Tag: ووٹنگ مشین

  • وزیر اعظم کے سامنے پاکستان میں تیار کردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا عملی مظاہرہ

    وزیر اعظم کے سامنے پاکستان میں تیار کردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا عملی مظاہرہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے سامنے پاکستان میں تیار کردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا عملی مظاہرہ کیا گیا، وزیر اعظم نے مشین کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر سائنس فواد چوہدری نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی، ان کے سامنے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انتخابی عمل کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔

    فواد چوہدری نے ووٹنگ کے طریقہ کار اور مشین کے مختلف فیچرز پر آگاہی دی، انھوں نے کہا ابھی مشین کو محدود پیمانے پر ٹیسٹ کیا گیا ہے لیکن نہایت حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے، اس مشین کی مدد سے ووٹنگ کا عمل مکمل شفاف اور غیر جانب دار ہو جائے گا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ مشین کی وجہ سے انتخابی عمل کے نتائج مکمل طور پر محفوظ اور فوری طور پر میسر آ سکیں گے، اس مشین کی تیاری میں ماضی میں اٹھائے جانے والے مسائل کا حل یقینی بنایا گیا ہے۔

    بریفنگ کے مطابق یہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین وزرات سائنس، کامسیٹس اور این آئی ای کی مشترکہ کاوش سے تیار ہوئی ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے مشین کے نمونے کی ورکنگ پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور کامسیٹس کی کاوشوں کو سراہا۔

    انھوں نے کہا بد قسمتی سے ماضی میں ہونے والے تقریباً ہر الیکشن پر سوالات اٹھائے گئے، اس سے نہ صرف انتخابی و جمہوری عمل متاثر ہوا، بلکہ عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی، ملکی جمہوری اور انتخابی عمل اب مزید کسی ایسے نظام کا متحمل نہیں ہو سکتا، ماضی کے تجربے کی روشنی میں انتخابی عمل کو ہر ممکن شفاف بنائیں گے، شفاف الیکشن کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کرانا ملکی مفاد میں ہے۔

    وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ الیکٹرانک مشین کو جدید سیکیورٹی فیچرز سے مزین کرنے کی کوششیں تیز کی جائیں، اس حوالے سے ترقی یافتہ ملکوں کے تجربے کو بھی سامنے رکھا جائے۔

  • لاکھوں ووٹنگ مشینیں غائب، بھارتی انتخابات پر سوالات اٹھ گئے

    لاکھوں ووٹنگ مشینیں غائب، بھارتی انتخابات پر سوالات اٹھ گئے

    ممبئی: بھارت میں بیس لاکھ سے زائد ووٹنگ مشینیں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد بھارتی الیکشن پر کئی سوالات اٹھ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کی ہائی کورٹ میں عوامی مفاد کے تحت دائر کی گئی درخواست میں بھارتی الیکشن کمیشن کے قبضے میں موجود 20 لاکھ الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں غائب ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

    بھارتی ٹی وی کے مطابق الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے مینوفیکچررز نے کہا کہ انہوں نے مشینیں الیکشن کمیشن کو پہنچا دی تھیں۔

    اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں میں خرابیوں سے متعلق شکایات مشترکہ طور پر 21 اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کی گئی تھی، اس کے ساتھ ہی ان مسائل کی نشاندہی کیے جانے والے پارلیمانی حلقوں میں 50 ووٹر ویری فائی ایبل پیپر آڈٹ ٹرائل ( وی وی پی اے ٹی) کو الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے نتائج سے میچ کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

    ایسے مسائل کی ایک بڑی تعداد پر بھارتی الیکشن کمیشن کے ردعمل کو سیاسی مبصرین، اپوزیشن سیاستدانوں اور ریٹائرڈ سول سرونٹس کی جانب سے مشکوک قرار دیا جارہا ہے۔

    ان تمام فریقین کی جانب سے 50 فیصد ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ ٹرائلز کو الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے نتائج سے ملانے کے مطالبے پر بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے مزاحمت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

    بھارتی الیکشن، ووٹ خریدنے کیلئے رکھی گئی 1 کروڑ روپے سے زائد کی رقم برآمد

    رپورٹ کے مطابق بھارتی صدر رام نام ناتھ کووند کو لکھے گئے مشترکہ خط میں 66 ریٹائر سرکاری ملازمین نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی کو ہٹ دھرمی قرار دیا۔خط میں کہا گیا کہ ایک باقاعدہ وی وی پی اے ٹی آڈٹ کرنے میں مزاحمت وہ بھی اس وقت جب ان کا موجودہ نمونہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین کی خرابی کا پتہ لگانے میں ناکام ہے، یہ بھارتی الیکشن کمیشن کے مقاصد پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔

  • بھارت میں ووٹنگ مشین بی جےپی کےووٹ چھاپنے لگی

    بھارت میں ووٹنگ مشین بی جےپی کےووٹ چھاپنے لگی

    مدھیہ پردیش : بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ووٹنگ مشین کا کوئی بھی بٹن دبایا جائےمشین بی جے پی کا ہی ووٹ چھاپنے لگی۔

    تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں آئندہ ہفتے ہونے والےضمنی انتخابات کےلیے ووٹنگ مشین کے تجربے میں دیکھاگیاکہ مشین کا کوئی بھی بٹن دیایا جائےووٹ نریندر مودی کی پارٹی کا پرنٹ کرنے لگی۔

    ووٹنگ مشین کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھاگیاکہ مشین سے نکلنے والی ہرسلپ پر مودی کی پارٹی کانشان بناہواتھا۔

    بھارتی الیکشن کمیشن کےترجمان کاکہناہےکہ ووٹنگ مشین کے حوالے ضلعی آفیسر سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے اور الیکشن کمیشن کی دو ٹیمیں مدھیہ پردیش روانہ کردی گئی ہیں۔


    بھارت انتخابات: یو پی میں بی جے پی اور پنجاب میں کانگریس کامیاب


    ترجمان کےمطابق الیکشن کمیشن کی دونوں ٹیمیں نو اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں آخری ووٹ کی گنتی تک موجود رہیں گی۔

    عام آدمی پارٹی کے رہنما ارویند کیجریوال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ انہیں آغاز سے ہی الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتبار نہیں تھا۔

    واضح رہےکہ رپورٹ کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں ووٹنگ مشین میں خرابی کے باعث الیکشن کمیشن کےدو اہلکاروں کو ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