Tag: وکٹ کیپر

  • کونسا مشہور وکٹ کیپر ہے جس نے آج تک سوئپ شاٹ نہیں کھیلا؟

    کونسا مشہور وکٹ کیپر ہے جس نے آج تک سوئپ شاٹ نہیں کھیلا؟

    بھارت کے سابق کرکٹر مرلی کارتک نے اس مشہور کرکٹر کا نام بتایا ہے جس نے آج تک اپنے کیریئر میں کبھی بھی سوئپ شاٹ نہیں کھیلا۔

    بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ میں روی شاستری، مرلی کارتک اور اطہر علی خان کمنٹری باکس میں موجود اور میچ پر اپنی آرا کا اظہار کررہے تھے، ایسے میں سابق بنگلہ کرکٹر اطہر خان نے بنگلہ دیشی بیٹر مشفق الرحیم کے سوئپ شاٹ کی تعریف کی۔

    ساتھی کمنٹیٹر کی اس بات پر لقمہ دیتے ہوئے سابق بھارتی ہیڈ کوچ روی شاستری نے پوچھ لیا کہ اس وکٹ کیپر کا نام بتائیں جو سوئپ شاٹ نہیں کھیلتا، اس سے قبل کے اطہر کچھ کہتے کارتک نے ان کی بات کا جواب دیا۔

    کانپور میں گرین پارک اسٹیڈیم میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں کمنٹری کرتے ہوئے مرلی کارتک نے فوری طور پر کہا کہ دھونی وہ وکٹ کیپر بیٹر تھے جو سوئپ شاٹ نہیں کھیلا کرتے تھے۔

    سابق بھارتی کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر مہندر سنگھ دھونی نچلے نمبرز پر کھیلنے والے پلیئر تھے جو کبھی بھی سویپ کھیلنے پر یقین نہیں رکھتے تھے، اس کے بجائے اسپن کو کھیلنے کے لیے ٹریک کو چھوڑ کر کھیلنا پسند کرتے تھے۔

    خیال رہے کہ مہندر دھونی کو انٹرنیشنل کرکٹ میں نہ صرف بھارت کا کامیاب ترین کپتان سمجھا جاتا ہے بلکہ وہ وکٹوں کے پیچھے اپنی مہارت کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔

  • سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبورکرلیا

    سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبورکرلیا

    گال: قومی کرکٹ ٹیم کے سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں بطور وکٹ کیپر تاریخ رقم کردی ہے۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے تین ہزار رنز مکمل کرلیے۔

    سرفراز احمد نے 3000 ٹیسٹ رنز کا شاندار سنگ میل عبور کرلیا ہے، سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں 3000 رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر ہیں۔

    گال ٹیسٹ: قومی ٹیم مشکلات کا شکار، آدھے بیٹرز پویلین لوٹ گئے

    سرفراز احمد نے 3000 رنز کا سنگ میل 52ویں ٹیسٹ میں عبور کیا، وکٹ کیپر بیٹر  21 ففٹی اور 4 سنچری بھی اسکور کر چکے ہیں۔

    اپنے پورے کیرئیر میں وکت کیپر و بیٹر  نے بیٹنگ کی غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے اور کھیل کے طویل ترین فارمیٹ میں پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے، سرفراز احمد پاکستان کی جانب سے 3000 رنز بنانے والے 20ویں بیٹر ہیں۔

    دوسری جانب قومی کھلاڑی عبداللہ شفیق نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ایک ہزار رنز مکمل کیے ہیں، انہوں نے بھی گال ٹیسٹ کے دوسرے روز یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے 24ویں ٹیسٹ اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے ہیں۔

  • پانچویں نمبر پر کھیلنے میں خوش نہیں ہوں، محمد رضوان

    پانچویں نمبر پر کھیلنے میں خوش نہیں ہوں، محمد رضوان

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹسمین محمد رضوان  نے کہا کہ پانچویں نمبر کی پوزیشن پر کھیلنے  میں خوش نہیں ہوں۔

    کراچی میں نیوز کانفرس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹسمین محمد رضوان نے کہا کہ ہر میچ ہمارے لیے اہم ہے، اگر کوئی غلطی ہوتی ہیں تو بھلا کر آگے بڑھتے ہیں، ہمارا فوکس صرف سیریز جیتنے پر ہے۔

    محمدرضوان کا کہنا تھا کہ ہم سب پروفیشنل ہیں اس لیے ہر پوزیشن پر کھیلنے کیلئے تیار رہنا چاہئے، ہر پوزیشن پر کھلاڑی کی ڈیمانڈ ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پانچویں نمبر کی پوزیشن پر کھیلنے میں خوش نہیں ہوں، میں چوتھے نمبر پر کھیلنا چاہتا ہوں لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہماری ٹیم چاہتی ہے کہ میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کروں، ضروری نہیں کہ جو میں چاہتا کپتان اور کوچ بھی وہ ہی چاہیں ۔

    وکٹ کیپر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی وکٹ مختلف بنی ہوئی ہیں، ہمارا مقصد صرف جیت ہے، سب جانتے ہیں ون ڈے میں زیادہ رنز بن رہے ہیں، کنڈیشنز کو سمجھنا ہمارے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والوں پر خوشی ہوتی ہے، میں کسی سے کوئی گلہ  شکوہ نہیں کرتا۔

  • کولمبو ٹیسٹ: وکٹ کیپرسرفرازاحمد نے ٹیسٹ کیرئیرکی پہلی سنچری بنالی

    کولمبو ٹیسٹ: وکٹ کیپرسرفرازاحمد نے ٹیسٹ کیرئیرکی پہلی سنچری بنالی

    کولمبو :پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے کولمبو ٹیسٹ میں اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری بنالی۔ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ کولمبو میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز دو سو چوالیس رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو سرفراز احمد اور عبدالرحمان نے اسکور آگے بڑھایا۔

    عبدالرحمان زیادہ دیر تک سرفراز کا ساتھ نہ دے سکے اور سولہ رنزبناکر پویلین لوٹ گئے۔ ایک اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں تو دوسرے اینڈ سے سرفراز سری لنکن بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے۔ سرفراز نے چھکا لگا کر ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری بنائی۔ ان کی سینچری میں سات چوکے بھی شامل ہیں۔اس وقت پاکستان کے315 رنزپر نو کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