Tag: وکیل شمس الاسلام

  • وکیل شمس الاسلام  کے قتل  کی تحقیقات کے لئے  کمیٹی تشکیل

    وکیل شمس الاسلام کے قتل کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل

    کراچی : وکیل شمس الاسلام کے قتل کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ، کمیٹی واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق شمس الاسلام قتل کیس میں ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

    کمیٹی سندھ پولیس ،سندھ ہائیکورٹ بارنمائندوں ،پراسیکیوشن پرمشتمل ہے، کمیٹی میں بار ایسوسی ایشن کے صدر سرفراز میتلو اور راہب علی لاکھو ، مرزا سرفراز احمد ،وسیم سیف کھوسو ،ڈی پی پی ساؤتھ اسد اللہ میتلو شامل ہیں۔

    ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی ،ایس پی انویسٹی گیشن علی حسن بھی شامل ہیں، کمیٹی خواجہ شمس الاسلام کے قتل کے واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گی۔

    کیس میں بڑی پیش رفت: قاتل کی شناخت کر لی گئی

    یاد رہے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم مسلح ملزم کی فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق جبکہ مقتول کا بیٹا زخمی ہوگیا تھا۔

    بعد ازاں خواجہ شمس کے قاتل کی شناخت کر لی گئی تھی ، ان کا قاتل ان کے سابق گن مین کا بیٹا عمران آفریدی ہے۔ ملزم نے چند ماہ قبل بھی خواجہ شمس پر حملہ کیا تھا۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ملزم کا الزام ہے کہ اس کے والد کو خواجہ شمس الاسلام نے 2021 میں قتل کرایا تھا۔