Tag: وکی کوشل

  • وکی کوشل کی فلم ’چھاوا‘ باکس آفس پر چھاگئی

    وکی کوشل کی فلم ’چھاوا‘ باکس آفس پر چھاگئی

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار وکی کوشل اور رشمیکا کی فلم ’چھاوا‘ ایک ہفتے کے دوران بھارتی باکس آفس پر چھاگئی۔

    معروف بالی وڈ اداکار وکی کوشل اور ساؤتھ انڈین اسٹار رشمیکا مندانا کی فلم ’چھاوا‘ کی کہانی مداحوں کو بھاگئی فلم میں وکی نے ’چھترپتی سنبھاجی مہاراج‘ کا کردار نبھایا ہے جس نے دیکھنے والوں کے دل جیت لیے۔

    بالی ووڈ فلم چھاوا 14 فروری کو ویلنٹان ڈے کے موقع پر ریلیز کی گئی تھی جس کے بعد یہ فلم 2025 کی اب تک کی سب سے بڑی اوپننگ دینے والی فلم سمجھی جا رہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maddock Films (@maddockfilms)

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم نے ریلیز کے ایک ہفتے کے دوران بھارت بھر سے 270 کروڑ بھارتی روپے کا ریکارڈ بزنس کیا ہے، فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن ریکارڈ قائم کرتے ہوئے فلم ’اوڑی: دی سرجیکل اسٹرائیک‘ کو پیچھے چھوڑ دیا تھا جس نے پہلے دن 8.20 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

    تاہم وکی کوشل کی فلم نے دو دونوں کے اندر 67.50 کروڑ کا بزنس کیا تھا تاہم اب یہ فلم 1 ہفتے کے اندر 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی فلموں کے کلب میں شامل ہوگئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کو 130 کروڑ روپے کے بجٹ میں پروڈیوس کیا گیا ہے۔ میڈاک فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم کو تحت دنیش وجن نے پروڈیوس کیا جبکہ لکشمن اٹیکر نے ہدایت کاری کے فرائض انجام دیے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ایک ویڈیو میں فلم بینوں کو مراٹھا جنگجو کے کردار کی اداکاری نے کافی متاثر کیا، لکشمن اٹیکر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رشمیکا مندانا، آشوتوش رانا اور ڈیانا پینٹی بھی ہیں۔ اکشے کھنہ نے اسکرین پر مغل شہنشاہ اورنگزیب کے کردار میں نظر آئے۔

  • کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی کی تیسری سالگرہ کہاں منائی؟ تصاویر وائرل

    کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی کی تیسری سالگرہ کہاں منائی؟ تصاویر وائرل

    بالی وڈ اداکارہ کترنیہ کیف نے شادی کی تیسری سالگرہ پر اداکار وکی کوشل کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فلم نگری کا ہردلعزیز جوڑا کترینہ کیف اور وکی کوشل کا شمار پسندیدہ جوڑوں میں کیا جاتا ہے جو اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ محبت سے بھرپور ازدواجی زندگی میں بھی لوگوں کے لیے ایک مثال ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

    فوٹو اینڈ ویڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کترینہ کیف نے شادی کے 3 سال مکمل ہونے کی خوشی میں اپنی اور وکی کوشل کی تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں کی وسیع مسکراہٹ کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    کترینہ کیف، وکی کوشل ایک ساتھ اسکرین پر کب نظر آئیں گے؟ اداکار نے بتا دیا

    کترینہ نے انسٹاگرام پر تصویر کے ساتھ ایک دلی پیغام شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا ’’دل تو، جان تو۔۔۔‘‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

    ان تصویر کے علاوہ بالی ووڈ کی اداکارہ کترینہ کیف نے جنگل کی چند تصاویر شیئر کی ہے پوسٹ کا مختصر عنوان ’جنگل میں 48 گھنٹے‘ دیا گیا ہے جس میں سنسنی خیز تصاویر بھی شامل ہیں۔

    تصاویر میں جنگل، جنگلی حیات اور وکی کے ساتھ ایک رومانوی بونفائر لمحے کے شاندار نظارے بھی شامل ہیں، تصاویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جوڑے نے اپنی شادی کی تیسری سالگرہ ایڈوینچر سے بھر پور جگہ جنگل میں منائی ہے۔

