Tag: ووٹوں کی دوبارہ گنتی

  • سپریم کورٹ کا فیصلہ : مسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی مل گئی

    سپریم کورٹ کا فیصلہ : مسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی مل گئی

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے تین لیگی امیدوار کی رکنیت معطلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور تینوں کی کامیابی برقرار رکھی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا ، فیصلے میں لیگی ارکان اسمبلی اظہرقیوم ، عبد الرحمان کانجو،ذوالفقار احمد کو بحال کردیا۔

    سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کردیا۔

    عدالت نے دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں اظہر قیوم، عبد الرحمان کانجو اور ذوالفقاراحمد کی کامیابی برقرار رکھی اور لیگی امیداروں کی اپیلیں منظور کر لیں۔

    سپریم کورٹ نے دو ایک کے تناسب سے فیصلہ سنایا ، جسٹس عقیل عباسی نے فیصلےسے اختلاف کیا، فیصلے کے بعد ن لیگ کو تین مزید سیٹیں مزید مل گئیں، اور اپوزیشن کی تین سیٹیں کم ہوگئیں۔

    یاد رہے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت مکمل ہونے کےبعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی شامل ہیں۔

    سپریم کورٹ میں این اے79 گوجرانوالہ تھری، این اے 81 گوجرانوالہ فائیو اور این اے 154 لودھراں کے مختلف پولنگ اسٹیشنزمیں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق اپیلوں پرسماعت ہوئی تھی۔

    ان حلقوں سے سنی اتحاد کونسل کے احسان اللہ ورک، چوہدری بلال اعجاز اور رانا محمد فراز نون منتخب ہوئے تھے۔

  • قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ آج سنایا جائے گا

    قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ آج سنایا جائے گا

    اسلام آباد : قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کا فیصلہ آج سنایاجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سےمتعلق کیس کا فیصلہ آج سنایا جائےگا۔

    چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت مکمل ہونے کےبعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی شامل ہیں۔

    سپریم کورٹ میں این اے79 گوجرانوالہ تھری، این اے 81 گوجرانوالہ فائیو اور این اے 154 لودھراں کے مختلف پولنگ اسٹیشنزمیں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق اپیلوں پرسماعت ہوئی تھی۔

    ان حلقوں سے سنی اتحاد کونسل کے احسان اللہ ورک، چوہدری بلال اعجاز اور رانا محمد فراز نون منتخب ہوئے تھے تاہم تینوں سیٹیں مسلم لیگ ن کو ملنے امکان ہے۔

  • پیرمحل: حلقہ پی پی 123میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج ہو گئی

    پیرمحل: حلقہ پی پی 123میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج ہو گئی

    ٹوبہ ٹیک سنگھ : پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 123 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج سیشن کورٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پرپنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل کے صوبائی حلقے پی پی 123 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج ہوگی۔

    سپریم کورٹ میں گزشتہ ماہ 10 اکتوبر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے پی ٹی آئی سونیا علی رضا کی پی پی 123 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست منظور کرتے ہوئے 3 ہفتوں میں دوبارہ گنتی کراکر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

    یاد رہے کہ پی پی 123 پیرمحل میں دوبارہ گنتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی امیدوار سونیا علی رضا کی جیت ہار میں بدل گئی تھی۔

    مسلم لیگ ن کے سید قطب علی شاہ دوباہ گنتی میں 17 ووٹوں سے کامیاب ہوگئے تھے، پہلے تحریک انصاف کی امیدوار 70 ووٹوں سے کامیاب ہوئی تھیں۔

    ریٹرننگ افسرکی جانب سے جاری کامیابی کے نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار قطب علی شاہ نے 53122 اور ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کی سونیا علی رضا نے 53105 ووٹ حاصل کیے تھے۔

  • ووٹوں کی دوبارہ گنتی ، پی ٹی آئی امیدوار شاہ فرمان کی جیت ہار میں بدل گئی

    ووٹوں کی دوبارہ گنتی ، پی ٹی آئی امیدوار شاہ فرمان کی جیت ہار میں بدل گئی

    پشاور : خیبرپختونخوا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی نے بازی پلٹ دی، پی ٹی آئی کے رہنما شاہ فرمان کی جیت ہارمیں بدل گئی اور اے این پی کے خوشدل خان کامیاب قرار پائے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے حلقہ پی کے 70 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی نے خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ فرمان ہار گئے جبکہ اے این پی کے خوشدل خان کامیاب ہوئے۔

