Tag: وکیل قتل

  • راولپنڈی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے وکیل کو بچوں کے سامنے قتل کر دیا

    راولپنڈی: نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے وکیل کو بچوں کے سامنے قتل کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی ،فائرنگ سےگاڑی میں سوارایڈووکیٹ شیخ عمران جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ ایڈووکیٹ شیخ عمران بچوں کو اسکول چھوڑکر گھرجا رہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ٹارگٹ کیا اور سر میں دو گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی ، وکیل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تھانہ سول لائن نے واقعےکی تفتیش شروع کردی ہے، واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد صورتحال واضح ہو گی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے مزید شواہد جمع کرنے کے لیے فرانزک ٹیم کو طلب کر لیا ہے

    سی پی او نے ایس پی پوٹھوہارسے رپورٹ طلب کرکے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

    دوسری جانب تھانہ سول لائن لائن کے علاقہ میں فائرنگ سے وکیل کے جاںبحق ہونے کے واقعے پر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کا آج ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

  • کوئٹہ: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ،1وکیل جاں بحق

    کوئٹہ: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ،1وکیل جاں بحق

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک وکیل کو قتل کر دیا گیا ہے،واقعہ کوئٹہ شہر میں فیصل ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا.

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان بار ایسوسی ایشن نے جہانزیب علوی کے قتل کے واقعے کی مذمت کی ہے، بلوچستان ایسوسی ایشن نے ان کے قتل کے خلاف آج عدالتوں کے بائیکاٹ کی کال دی ہے.

    بروری روڈ پولیس اسٹیشن کے حکام نے بتایا کہ جس وقت واقعہ پیش آیا جہانزیب علوی ایڈووکیٹ عدالت سے فارغ ہونے کے بعد فیصل ٹاؤن میں واقع اپنے گھر جا رہے تھے.

    پولیس کے مطابق بروری روڈ سے فیصل ٹاؤن کی جانب موڑتے ہوئے جہانزیب علوی گاڑی کے ٹائروں میں ہوا بھروانے کے لیے رکے،وہاں دو مسلح افراد آئے اور وکیل پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے.

    فائرنگ کرنے کے بعد حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جو بعد میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.

    *کوئٹہ: بلوچستان کے شہر چمن سے سینیئر ڈاکٹر اغوا

    اس سے قبل گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے بلوچستان کے شہر چمن سے ایک سینیئر ڈاکٹر کو اغواکرلیا،مغوی ڈاکٹر غلام محمد چمن میں ریلوے اسپتال میں کام کر رہے تھے.