    یاد رہے کہ وکی اور کترینہ نے دو سال تک ڈیٹنگ کے بعد دسمبر 2021 میں قریبی خاندان اور فلم انڈسٹری کے چند دوستوں کی موجودگی میں اپنی زندگی کے نئے سفر آغاز کیا، ان کی تقریبات ریاست راجستھان میں منعقد کی گئی تھیں۔

  • سلمان خان کی سیکیورٹی نے وکی کوشل کو دھکا دیا؟ وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

    سلمان خان کی سیکیورٹی نے وکی کوشل کو دھکا دیا؟ وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

    سلمان خان کے مشہور گارڈ شیرا نے آئیفا ایوارڈز 2023 شو کے دوران اداکار وکی کوشل کو دھکے دیے جانے سے متعلق دعووں کی حقیقت سامنے لے آئے۔

    گزشتہ برس مئی میں اداکار سلمان خان اور وکی کوشل کی آئیفا میں شرکت کے دوران کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی، ویڈیو میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ سلمان خان اور ان کے باڈی گارڈ نے وکی کوشل کو دھکا دیا۔

    تاہم اب سلمان خان کے مشہور گارڈ شیرا نے حالیہ انٹرویو میں اُس ویڈیو کی حقیقت بتادی، شیرا نے کہا کہ ہم نے وکی کو دھکا نہیں دیا تھا، میں اس وقت وہاں موجود نہیں تھا۔

    سلمان خان کے باڈی گارڈ نے کہا کہ وہ ہمارے ساتھ ایک اور لڑکا تھا لیکن اس نے بھی وکی کو دھکا نہیں دیا، حقیقت یہ ہے کہ وہاں وکی اور بھائی (سلمان خان) کے درمیان بات چیت ہوئی تھی۔

     شیرا نے مزید کہا کہ اس واقعے کو سراسر غلط انداز میں پیش کیا گیا تھا، وکی سلمان بھائی کے اچھے دوست ہیں، واضح رہے کہ گرمیت سنگھ جولی عرف شیرا 1995 سے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے محافظ ہیں۔

    شیرا نے حال ہی میں ایک پرتعیش کار خریدی ہے جس کی مالیت 1 کروڑ 40 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

    بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان کی طرح ان کے باڈی گارڈ ’شیرا‘ ناصرف عوامی سطح پر بہت مقبول ہیں بلکہ انہیں دبنگ اداکار کا اعتماد بھی حاصل ہے، یہی وجہ ہے کہ شیرا کو اکثر و بیشتر سلمان خان کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔

  • کترینا کے ماں بننے کی بات میں کتنی سچائی ہے؟ وکی کوشل نے سچ آشکار کردیا

    کترینا کے ماں بننے کی بات میں کتنی سچائی ہے؟ وکی کوشل نے سچ آشکار کردیا

    بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے ماں بننے کی خبروں میں کتنی سچائی ہے، اس حوالے سے ان کے شوہر وکی کوشل نے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

    وکی کوشل سے ان کی اہلیہ کترینہ کیف کی 16 جولائی کو سالگرہ منانے اور خوشخبری سنانے کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا جس پر ’بیڈ نیوز‘ کے اداکار کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت خاص دن ہے اور پلان یہی ہے کہ ہم ایک ساتھ کچھ بہترین وقت گزاریں کیوں کہ بہت عرصے سے میری فلم کی پرموشن چل رہی ہے۔۔

    کترینہ کیف کے شوہر وکی نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک خوشخبری کی بات ہے وہ جب آئے گی تو ہم اسے آپ کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کریں گے۔

    وکی کوشل کا کہنا تھا کہ کتریہ کے حاملہ ہونے کے حوالے سے جو خبریں میڈیا میں گردش کررہی ہیں وہ صرف افواہ ہیں اور ان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ وکی کوشل ان دنوں اپنی نئی فلم ’ یبڈ نیوز‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، انھوں نے اس فلم میں اداکارہ ترپتی ڈمری اور ایمی ورک کے ساتھ کام کیا ہے۔

