Tag: ووٹ کا حق

  • مسلمانوں سے ووٹ کا حق چھین لیا جائے، انتہا پسند ہندو رہنما کا شر انگیز مطالبہ

    مسلمانوں سے ووٹ کا حق چھین لیا جائے، انتہا پسند ہندو رہنما کا شر انگیز مطالبہ

    بھارت اسلام دشمنی میں حد سے تجاوز کر رہا ہے اب ایک انتہا پسند ہندو رہنما نے مسلمانوں سے ووٹ کا حق چھین لینے کا نفرت انگیز مطالبہ کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند ’’وشو ووکالیگا مہا سمستان مٹھ‘‘ کے متعصب رہنما کمار چندر شیکھر ناتھ سوامی نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے ہوئے بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کو ووٹ کے جمہوری حق سے محروم کر دینے کا متنازع اور نفرت انگیز مطالبہ کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شیکھر ناتھ سوامی یہ نفرت انگیز خطاب بنگلورو میں ’بھارتیہ کسان یونین‘ کی جانب سے منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    ہندو انتہا پسند نے مزید زہر الگتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایسا قانون لایا جائے جس کے ذریعہ مسلمانوں کے ووٹ کا حق چھین لیا جائے۔

    سوامی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے وقف بورڈ کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ور کہا کہ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ وقف بورڈ کا وجود ہی نہ ہو۔

    واضح رہے کہ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کے لیے یہ پہلی بار ہرزہ  سرائی نہیں ہے بلکہ آئے دن ایسے اقدامات سامنے آتے رہتے ہیں جس سے مسلم آبادی شدید متاثر ہوتی ہے۔

    بالخصوص جب سے مودی راج بھارت پر قائم ہے تب سے مسلمانوں کی زندگی مزید تنگ ہو گئی ہے۔ ہندو انتہا پسند مسلمانوں کو جانی، مالی اور جذباتی نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے لیکن اس تمام صورتحال پر اقوام عالم نے آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/ajmer-sharif-dargah-shiva-temple-application-accepted-for-hearing/

  • اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کیلئے عمران خان  کا بڑا اقدام

    اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کیلئے عمران خان کا بڑا اقدام

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کیلیے درخواست دائر کردی ، درخواست میں وفاقی حکومت کی الیکشن ایکٹ میں ترامیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اوورسیز کو ووٹ کی سہولت فراہمی کی درخواست دائر کردی۔

    دائر درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن اور نادرا کو فریق بنایا گیا ہے اور وفاقی حکومت کی الیکشن ایکٹ میں ترامیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو غیر آئینی قرار دے، اوورسیز کو دی گئی ووٹ کی سہولت فراہمی کا حکم دیا جائے، حکم دیاجائےکہ آئندہ عام انتخاب میں اوورسیزسہولت سےووٹ ڈال سکیں۔

    درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو نادرا کو فنڈز فراہم کرنے کا حکم دیا جائے ، نادرااوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹ ڈالنے کا طریقہ کاربنائے۔

    یاد رہے رواں سال مئی میں قومی اسمبلی نےاوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کےحق سےمحروم کر نےکی منظوری دی تھی ، جس کے بعد اوور سیز پاکستانی بیرون ملک سے ووٹ کا حق استعمال نہیں کر سکیں گے۔

  • خواجہ سعد رفیق ووٹ کے حق سے محروم

    خواجہ سعد رفیق ووٹ کے حق سے محروم

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کنٹونمنٹ انتخابات میں ووٹ کے حق سے محروم ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے سعد رفیق کا ووٹ ان کے آبائی حلقے لوہاری میں منتقل کر دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں سعد رفیق نے ووٹ ڈیفنس میں کاسٹ کیا تھا لیکن اب الیکشن کمیشن کی جانب سے ان کا ووٹ ان کے آبائی علاقے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

    سعد رفیق نے اس حوالے سے کہا کہ انھیں بالکل علم نہیں کہ ان کا ووٹ کب اور کیوں تبدیل ہوا، دوسری طرف سعد رفیق کی اہلیہ غزالہ سعد کا ووٹ بدستور ڈیفنس ہی میں رجسٹرڈ ہے۔

    آج لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعد رفیق نے متعلقہ اداروں اور سول سوسائٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے پر وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کے خلاف ایکشن لیں۔

