Tag: وکرانت میسی

  • کیا وکرانت میسی نے فلمی دنیا کو ہمیشہ کیلیے خیرباد کہہ دیا؟ اداکار کا وضاحتی بیان

    کیا وکرانت میسی نے فلمی دنیا کو ہمیشہ کیلیے خیرباد کہہ دیا؟ اداکار کا وضاحتی بیان

    ممبئی: معروف بھارتی اداکار وکرانت میسی نے فلمی دنیا کو ہمیشہ ہمیشہ کیلیے خیرباد کہہ دینے کی خبروں پر اپنا وضاحتی بیان جاری کر دیا۔

    انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وکرانت میسی نے پیر کے روز پوسٹ کی گئی اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے حوالے سے وضاحت دے دی جس میں انہوں نے ریٹائرمنٹ سے متعلق بات کی تھی۔

    وکرانت میسی نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ اداکاری کی دنیا سے ریٹائر نہیں ہو رہے بلکہ ایک طویل وقفہ لے رہے ہیں۔ اداکار نے یہ وضاحت اس وقت جاری کی جب شائقین اس الجھن میں پڑ گئے کہ وہ انہیں اسکرین پر اب کبھی نہیں دیکھ پائیں گے۔

    انٹرویو میں وکرانت میسی کا کہنا تھا کہ میں تھوڑا سا تھک گیا ہوں لہٰذا مجھے طویل وقفہ لینے کی ضرورت ہے، مجھے گھر کی یاد آ رہی ہے اور صحت بھی ٹھیک نہیں ہے، مداحوں نے میری انسٹاگرام پوسٹ کا غلط مطلب لے لیا۔

    انہوں نے کہا کہ جب انہیں لگے گا کہ اب وقت ہے تو دوبارہ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔ ’مجھے صرف اداکاری آتی ہے اور اس نے مجھے وہ سب کچھ دیا جو میرے پاس پہلے کبھی نہیں تھا۔ میری جسمانی اور ذہنی صحت متاثر ہے، میں اپنے لیے کچھ وقت نکالنا چاہتا ہوں تاکہ اپنے ہنر کو بہتر بنا سکوں۔‘

    پیر کو وکرانت میسی نے اپنے اداکاری کے کیریئر سے ایک قدم پیچھے ہٹنے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ شوہر، باپ اور بیٹے کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دینے کیلیے وقت نکالنا چاہتے ہیں۔

    اداکار نے بتایا تھا کہ ان کی دو فلمیں ریلیز ہوں گی جس کے بعد وہ وقفہ لیں گے۔

    وکرانت میسی کے اعلان پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا تھا، بہت سوں نے ان کے فیصلے کی حمایت کی تھی جبکہ کچھ پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا تھا۔

  • معروف بھارتی اداکار وکرانت میسی کا فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان

    معروف بھارتی اداکار وکرانت میسی کا فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان

    دو دہائیوں سے بالی ووڈ کی فلم انڈسٹری سے وابستہ 37 سالہ اداکار وکرانت میسی نے بلاک بسٹر 12ویں فیل سمیت کچھ شاندار پرفارمنس دینے کے بعد اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

    وکرانت میسی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ مزید دو فملمیں کرنے کے بعد اداکاری کو خیر آباد کہہ دیں گے۔

    اداکار نے لکھا کہ ہیلو، میرے پچھلے کچھ سال غیر معمولی رہے ہیں اس دوران ایک اداکار کے طور ہر میرا سفر دلچسپ رہا ہے، جس کے لیے میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    وکرانت میسی نے کہا کہ میں جیسے جیسے میں آگے بڑھتا ہوں تو مجھے احساس ہوتا ہے کہ یہ وقت ایک شوہر، باپ اور ایک بیٹے کے طور پر گھر واپس جانے کا ہے، آنے والے سال 2025 میں ہم آخری بار ملیں گے، جب تک کہ وقت صحیح نہ آجائے۔

