Tag: وکلا برادری

  • قائدِ‌اعظم کو کیریکٹر سرٹیفیکیٹ کیوں حاصل کرنا پڑا؟ ایک یادگار واقعہ

    قائدِ‌اعظم کو کیریکٹر سرٹیفیکیٹ کیوں حاصل کرنا پڑا؟ ایک یادگار واقعہ

    بانیِ پاکستان قائدِاعظم محمد علی جناح کی شخصیت و کردار کو ہندوستانی اور بعض انگریز مؤرخین نے بھی سراہا ہے اور ان کی زندگی کے مختلف ایسے واقعات کا تذکرہ کیا ہے جو ان کے بااصول، صاف گو ہونے اور مضبوط و اجلے کردار کی غمّازی کرتے ہیں۔ یہاں ہم ایک ایسے ہی واقعے کا تذکرہ کررہے ہیں جو دل چسپ بھی ہے۔

    قانون کی تعلیم مکمل کرکے لندن سے ہندوستان لوٹنے والے محمد علی جناح نے جب ممبئی (بمبئی) میں پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کرنا چاہا تو انھیں کیریکٹر سرٹیفیکیٹ کی ضرورت پڑی۔

    پریکٹس شروع کرنے کے خواہش مند کسی بھی وکیل کے لیے لازمی تھا کہ وہ یہ سرٹیفیکیٹ حاصل کرے۔ ایک روز محمد علی جناح صبح سویرے ایک انگریز مجسٹریٹ کے بنگلے پر پہنچ گئے اور نوکر کے ہاتھ ایک چٹ پر اپنا نام اور ڈگری لکھ کر ضروری کام سے ملاقات کا پیغام اندر بھجوا دیا۔ مجسٹریٹ نے انھیں اندر بلا لیا۔

    قائدِ اعظم نے اندر جاتے ہی سوال کیا:’’میرے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟‘‘

    مجسٹریٹ نے جواب دیا: مجھے آپ بے حد شریف آدمی معلوم ہوتے ہیں۔‘‘ اس پر قائدِ اعظم نے اسی وقت ایک کاغذ آگے بڑھا دیا اور نہایت ادب اور شائستگی سے کہا: ’’جنابِ عالی، یہ الفاظ اس پر لکھ دیجیے۔ دراصل مجھے قانون کی پریکٹس شروع کرنے کے لیے کیریکٹر سرٹیفیکیٹ کی ضرورت ہے۔‘‘

  • وکلا برادری نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کے لیے کام کیا ہے،پرویز الہیٰ

    وکلا برادری نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کے لیے کام کیا ہے،پرویز الہیٰ

    لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ وکلا برادری نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کے لیے کام کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نومنتخب صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری طاہر نصر اللہ وڑائچ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بھی موجود تھے۔

    چوہدری پرویز الہیٰ نے نومنتخب عہدیداروں کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کے لیے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق نے وکلا کے مسائل کے حل اور عوام کو فوری و سستے انصاف کی فراہمی میں وکلا برادری کا کھل کر ساتھ دیا ہے۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے امید ظاہر کی کہ لاہور بار کے نومنتخب عہدیدار معاشرے کی اصلاح میں فعال کردار ادا کریں گے اور وکلا برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

    طاہر نصر اللہ وڑائچ نے مطالبہ کیا کہ لاہور ہائی کورٹ میں وکلا اور سائلین کے لیے پارکنگ کا بڑا مسئلہ ہے لہٰذا پارکنگ پلازہ اور اسپتال تعمیر کروایا جائے۔ چوہدری پرویز الہیٰ نے یقین دہانی کروائی کہ صوبائی وزیر قانون کے ساتھ مشاورت کر کے پنجاب حکومت سے پارکنگ پلازہ اور اسپتال کی تعمیر کے سلسلے میں بات کریں گے۔

  • وکلا برادری کے جائز حقوق کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اعجاز شاہ

    وکلا برادری کے جائز حقوق کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اعجاز شاہ

    شاہ کوٹ: وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ وکلا برادری کے جائز حقوق کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

    تفصیلات وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے شاہ کوٹ میں بار کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری ملک کا اہم ستون ہیں۔

    احمد شاہ کا کہنا تھا کہ وکلابرادری کے جائز حقوق کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ہمارے بزرگوں نے ملک بنایا اس کو مل کر پروان چڑھائیں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کارڈ سے بے نظیر بھٹوکی تصویر ہٹائی گئی تو تنقید ہوئی، بے نظیر اسکیم کے 8 لاکھ کارڈ جعلی نکلے ،ایک لاکھ سرکاری ملازمین کے تھے۔

    عزیز میمن کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،اسد قیصر

    یاد رہے کہ تین روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی جس میں صحافی عزیز میمن کے قتل کی تحقیقات سمیت ملک کی مجموعی صورت حال پر گفتگو کی گئی تھی۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کاکہنا تھا کہ صحافی برادری کو فرائض سرانجام دینے کے لیے ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

  • لاہوربارایسوسی ایشن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، عثمان بزدار

    لاہوربارایسوسی ایشن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وکلا برادری کی ملک میں جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالادستی کے لیے گراں قدرخدمات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر عاصم چیمہ نے ملاقات کی۔

    صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، سیکرٹری خزانہ، کمشنر لاہور ڈویژن، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب ، سی سی پی او لاہور اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کے دوران کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر طبقے کی زندگی میں آسانیاں پیدا کررہی ہے- انہوں نے کہا کہ وکلا برادری کی ملک میں جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالادستی کے لیے گراں قدرخدمات ہیں-

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی میں وکلا برادری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا-

    انہوں نے کہا کہ میں خود وکیل رہا ہوں اور وکلا برادری کے مسائل جانتا ہوں، تحریک انصاف کی حکومت وکلا برادری کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قانون اورانصاف کی عملداری یقینی بنانے کے لیے وکلا برادری کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے، معاشی و سماجی انصاف کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور بار ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کے لیے وسائل بھی دیں گے اور اقدامات بھی کریں گے، لاہور بار ایسوسی ایشن کی ڈسپنسری کو اپ گریڈ کیا جائے گا-

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنرلاہور ڈویژن کوہدایت کی کہ وہ ڈسپنسری کا دورہ کر کے اپ گریڈیشن کے لیے ضروری اقدامات کریں-