    حکومت کی جانب سے تیار کردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے انھوں نے کہا اس ووٹنگ مشین سے وہی کام لیا جائےگا جو آر ٹی ایس سسٹم بٹھا کر لیا گیا تھا، دنیا کے بڑے جمہوری ملکوں میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم استعمال نہیں ہوتا۔

    سعد رفیق نے کہا الیکشن چوری کرنے کے لیے ای وی ایم استعمال کی جائے گی، ای وی ایم دنیا کی کوئی بڑی جمہوریت استعمال نہیں کرتی، ای وی ایم دو ایک جگہ کم آبادی والے علاقوں میں استعمال کی جاتی ہے، لیکن یہاں الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بل منظور کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ الیکشن چوری کر کے عوام کے ساتھ فراڈ کرنا چاہتے ہیں۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جس ادارے نے الیکشن کرانے ہیں، اسی نے اعتراض کیے ہیں اس پر، اور آپ نے اسے ہی دھمکیاں دینی شروع کر دیں، جعلی عددی اکثریت پر قانون منظور ہوا تو یہ کالا قانون ہوگا، اور اسے کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔

  • ووٹ کا حق،  بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    ووٹ کا حق، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل قومی اسمبلی سے منظور کرالیا گیا ، ووٹ کےحق کابل اب سینیٹ میں پیش ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مرادسعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے کابل قومی اسمبلی سے منظور ہوگیا ، بل کواب سینیٹ میں پیش کیاجائےگا، بیرون ملک پاکستانیوں کوووٹ کاحق دینےکےبل کی اپوزیشن نےمخالفت کی، حکومتی اراکین کومبارکباد جنہوں نے بل کومنظورکرایا۔

    وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کومبارکباد، 73سال بعداوورسیزپاکستانیوں کےووٹ کےحق کابل اسمبلی سےمنظورکیاگیا ، اپوزیشن نےووٹنگ کابائیکاٹ کیااوربل کی مخالفت بھی کی، اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کےحق کابل اب سینیٹ میں پیش ہوگا۔

  • ووٹ کا حق ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

    ووٹ کا حق ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

    اسلام آباد : بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹنگ حقوق دینے کیلئے آئی ووٹنگ کے طریقہ کار کی منظوری دے دی گئی جبکہ زلفی بخاری نے آئی ووٹنگ کاطریقہ کارمزیدآسان اور سہل بنانے کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ حقوق دینے کے سلسلے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی، بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دلوانے کیلئے اہم اجلاس ہوا ، جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکٹرانک آئی ووٹنگ طریقہ کار کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

    اجلاس میں وزیراعظم معاون خصوصی زلفی بخاری اور مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان ، چیئرمین نادرا اور الیکشن کمیشن کے حکام نے شرکت کی، جس میں بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے الیکٹرانک آئی ووٹنگ کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا، دونوں وزارتوں نے آئی ووٹنگ کے طریقہ کار کی منظوری دے دی۔

    زلفی بخاری نے آئی ووٹنگ کاطریقہ کارمزیدآسان اور سہل بنانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا اوورسیزپاکستانیوں کادیرینہ مطالبہ بہت جلد پورا کرنے جارہے ہیں، طریقہ کارکوبیرون ملک پاکستانیوں کیلئےانتہائی آسان رکھا جائےگا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کےویژن کےمطابق بیرون ملک ہم وطنوں کوحق دیا جائے گا، ماضی میں حکومتیں اہم ترین معاملے کو نظر اندار کرتی رہی ہیں، پی ٹی آئی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو فیصلہ سازی میں شامل کرے گی۔

    وفاقی حکومت نے الیکٹرانک آئی ووٹنگ کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا الیکٹرانک آئی ووٹنگ پرسینیٹ،قومی اسمبلی آئندہ اجلاس میں بحث ہوجائے گی ۔

    پارلیمنٹ اجلاس کے بعداوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن کامرحلہ شروع ہو گا، فیصلہ کیا گیا کہ وزارت اوورسیزرجسٹریشن کیلئےتجاویز وزارت پارلیمانی امورکوبھجوائے گی، پارلیمنٹ میں بحث کے بعد دونوں وزارتوں کا اجلاس پھر طلب کیا جائے گا۔

