Tag: ووٹ

  • ووٹ ڈالنے کی ترغیب، 30 مفتیان کرام کا مشترکہ اعلامیہ

    ووٹ ڈالنے کی ترغیب، 30 مفتیان کرام کا مشترکہ اعلامیہ

    لاہور: سنی اتحاد کونسل پاکستان کے 30 مفتیانِ کرام نے ووٹ دینے کو قومی فریضہ اور نہ ڈالنے کو جرم قرار دیتے ہوئے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر 30 مفتیانِ کرام نے اجتماعی مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جس میں ووٹ ڈالنے کی ترغیب دی گئی ہے۔

    مشترکہ اعلامیے میں عوام کو بتایا گیا ہے کہ ووٹ دینا فرض ہے البتہ کسی ایسے امیدوار کو ووٹ دینا گناہ اور قومی جرم ہے جس کا کردار ٹھیک نہیں اور نہ وہ صادق و امین ہے۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اہل امیدوار کو ووٹ دینے سے قوم کو فلاح و نجات حاصل ہوسکتی ہے کیونکہ یہ مقدس امانت اور قومی فریضہ ہے جبکہ اگر عوام حق رائے دہی استعمال نہیں کریں گے تو اس میں من الحیث القوم بربادی کا خدشہ ہے۔

    مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن انتخابات 2018 کے نتائج نادرا سے منسلک موبائل سے وصول کرے گا

    مفتیان کرام نے خواتین کو حق رائے دہی کے استعمال سے روکنے کو شرعی طور پر غلط اور قومی جرم قرار دیا۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد 25 جولائی کو کیا جائے گا جس میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشتوں پر چاروں صوبوں سے امیدواران انتخابی میدان میں اتریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کا سیاست میں آنا نیک شگون نہیں‘ نوازشریف

    عمران خان کا سیاست میں آنا نیک شگون نہیں‘ نوازشریف

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ پارٹی وہ چھوڑکرگئے جنہوں نے میری صدارت پر ووٹ نہیں دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاید پارٹی چھوڑ کرجانے والوں پر کچھ وارد ہوا ہے، چھوڑ کر جانے والوں کا پس منظر مسلم لیگی نہیں تھا۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں شہباز شریف نے ریکارڈ ترقیاتی کام کیے، لودھراں کا الیکشن ہمارے ترقیاتی کاموں پر اعتماد کا اظہار تھا، پر امید ہیں 2018 میں صرف شیر کو ووٹ ڈلے گا۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پارٹی وہ چھوڑکرگئے جنہوں نےمیری صدارت پر ووٹ نہیں دیا تھا، ایسے لوگ سیاست کوبدنام کرتے ہیں ان کا آنا جانا لگا رہتا ہے، یہ آمریت میں آمر، جمہوریت میں جمہوری لوگوں کے ساتھ ہوتے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ ایک جی پی ایس ہے جس کی طرف سارے چلے جاتے ہیں، پنجاب کی 9 سیٹیں کم کر دی گئیں لیکن ہم نے قبول کیا۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو اصولوں کی سیاست کرنی چاہیے، فیصلہ جو بھی ہو انصاف پر ہونا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا سیاست میں آنا نیک شگون نہیں۔

    انتخابات میں سب کے لیے یکساں مواقع ہونے چاہئیں‘ نوازشریف

    یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ الیکشن قریب ہیں، یہ ضروری ہے سب کے لیے یکساں مواقع ہوں، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ کسی کوبند گلی میں دھکیلا جا رہا ہے اورکسی کوکھلی چھٹی دی جا رہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خواتین کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب کے لیے الیکشن کمیشن کی آگاہی مہم

    خواتین کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب کے لیے الیکشن کمیشن کی آگاہی مہم

    اسلام آباد: ملک میں اگلے برس عام انتخابات منعقد کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے خواتین میں ان کے ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں مختلف جامعات اور کالج کے طلبا کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو رضا کارانہ خدمات انجام دیں گے۔

    خواتین میں ووٹ ڈالنے کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے سیمینارز، مباحثوں، اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کروایا جائے گا جن کے ذریعے خواتین کو ترغیب دی جائے گی کہ وہ بطور ووٹر اپنے آپ کو رجسٹر کروائیں اور انتخابی مہم میں حصہ لیں۔