    بھائی نے 17 برس کی عمر میں اسلام قبول کرلیا تھا، وکرانت میسی

    نامور بالی ووڈ فلم ’12 فیل‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار وکرانت میسی نے مزید لکھا کہ پچھلی 2 فلمیں اور کئی سالوں کی یادیں ساتھ ہیں جس کے لیے میں ایک بار پھر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، اس پیار کا ہمیشہ مقروض ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vikrant Massey (@vikrantmassey)

    واضح رہے کہ وکرانت نے بالی وڈ میں قدم سال 2013 میں فلم ’رابر‘ سے رکھا اور ’ہاف گرل فرینڈ‘ ، ’حسین دلرُبا‘ ، ’لَو ہوسٹل‘ ، ’ 14 پھیرے‘ اور ’12تھ فیل‘ جیسی سپر ہٹ فلموں میں بھی اپنا کردار بخوبی نبھاتے نظر آئے۔

    وکرانت میسی ایک باصلاحیت بھارتی اداکار ہیں جنہوں نے ٹیلی ویژن سے لے کر فلموں تک ایک طویل سفر طے کیا ہے، وہ اپنے منفرد انداز، فنی صلاحیتوں اور مختلف  کرداروں کی بدولت بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کر چکے ہیں۔

    فلم 12ویں فیل کے اداکار وکرانت میسی ٹیکسی ڈرائیور سے بھڑ گئے، ویڈیو

    اداکار نے آخری بار فلم دی سابرمتی رپورٹ، 12ویں فیل، اور سیکٹر 36 میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم اب وہ 2025 میں مزید دو فلموں میں نظر آنے کے بعد بھارتی سنیما کو الوداع کہہ دیں گے۔

  • فلم 12ویں فیل کے اداکار وکرانت میسی ٹیکسی ڈرائیور سے بھڑ گئے، ویڈیو

    فلم 12ویں فیل کے اداکار وکرانت میسی ٹیکسی ڈرائیور سے بھڑ گئے، ویڈیو

    بھارتی اداکار وکرانت میسی کی ٹیکسی ڈرائیور  کیساتھ کرائے پر لڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بالی ووڈ کی مقبول فلم 12ویں فیل کے اداکار وکرانت میسی ٹیکسی ڈرائیور سے بھڑ گئے جس کی ویڈیو پر زیرِ گردش ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار ٹیکسی ڈرائیور سے لڑائی کررہے ہیں۔

    وائرل ویڈیو میں ٹیکسی ڈرائیور چھپے ہوئے کیمرے پر ریکارڈنگ کرتا نظر آیا جس میں وکرانت نے کہا کہ ’چلّا کیوں رہا ہے؟ چلتے وقت تو کرایا 450 روپے تھا اب زیادہ کیسے ہوگیا؟۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

    وکرانت کی بات پر ٹیکسی ڈرائیور نے غصے میں کہا کہ ’ مطلب آپ کرایا نہیں دیں گے؟ ‘ اور یہ کہہ کر اپنا موبائل فون منظرِ عام پر لاتے ہوئے وکرانت کی شکل دکھائی اور پھر کہا کہ ’ میرا نام اشیش ہے اور میں ٹیکسی ڈرائیور ہوں اور میرے ساتھ وکرانت میسی ہیں جو مجھے سفر کا کرایا نہیں دے رہے ہیں‘۔

    وکرانت میسی نے پہلے ریکارڈنگ رکوانی چاہی لیکن پھر یہ کوشش چھوڑ کر کہنے لگے کہ ’تم کہہ رہے ہو کہ یہ کمپنی والوں کی من مانی ہے، لیکن اب ایسا نہیں چلے گا‘، ڈرائیور نے وکرانت میسی پر الزام لگایا کہ اداکار نے اسے گالیاں دیں اور دھمکایا بھی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین مختلف کا یہ کہنا ہے کہ یہ ویڈیو کسی تشہیری مہم کا حصہ ہے۔