Tag: ووٹ خرید

  • مودی سرکار کتنے ہزار میں ووٹ خرید رہی ہے؟ ممتا بنر جی نے بتا دیا

    مودی سرکار کتنے ہزار میں ووٹ خرید رہی ہے؟ ممتا بنر جی نے بتا دیا

    مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے کہا ہے کہ بی جے پی ووٹ خریدنے کے لیے لوگوں کو پانچ، دس اور پندرہ ہزار روپے دے رہی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے بدھ کے روز مودی سرکار پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی لوگوں کو پیسے دے کر ان کے ووٹ خرید رہی ہے۔

    آرام باغ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا بی جے پی میں سماج دشمن عناصر موجود ہیں، موجودہ وقت کے بی جے پی لیڈران پرانے وقت کے سی پی ایم والے سماج دشمن عناصر جیسے ہی ہیں، اس لیے اگر آپ نہیں چاہتے کہ دہشت کا راج قائم ہو تو بی جے پی کو ووٹ نہ دیں۔

    ایئر لائن نے بیماری کی چھٹی پر جانے والے ملازمین کو برطرفی کے لیٹر تھما دیے

    ممتا نے کہا ’’مودی صبح سے شام تک جھوٹ بولتے رہتے ہیں، اگر اس مرتبہ مودی جیت جاتے ہیں تو سب کچھ ختم ہو جائے گا، مستقبل میں کوئی انتخاب بھی نہیں ہوگا۔‘‘

  • این اے 127 میں ووٹ خریدنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل

    این اے 127 میں ووٹ خریدنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل

    لاہور: پنجاب میں الیکشن 2024 کے لیے ووٹنگ کا دن قریب آتے ہی ووٹ کی خرید و فروخت شروع ہو گئی، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ووٹ خریدے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے انتخابی حلقے این اے 127 میں ووٹ خریدنے کی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ افراد ووٹ خرید رہے ہیں۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فی ووٹ 5 ہزار روپے میں خریدا جا رہا ہے، اور ووٹ خریدنے والوں کے پاس پانچ پانچ ہزار روپے کی گڈیاں ہیں، کئی افراد کو لائن میں لگ کر شناختی کارڈ جمع کراتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ لاہور کے حلقے این اے 127 سے مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطا اللہ تارڑ انتخاب لڑ رہے ہیں، جب کہ ان کے مقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خود لڑ رہے ہیں، عطا اللہ تارڑ نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی پر حلقے میں ووٹ خریدنے کا الزام بھی لگایا تھا، اسی طرح ن لیگ پر بھی ووٹ خریدنے کے الزامات ہیں۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے سیاسی جماعت کی طرف سے ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کا بھی نوٹس لے لیا ہے۔