Tag: ووٹ کے حق

  • شہباز حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کردیا

    شہباز حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کردیا

    اسلام آباد : شہباز حکومت نےاوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کردیا ، قومی اسمبلی نے اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کے حق سے محروم کر نے کی منظوری دی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نےاوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کےحق سےمحروم کر نےکی منظوری دے دی ، جس کے بعد اوور سیز پاکستانی بیرون ملک سے ووٹ کا حق استعمال نہیں کر سکیں گے۔

    اوور سیز پاکستانیوں کے لئے الگ نشستیں مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، نشستوں کے تعین کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی طے کرے گی تاہم پاکستان میں موجود اوور سیز پاکستانی ووٹ کاحق استعمال کر سکیں گے۔

    یاد رہے 10 مئی کو قومی اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے کا بل اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا، قومی اسمبلی میں یہ بل پی ٹی آئی کے منحرف رکن نورعالم خان کے ذریعے پیش کرایا گیا ، جس کی وفاقی وزیر قانون اور ن لیگی رہنما اعظم نذیر تارڑ نے مخالفت نہیں کی تھی۔

  • کپتان  کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر کڑا پہرہ دینے کا فیصلہ

    کپتان کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر کڑا پہرہ دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران‌ خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر کڑا پہرہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی انتخابی اصلاحات کی آڑ میں اوورسیز کے ووٹ کا حق ختم کرنے کی تیاریاں ہیں۔

    اس سسلے میں کپتان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےووٹ کے حق پر کڑا پہرہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    عمران خان نے پی ٹی آئی کی اعلیٰ سطح انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اہم ترین اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    اجلاس آج سہ پہر چیئرمین سیکریٹریٹ میں ہوگا ، سینئر مرکزی قائدین اور قانونی ماہرین اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    اجلاس میں امپورٹڈ حکومت کے حقیقی عزائم و حکمت عملی کا تجزیہ کیا جائے گا اور اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ کے حق کے دفاع کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

    ٰیاد رہے قومی اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے کا بل اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا ، بل پی ٹی آئی کے منحرف رکن نورعالم خان کے ذریعے پیش کرایا گیا تھا، جس کی وفاقی وزیر قانون اور ن لیگی رہنما اعظم نذیر تارڑ نے مخالفت نہیں کی۔