    خوشدل خان نے پی کے 70 سے 15 ہزار 544 ووٹ حاصل کرکے پی ٹی آئی امیدوار کو 187 ووٹوں سے شکست دے دی۔

    فتح کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی میں اے این پی نے ایک اور نشست اپنے نام کرلی اور سیٹیوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔

    یاد رہے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے شاہ فرمان 47 ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے۔

    جس کے بعد حلقے میں خوشدل خان کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی، حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی چھ روز سے جاری تھی جو کہ آج مکمل ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں 66 نشستوں کے ساتھ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے تاہم شاہ فرمان کی شکست کے بعد ایک نشست کم ہوگئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • این اے131 میں عمران خان کی  فتح، سعدرفیق کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست

    این اے131 میں عمران خان کی فتح، سعدرفیق کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست

    لاہور:مسلم لیگ ن کے ربنما سعدرفیق نے این اے131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے آر او کو درخواست دے دی، اس حلقے میں عمران خان نے خواجہ سعد رفیق کو شکست دی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے حلقہ ااین اے131 میں عمران خان کی کامیابی کیخلاف درخواست دائر کی، سعد رفیق نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے ریٹرننگ افسر محمد اختر بھنگو کو درخواست جمع کروائی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پریذائڈنگ افسر نے سینکڑوں ووٹ مسترد کئے، اس لیے ووٹوں کی گنتی دوبارہ کی جائے اور مسترد کیے گئے ووٹوں اور گنتی کا عمل مکمل ہونے تک رزلٹ جاری نہ کیا جائے۔

    یاد رہے انتخابات 2018 میں لاہور کے حلقے این اے131 میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے سخت مقابلے کے بعد مسلم لیگ ن کے خواجہ سعدرفیق کو شکست دی۔

    انتخابی نتائج کے مطابق این اے 131 میں عمران خان نے 84 ہزار 313 ووٹ حاصل کئے جبکہ سعد رفیق 83 ہزار 633 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 251 نشتوں کے نتائج جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق تحریک انصاف قومی اسمبلی میں 110 نشتوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ایس 114: ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

    پی ایس 114: ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

    کراچی : الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب کے نتائج کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا۔

    الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ الیکشن والے دن پورے حلقے میں نہ تو کوئی دھاندلی ہو ئی اورنہ ہی کوئی کوئی گڑ بڑکا واقعہ پیش آیا۔

    انہوں نے کہا کہ بہترسیکورٹی اور امن وامان سے متعلق الیکشن کمیشن اور رینجرز نے بھی اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔


    مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نےسعیدغنی کی کامیابی کانوٹیفکیشن روک دیا


    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم کو بدلتے ہوئے حالات کو سمجھنا ہوگا اور جعلی ووٹ کے نہ پڑنے کہ وجہ سے دو ہزاراٹھارہ کے الیکشن میں ایم کیو ایم کا کراچی سے مکمل صفایا ہو جائے گا۔


    مزید پڑھیں: سات ہزارووٹ کیسے آئے؟ بےنقاب کرینگے، کامران ٹیسوری


    یاد رہے کہ 9 جولائی کو پی ایس 114 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی پی پی کے امیدوار سعید غنی نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کامران ٹیسوری کو 5734 ووٹوں کے فرق سے شکست دے کر میدان مارلیا تھا جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن تیسرے نمبر پر رہی تھی۔

  • مسلم لیگ ن نے دھاندلی کے شواہد مٹانے کی کوششیں تیز کردی

    مسلم لیگ ن نے دھاندلی کے شواہد مٹانے کی کوششیں تیز کردی

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دھاندلی کے خلاف جاری ملک گیر احتجاج کے باوجود مسلم لیگ ن نے دھاندلی کے شواہد مٹانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

    انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق این اے 125 اور پی پی 147 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتائج تبدیل کئے جارہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ دوبارہ گنتی میں این اے 125 سے کامیاب وفاقی وزیر ریلویز سعد رفیق 45 ہزار ووٹوں سے ہار رہے ہیں۔

    مخالف حامد خان کو ہرانے کے لئے ہفتہ کی رات سے ووٹنگ بیگز کو تبدیل کرنے کا عمل جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق دھاندلی کو تحفظ دینے کے لئے سرکاری افسران کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کی اہم افراد کو بھی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، دوبارہ گنتی والے مقام پر کسی بھی شخص کو جانے سے روکا جارہا ہے۔ وکلا کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کی وجہ سے سیشن کورٹ میں تمام کام بند ہے جبکہ پولیس کی نگرانی میں صرف دو بند کمروں میں بیلٹ بیگز کھولے جارہے ہیں۔