    الیکشن کمیشن کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نگہت داد نے جامع پنجاب کے جینڈر اسٹڈیز کے شعبے کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے شعبہ کی چیئر پرسن ڈاکٹر رعنا ملک سے اس سلسلے میں گفت و شنید کی۔

    مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی

    یاد رہے کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 9 کروڑ 70 لاکھ ہے جن میں سے خواتین کی تعداد 4 کروڑ 24 لاکھ ہے۔

    سب سے زیادہ خواتین ووٹرز صوبہ پنجاب سے رجسٹرڈ ہیں جبکہ سب سے کم تعداد فاٹا میں ہے جہاں 17 لاکھ 51 ہزار خواتین بطور ووٹر رجسٹرڈ ہیں۔

    فاٹا اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے کئی علاقے ایسے بھی ہیں جہاں خواتین کا ووٹ ڈالنا ممنوع ہے اور عمائدین علاقہ اس سلسلے میں متفقہ طور پر خواتین کو ان کے بنیادی آئینی حق سے محروم کرچکے ہیں۔

    دو سال قبل ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی فاٹا اور خیبر پختونخواہ کے کئی علاقوں میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی شہریوں کی بغیرویزایورپ سفرکی سہولت ختم

    امریکی شہریوں کی بغیرویزایورپ سفرکی سہولت ختم

    برسلز: یورپی یونین کی پارلیمنٹ نےامریکی شہریوں کےبغیر ویزا یورپ سفر کرنے کی سہولت ختم کرنے کے حق میں ووٹ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کی شہری آزادی کی کمیٹی نےیہ فیصلہ امریکہ کی جانب سے خیر سگالی معاہدے پر رضامندی میں ناکامی پر کیا،جس کے تحت 5یورپی ممالک رومانیا،پولینڈ،قبرص،بلغاریہ اورکروشیا کےشہری بغیر ویزے امریکہ کاسفرکرسکتے تھے۔

    خیال رہےکہ یورپی کمیشن نے3سال قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکہ معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا رہا،لیکن اس حوالے سے کوئی قانونی قدم اٹھایاجانا باقی تھا۔

    یاد رہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں یورپی پارلیمنٹ کےارکان نے بھی امریکی شہریوں کو بغیر ویزا یورپ سفر کرنے کی سہولت ختم کرنے پر زور دیا تھا،تاکہ واشنگٹن اس حوالے سےاپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

    واضح رہےکہ یورپی پارلیمنٹ کے بغیر ویزے کی سفری سہولت ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیے جانے کے بعد امریکی شہریوں کو اگلے 12 ماہ یورپی ممالک جانے کے لیےاضافی سفری دستاویزات کی درخواست جمع کرانی ہوگی۔

  • بھارت میں‌ مذہب کے نام پر ووٹ مانگنا ممنوع قرار

    بھارت میں‌ مذہب کے نام پر ووٹ مانگنا ممنوع قرار

    نئی دہلی : بھارتی سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے سیاست میں مذہب کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کی 7 رکنی بینچ نے سیاست میں مذہب کے استعمال کے خلاف کیس کی سماعت کی. سماعت کے مکمل ہونے پر بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے سیاسی جماعتوں پر مذہب کی بنیاد پر ووٹ مانگنے پر پابندی عائد کردی۔

    اپنے تفصیلی فیصلے میں بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ سیاست میں مذہب کا کردار نہیں ہونا چاہیے اس لیے ووٹ حاصل کرنے کے لیے مذہب کا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

    بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں حکم جاری کیا کہ سیاسی جماعتیں آئین کے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی خدمت، پالیسی اور منشور کی بناء پر عوام الناس کو اپنی جانب متوجہ کریں نہ کہ مذہب کا نام استعمال کر کے ووٹ حاصل کریں۔

    واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے سات رکنی بینچ میں سے چار ججز نے فیصلے کے حق میں اور تین نے مخالفت میں رائے دی۔

    یاد رہے کہ بیس سال قبل ایک عدالتی فیصلے میں ہندو دھرم کو ’’زندگی کا ایک طریقہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ انتخابات کے دوران کوئی بھی امیدوار مذہب کی بنیاد پر ووٹ مانگ سکتا ہے جس کو مقامی شخص نے سپریم کورٹ میں چیلینج کیا تھا۔

    دیکھنا ہے یہ کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بھارتی انتہا پسند مذہبی جماعتوں کے لیے قابل قبول ہوتا ہے یا یہ فیصلہ بھی سیکولر بھارت کے اصل چہرے کو چھپانے کی کوشش ہے۔