  • سپریم کورٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے دیا

    سپریم کورٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے دیا

    لاہور : سپریم کورٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے دیا، اوورسیزپاکستانی ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

    سپریم کورٹ نے ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی۔

    جسٹس ثاقب نثار نے اوورسیزپاکستانیوں کو مبارک باد دی اور کہا اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے حق کوتسلیم کرلیا، . اب عمل درآمد کرانے کا معاملہ اور انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

    چیف جسٹس پاکستان نے ہدایت کی کہ آئی ووٹنگ کے انتحابی نتائج کو ضمنی انتحابات کے نتائج میں شمار کیا جائے اور کسی تنازعہ کی صورت میں آئی ووٹنگ کے نتائج کو الگ کر دیا جائے۔

    جسٹس میاں ثاقب نثار نے قرار دیا کہ تجرباتی نفاذ کا مقصد یہ نہیں کہ اس کے نتائج کو نظر انداز کر دیا جائے اور عدالت نے حکم دیا کہ ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کے نتائج کو پارلیمنٹ میں بھی پیش کیا جائے۔

    چیف جسٹس پاکستان نے ہدایت کی کہ پائلٹ پراجیکٹ کو الیکشن کمشن کے قواعد اور آپریشن پلان کے تحت مکمل کیا جائے اور نادرا پائلٹ پراجیکٹ کے انتحابی عمل کو فول پروف بنانے کے لیے الیکشن کمشن کی معاونت کرے۔

    یاد رہے گذشتہ سماعت میں سپریم کورٹ  نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حوالے سے نادرا اور الیکشن کمیشن سے ایک ہفتے میں تجاویز طلب کی تھی۔

    چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ اوور سیز پا کستا نیو ں کوضمنی انتخابات میں ووٹ کاحق بارش کے پہلے قطرے جیسا ہوگا۔

    خیال رہے سپریم کورٹ میں درخواست چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دائر کر رکھی تھی۔

  • خواجہ سراؤں نے ووٹ کا حق مانگ لیا، پشاورہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر

    خواجہ سراؤں نے ووٹ کا حق مانگ لیا، پشاورہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر

    رپورٹ : عثمان دانش 

    پشاور : خیبر پختونخوا کے خواجہ سرا ووٹ کا حق مانگنے پشاور ہائی کورٹ پہنچ گئے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف رٹ پٹشن دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق شناختی کارڈ، پاسپورٹ، صحت و انصاف کارڈ حاصل کرنے کے بعد خیبر پختونخوا کے خواجہ سرا اب ووٹ کا حق مانگنے عدالت عالیہ پہنچ گئے۔

    انہوں نے آئین کے آرٹیکل 199کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی ہے، مذکورہ پٹیشن میں چیف الیکشن کمشنر اسلام آباد اور صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے۔

    رٹ پٹیشن میں ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پابند بنایا جائے کہ وہ 2018 کے ہونے والے عام انتخابات میں خواجہ سراؤں کو بطور ووٹر اور امیدوار حصہ لینے کا حق دے۔

    رٹ پٹیشن میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ انتخابات کے لیے امیدواروں کے نامزدگی فارم میں مردوں اورعورتوں کے ساتھ ساتھ خواجہ سراؤں کا کالم بھی بنایا جا ئے تاکہ خواجہ سرا اپنی صنفی پہچان کے ساتھ الیکشن میں حصہ لینے کے قابل ہو سکیں۔


    مزید پڑھیں: خواجہ سراؤں کو الیکشن لڑنے اور سرکاری عہدہ رکھنے کی اجازت


    یاد رہے کہ رواں ماہ سینیٹ کی فنگشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے خوجہ سراؤں کے حقوق اور تحفظ کے قانون کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے جس کے تحت اب خواجہ سراؤں کو الیکشن لڑنے اور سرکاری عہدہ رکھنے کے اختیار بھی حاصل ہوگا۔

    مذکورہ قانون کی منظوری کے بعد اب خواجہ سراؤں کو الیکشن لڑنے، سرکاری عہدہ رکھنے اور وراثت کا حق حاصل ہوگا جبکہ انہیں اگر کوئی شخص بھیک مانگنے پر مجبور کرے گا تو اُسے قید اور جرمانے کی سزا دی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