Tag: وکٹ

  • ’ہمارے کھلاڑیوں نے وکٹ جاکر دیکھی تھی یا سارے فیصلے مکی آرتھر پر چھوڑ دیے‘

    ’ہمارے کھلاڑیوں نے وکٹ جاکر دیکھی تھی یا سارے فیصلے مکی آرتھر پر چھوڑ دیے‘

    آئی سی سی ورلڈ کپ میں ٹاپ 4 تک رسائی حاصل کرنے کی جنگ بھارت کے گراؤنڈز میں جاری ہے تاہم آج پاکستان آج کا اپنا اہم نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل رہی ہے۔

    آئی سی سی ورلڈکپ کے 35  ویں میچ میں کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کیوی بیٹر پاکستانی بولرز پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے۔

    اے آر وائی نیوز کے ورلڈ کپ اسپیشل پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اسپورٹس جرنلسٹ نے پروگرام میں سوال اٹھا دیے۔

    انہوں نے کہا کہ میچ سے پہلے کہا کیا ہمارے کھلاڑیوں نے وکٹ جاکر دیکھی تھی، یا ایسا تو نہیں کہ انہوں نے سارے فیصلے مکی آرتھر پر چھوڑ دیے ہیں۔

    اسپورٹس جرنلسٹ نے کہا کہ خود بھی کھلاڑی کو کچھ کرنا ہوتا ہے، ہمارے کھلاڑی کو بھی وکٹ دیکھنی چاہیے کہ وکٹ کیسی ہے اور کیا فیصلہ لینا ہے۔

    یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان کو جیت کےلیے 402 رنز کا ہدف دیا جس میں 46 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔

    نیوزی لینڈ نے ورلڈکپ کے ایک میچ میں سب سے زیادہ چوکوں کا ریکارڈ بھی بنایا اس سے قبل جنوبی افریقا نے سری لنکا کےخلاف اس ہی ایونٹ میں 45 چوکے لگائے تھے۔

  • ’کاش میری والدہ ہوتیں اور۔۔۔‘ نسیم شاہ جذباتی ہوگئے

    ’کاش میری والدہ ہوتیں اور۔۔۔‘ نسیم شاہ جذباتی ہوگئے

    پاکستان نے گزشتہ روز دوسرے ایک روزہ میچ میں افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی اور گرین شرٹس کو جیت دلوانے کیلئے نسیم شاہ نے ایک بار پھر اہم کردار ادا کیا۔

    افغانستان کے خلاف میچ کے بعد قومی ٹیم کے ہیرو نسیم شاہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے اور ہر کسی نے بولر کو داد دی۔

    تاہم اب پی سی بی نے افغانستان کے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں سنسنی خیز جیت کے بعد پاکستانی ڈریسنگ روم کے جذبانی مناظر کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امام الحق جیت پر جذباتی ہوجاتے ہیں جبکہ تمام کھلاڑی کوچز ایک دوسرے سے ملتے ہوئے نظر آئے، دوسری جانب کچھ کھلاڑی نسیم شاہ کی جانب بڑھے اور ان کی اننگز کو سراہا۔

    ویڈیو میں افتخار احمد نے کہا کہ ہم نے نسیم شاہ کو افغانستان کے لیے ہی رکھا ہوا ہے جبکہ محمد وسیم جونیئر کا کہنا تھا ناقابل یقین نسیم شاہ۔

    اس موقع پر نسیم شاہ کی آنکھوں میں بھی خوشی کے آنسو دیکھے گئے اور ان کا کہنا تھا کاش میری والدہ زندہ ہوتیں اور دیکھ سکتیں، بعد ازاں نسیم شاہ نے گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کو آٹو گراف بھی دیئے اور تصاویر بھی بنوائیں۔

    نسیم شاہ کا جیت کے بعد شاداب خان کے لیے پیغام

    دوسری جانب نسیم شاہ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری بھی شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی متوفی والدہ سے محبت کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں افغانستان کے خلاف جیت کے لیے آخری اوور میں 11 رنز درکار تھے، نسیم شاہ نے فضل الحق فاروقی کے اوور میں دو چوکے لگا کر جیت اپنی ٹیم کے نام کی۔

  • نسیم شاہ کا جیت کے بعد شاداب خان کے لیے پیغام

    نسیم شاہ کا جیت کے بعد شاداب خان کے لیے پیغام

    پاکستان نے گزشتہ روز دوسرے ایک روزہ میچ میں افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی اور گرین شرٹس کو جیت دلوانے کیلئے نسیم شاہ نے ایک بار پھر اہم کردار ادا کیا۔

    افغانستان کے خلاف میچ کے بعد قومی ٹیم کے ہیرو نسیم شاہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے اور ہر کسی نے بولر کو داد دی۔

    سب کچھ ایک جیسا، پاک افغان دوسرے ون ڈے اور گزشتہ سال ایشیا کپ کے میچ میں حیران کُن مماثلت

    نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی جیت کی خوشی والی تصویر کے ساتھ لکھا ’شاداب خان یہ آپ کے لیے ہے، یہ میری ٹیم کے لیے اور پاکستانی کرکٹ فینز کے لیے ہے، آپ بہت اچھا کھیلے امام الحق بھائی‘۔