  • بکھر : پی پی48 میں ضمنی الیکشن میں پولنگ جاری

    بکھر : پی پی48 میں ضمنی الیکشن میں پولنگ جاری

    بکھر: بکھر پی پی اڑتالیس میں ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری ہے ، ڈی سی او کی جانب سے سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے پولیس اور رینجرز کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے ایم پی اے نجیب اللہ خا ن نیازی کی وفات کے بعد خالی ہونے والی نشست پی پی اڑتالیس میں صوبائی امیدوار کے چناؤ کیلئے آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ ایک لاکھ ترپن ہزار سے زائد افرد اپنے پسندیدہ امیدوار کوووٹ ڈالنے کے اہل قرار پائے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے میں ایک سو چوالیس پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ انتخابی معرکے میں سا ت امید وارآمنے سامنے ہیں۔ تاہم اصل مقابلہ انتخابی سیاست کا آغاز کرنے والی پاکستان عوا می تحریک کے نامزد امیدوار نذرعباس ، آزاد امیدواروں انعام اللہ خان نیازی اور احمد نواز نوانی کے درمیان متوقع ہے۔

    ضمنی الیکشن کے پیش نظر حلقے میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • ملتان نے بتادیا کس کو عزت ملی کس کو ذلت ملی، عمران خان

    ملتان نے بتادیا کس کو عزت ملی کس کو ذلت ملی، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ جاوید ہاشمی کی سیاست اس طرح ختم ہورہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی نے غلط بیانی سے کام لیا۔

    دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں کپتان نے نوجوانوں کو کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی شکست تسلیم نہ کریں کوئی چیز ناممکن نہیں بڑے کام کیلئے اپنے اندر کے خوف کو ختم کرنا ہو گا، جاوید ہاشمی کی سیاست اسطرح ختم ہونے پر افسوس ہے، جاوید ہاشمی نے غلط بیانی سے کام لیا۔

    جاوید ہاشمی نے کہا کہ پی ٹی آئی فوج کے کہنے پر دھرنا دے رہی ہے، سرگودھا میں بڑا جلسہ ہوگا ، آئندہ بڑی عید سے پہلے نیا پاکستان بن جائے گا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آج خوش ہونا چاہئے تھا لیکن مجھے افسوس ہے کہ ہاشمی صاحب کی سیاست ختم ہو جانے جا رہی ہے، یقیناً یہ افسوسناک ہے مگر مجھے آج بھی دکھ ہے کہ جاوید ہاشمی نے میرے اور پارٹی کے خلاف غلط بیانی کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کل سرگودھا میں تاریخی دھرنا ہوگا، میری عوام سے پرزور اپیل ہے کہ اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑے ہوں اور کل میرا پیغام سننے ضرور آئیں۔

  • گو نواز گو کا مقصد کرپٹ نظام کا خاتمہ ہے،عمران خان

    گو نواز گو کا مقصد کرپٹ نظام کا خاتمہ ہے،عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اگر ڈیڑھ کروڑ ووٹ لیتے تو کبھی عوام کے سامنے آ نے سے نہ ڈرتے، پاکستان کی تاریخ میں آج تک کسی کوڈیڑھ کروڑ ووٹ نہیں ملے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ گو نواز گو کے نعرے کا مقصد صرف نواز شریف ہی نہیں بلکہ ملک سے اس پورے کرپٹ نظام کا خاتمہ ہے۔

    انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ  نواز شریف میں آپ کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ آپ کسی خوش فہمی میں نہ رہیں آپ کے استعفیٰ کے بغیر یہ دھرنا ختم نہیں ہوگا۔

    پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بیس فیصد بچے اور چالیس فیصد بچیاں اسکول نہیں جاتیں اس ملک کا کیا مستقبل ہوگا؟؟ انہوں نے کہا کہ ملک پرقابض حکمران ایمانداری سے اپنے اثاثے ڈکلیئر کریں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔

    عمران خان اپنے خطاب میں پیپلز پارٹی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا،انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری بتا ئیں کہ بغیر کام کئے پیسہ کیسے کمایا جاتا ہے؟ اربوں روپے کی دولت کیسے منتقل کی جاتی ہے ؟ انہوں کہا کہ پیپلز پارٹی کے کراچی جلسے میں بھی گو نواز گو کے نعرے لگیں گے۔