویژن میں ڈسپلےسینٹرزقائم کردیے گئے ہیں.

    یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا قومی ووٹرز ڈے 7 دسمبر کی بجائے آج منانے کا فیصلہ

    پیغام میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آبادمیں ابتدائی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کردی گئی جب کہ باقی اضلاع میں دسمبر کے وسط میں ڈسپلےسینٹرزقائم کردیےجائیں گے۔

    یاد رہے ہیں الیکشن کمیشن نے 5 دسمبر کو قومی ووٹرز ڈے مناتے ہوئے ایک تقریب منعقد کی تھی ، قومی ووٹرز ڈے 7 دسمبر کو منایا جاتا ہے تاہم ایونٹ کی تقریب کی تاریخ میں تبدیلی چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے کی گئی تھی۔

  • الیکشن ڈے: ملک بھرمیں عام تعطیل کا اعلان

    الیکشن ڈے: ملک بھرمیں عام تعطیل کا اعلان

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے موقع پرملک بھر میں 25 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو عام انتخابات والے دن ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کے دن چھٹی کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے جس کے مطابق 25 جولائی بروز بدھ کو تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق الیکشن کے دن عام تعطیل کا اعلان ووٹرز کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے تاکہ ووٹرزاپنا حق رائے دہی بغیر کسی مشکل کے استعمال کرسکے۔

    خیال رہے کہ عام انتخابات کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع کردی گئی ہے اور بیلٹ پیپرزسمیت دیگرسامان فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے پولنگ 25 جولائی کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی، ملکی تاریخ میں پہلی بار پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • 25جولائی کو گھروں سےنکلیں اورووٹ کاصحیح استعمال کرکے قومی ذمہ داری نبھائیں، چیف الیکشن کمشنر

    25جولائی کو گھروں سےنکلیں اورووٹ کاصحیح استعمال کرکے قومی ذمہ داری نبھائیں، چیف الیکشن کمشنر

    اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کا کہنا ہے کہ پچیس جولائی کو گھروں سے نکلیں اور ووٹ کا صحیح استعمال کرکے قومی ذمہ داری نبھائیں۔

    تفصیلات چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا پولنگ کے دن کے حوالے سے ووٹرز کے لئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے، سردار محمد رضا نے اپنے پیغام میں عوام سے گزارش کی ہے کہ25 جولائی کو گھروں سے نکلیں اور ووٹ کا صحیح استعمال کرکے قومی ذمہ داری نبھائیں۔

    چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آزادنہ منصفانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے پرعزم ہیں۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے، کل دس کروڑ پچپن لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

    قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کےلیےآزادامیدواروں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے گیارہ ہزار سے زائد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

    پولنگ صبح آٹھ بجے سے بلا تعطل شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