    نسیم شاہ کے ٹوئٹ پر شاداب خان نے بھی جواب دیتے ہوئے ہیش ٹیگ نسیم اسٹار لکھا اور ساتھ دل والے تین ایموجی بھی بنائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ شب کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو آخری اوور میں جیت کے لیے 11 رنز درکار تھے اور اس کی آخری وکٹ کھیل رہی تھی، نسیم شاہ نے گزشتہ سال کی تاریخ دہراتے ہوئے دو چوکے مار کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

    میری بہترین بیٹنگ کا کریڈٹ افغان بولرز کو جاتا ہے: نسیم شاہ

    نسیم شاہ کی اننگز کی خاص بات یہ بھی کہ انہوں نے افغانستان کے خلاف فضل حق فاروقی کے آخری اوور میں 11 رنز کی اننگز اس سے قبل گزشتہ برس ایشیا کپ میں بھی کھیلی تھی اور اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا تھا۔

    نسیم شاہ مشکل وقت کا کھلاڑی قرار

    اس کے علاوہ نسیم شاہ کی جانب سے جیت کی خوشی کا انداز بھی بالکل وہی تھا جو انہوں نے گزشتہ برس ایشیا کپ کے میچ میں جیت کے بعد اپنایا تھا۔

  • حسن علی نے وکٹ پر جنریٹر اسٹارٹ والا جشن نہ کرنے کی دلچسپ وجہ بتا دی

    حسن علی نے وکٹ پر جنریٹر اسٹارٹ والا جشن نہ کرنے کی دلچسپ وجہ بتا دی

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نے وکٹ حاصل کرنے  پر جنریٹر اسٹارٹ والا جشن نہ لینے کی دلچسپ وجہ بتا دی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کا  ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیرہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی سے مقابلہ ہوا، اس دوران حسن علی نے وکٹ لی لیکن اپنی پرانی  سیلی بریشن نہیں کی۔

    جس کے بعد پاکستان سپرلیگ کے اکاؤنٹ نے حسن علی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بولنگ کی ویڈیو شیئرکی تھی اورکیپشن میں لکھا جنریٹر چلاؤ یار۔

    فاسٹ بولر حسن علی نے پی ایس ایل کی پوسٹ ری ٹوئٹ کی، جس میں وہ بھی پاکستان میں مہنگائی سے پریشان نظر آئے، انہوں نے جنریٹر چلاؤ ٹوئٹ پر لکھا کہ پیٹرول بہت مہنگا ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیرہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 63 رنز سے شکست دیدی تھی۔

    اس میچ میں حسن علی نے 3 وکٹ اپنے نام کی تھی۔

  • ورلڈ کپ 2019: بیلزکے پراسرار رویے کا کیا سبب ہے؟

    ورلڈ کپ 2019: بیلزکے پراسرار رویے کا کیا سبب ہے؟

    اگر گیند اسٹمپس سے ٹکرا جائے، تو کیا بیٹسمین آؤٹ تصور کیا جائے؟

    جی نہیں، بیٹسمین کے آؤٹ ہونے کے لیے گیند کا اسٹمپس سے ٹکرانا کافی نہیں، بیلز کا گرنا بھی ضروری ہے.

    عام طور پر گیند ہلکی سے بھی اسٹمپس سے ٹکرا جائے، تو بیلز گر جاتی ہیں، البتہ حالیہ ورلڈ کپ میں‌ عجیب و غریب واقعات رونما ہورہے ہیں.

    ورلڈ کپ 2019 میں‌ کم از کم پانچ مرتبہ ایسا ہوا کہ اسٹمپس سے گیند لگنے کے باوجود بیلز نہیں گریں اور بالر کا جشن ادھورا رہ گیا.

    ایسا ہی واقعہ انڈیا اور آسٹریلیا کے میچ میں بھی پیش آیا، جب انڈین بولر جسپریت بمرا بولنگ کر رہے تھے اور میچ کا دوسرا اوور تھا.

    گیند پہلے آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کے بیٹ سے گیند سے ٹکرائی، پھر اسٹمپس سے لگی۔

    بولر خوشی منانا چاہتا تھا، مگر اس کے ارمانوں پر یہ دیکھ کر اوس پڑ گئی کہ بیلز جوں‌ کی توں ہیں.

    ایسا ہی واقعہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے میچ میں پیش آیا تھا. آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے میچ میں‌ بھی ایسا ہی منظر دیکھنے میں آیا.

    بیلز کے عجیب و غریب رویے کی وجہ

    ماہرین اس ضمن میں‌ مختلف وجوہات بیان کر رہے ہیں، جن میں‌ سب سے مقبول یہ نظریہ ہے کہ بیلز میں‌ فلیش لائٹس نصب ہونے کی وجہ سے یہ کچھ بھاری ہوگئی ہیں.

    آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بھی اپنے ایک بیان میں یہی نظریہ پیش کیا ہے.

    کچھ افراد کا کا کہنا ہے کہ بیلز کو  رکھنے کے لیے جو گڑھے بنائے گئے ہیں، وہ  ذرا زیادہ گہرے ہیں، جھٹکے کے باوجود بیلز  اپنی جگہ رہتی ہیں.

    گو آئی سی سی نے اس طرح کے تمام نظریات کو رد کر دیا ہے، البتہ چودہ میچز میں یہ واقعہ پانچ بار رونما ہوچکا ہے اور کئی اہم سوالات اٹھا رہا ہے.