Tag: ووٹرز کے اندراج

  • ووٹرز کے اندراج اور درستی کی آخری تاریخ میں صرف دو دن باقی

    ووٹرز کے اندراج اور درستی کی آخری تاریخ میں صرف دو دن باقی

    الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے تمام نئے اہل رائے دہندگان (ووٹرز) سے کہا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا فوری اندراج کرائیں کیونکہ نئے ووٹرز کے اندراج، ان کے کوائف کی درستی اور ووٹوں کی منتقلی کا عمل بدھ کو بند ہوجائے گا۔

    الیکشن کمیش آف پاکستان (ای سی پی) حکام کے مطابق اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کی جانب سے چلائے جانے والے سہولت ڈیسک اور اس کے ضلعی سطح کے دفاتر اس کام کو انجام دینے میں سرگرم عمل ہیں۔

    انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ 25 اکتوبر 2023 تک اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) کے ڈیٹا کے مطابق اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانے کے لیے اپنا نام ووٹر لسٹوں میں درج کرانے یا ان میں موجود خامیوں کو درست کروائیں۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت 20 جولائی کو ووٹرز لسٹیں منجمد کی تھیں تاہم بعد میں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ووٹرز لسٹیں 25 اکتوبر 2023 تک غیر منجمد رہیں گی تاکہ تمام اہل افراد اپنے ووٹ کا اندراج کروا سکیں، 25 اکتوبر تک ووٹ کا اخراج، منتقلی اور شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستی کی جا سکتی ہے۔

  • عام انتخابات : الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے اندراج کی ذمہ داری لے لی

    عام انتخابات : الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے اندراج کی ذمہ داری لے لی

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آئندہ سال سے ووٹرز کا اندراج خود کرے گا، نادرا نے ووٹرز کا ڈیٹابیس الیکشن کمیشن کے حوالے کر دیا۔ عام انتخابات کیلئے ماڈل وئیر ہاؤس بنالئےگئے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات دوہزاراٹھارہ کی تیاریاں شروع کردیں الیکشن کمیشن متحرک ہوگیا۔ ووٹرز کے اندراج کی ذمہ داری خود اُٹھا لی۔

    سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں عام انتخابات دوہزار اٹھارہ کی تیاریوں کاجائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم جنوری دوہزار سترہ سے الیکشن کمیشن ووٹرز کا اندراج خود کرے گا، نادرا نے ووٹرز کاڈیٹابیس الیکشن کمیشن کےحوالےکردیا۔

    ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سے درکارعملے کی تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کیلئے سکھر ،فیصل آباد، کوئٹہ اور کوہاٹ میں ماڈل وئیر ہاؤس بنائے گئے ہیں۔ انتخابات میں تیس ویئرہاؤس بنائیں جائیں گے،جہاں انتخابی مواد، ڈیٹا بیس اور دیگر مواد اسٹور کیا جائے گا۔

    بلوچستان میں چارکے سوا دیگراضلاع الیکشن کمیشن کے انٹرنیٹ سسٹم سے منسلک کردیے گئے ہیں۔ اجلاس میں عام انتخابات کیلئے مستقبل بنیادوں پر مانیٹرنگ ونگ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، مانیٹرنگ ونگ براہ راست چیف الیکشن کمشنر کو جوابدہ ہوگا۔  ڈی آر اوز، آر اوز، پریذائیڈنگ افسران کے لیے3لاکھ نام درکار ہیں۔

    آیندہ عام انتخابات کے لیے3 دسمبرسے پولنگ اسٹیشنزکا سروے ہوگا، اجلاس میں تین دسمبر سے پولنگ اسٹیشنز کا سروے اورنتائج مرتب کرنے کیلئے اپڈیٹڈ نظام رائج کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں سات دسمبر کو نیشنل ووٹرز ڈے منانے کا فیصلہ بھی کیا گیا جس کی خصوصی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی جائے گی۔