    اس سے قبل ممبئی میں منعقدہ فلم کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں وکی کوشل سے ان کی حقیقی زندگی میں ’گُڈ نیوز‘ کے بارے میں پوچھا گیا، جس پر اداکار نے کہا کہ ’ جب گڈ نیوز آئے گا تو سب سے پہلے ہم بالی ووڈ کی ہیلپ لائن کو کال کرکے بتائیں گے‘۔

    وکی کوشل کا کہنا تھا کہ ابھی جو ہم ’بیڈ نیوز‘ لا رہے ہیں آپ وہی انجوائے کرلو، جب گُڈ نیوز کا ٹائم آئے گا تو بغیر شرمائے سب کو بتادیں گے۔

    واضح رہے کہ کافی ہفتوں سے بالی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبریں بھارتی میڈیا میں سرگرم تھیں جس کے بعد کترینہ کی پی آر ٹیم نے بھی اس کی تردید کی تھی۔

  • وکی کوشل کی نئی ڈانس ویڈیو پر کترینہ کیف کا ردِعمل

    وکی کوشل کی نئی ڈانس ویڈیو پر کترینہ کیف کا ردِعمل

    بالی ووڈ اداکار وکی کوشل نے اپنے گانے ’توبہ توبہ‘ پر اپنی اہلیہ کترینہ کیف کا ردِعمل بتادیا۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکار وکی کوشل کی نئی ڈانس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے، وکی کوشل کی آنے والی نئی فلم ’بیڈ نیوز‘ کے ٹریلر کے بعد نیا گانا ’توبہ توبہ‘ بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

    اس گانے میں وکی کوشل کی جانب سے کیا گیا پرجوش اور دھماکے دار ڈانس جہاں کروڑوں صارفین کو دنگ کر گیا وہیں بالی ووڈ کے کچھ سپر اسٹارز بھی وکی کے ڈانس کے دیوانے ہوگئے۔

    اگرچہ وکی کوشل کے گانے اور ڈانس کو سب نے پسند کیا ہے لیکن سب کو یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کترینہ کو بھی یہ ڈانس پسند آیا کہ نہیں، تاہم وکی کوشل نے اس راز سے پردہ ہٹاتے ہوئے بتایا کہ ’ مجھے سب سے زیادہ بے فکری تب ہوجاتی ہے جب کترینہ کو گانا پسند آجاتا ہے‘۔

    وکی کوشل نے انکشاف کیا کہ ’جب کترینہ نے ویڈیو دیکھنے کے بعد کہا کہ یہ اچھا ہے تو میں نے سکون کا سانس لیتے ہوئے کہا کہ شکر ہے‘۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ ’ کترنیہ مجھے کہتی رہتی ہیں کہ انہیں پتا ہے کہ مجھے ڈانس پسند ہے، لیکن میں ایک باراتی ڈانسر ہوں اور اچھا ڈانسر نہیں، وہ کہتی ہیں کہ اصل زندگی میں اس طرح کا ڈانس چلتا ہے لیکن مجھے کیمرے کیلئے اپنی انرجی بچا کر رکھنی چاہئے‘۔

    وکی کوشل نے مزید کہا کہ ’اس مرتبہ کترینہ میرے کام سے خوش ہیں کیونکہ اس دفعہ میں نے ایکسپریشن، مووز اور ایٹیٹیوڈ کے معاملے میں بھی محنت کی اور وہ اس بات سے بہت خوش تھیں‘۔

    واضح رہے ’توبہ توبہ‘ فلم بیڈ نیوز کا گانا ہے جس کی ہدایت کاری آنند تیواری نے کی ہے جبکہ فلم کو مشترکہ طور پر ہیرو یش جوہر، کرن جوہر، اپوروا مہتا، امرت پال سنگھ بندرا اور تیواری نے پروڈیوس کیا ہے، فلم 19 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

  • ’ابھی بیڈ نیوز انجوائے کریں‘ وکی کوشل کا کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کے سوال پر ردعمل

    ’ابھی بیڈ نیوز انجوائے کریں‘ وکی کوشل کا کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کے سوال پر ردعمل

    بالی ووڈ کے معروف اداکار وکی کوشل نے اہلیہ کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کے سوال کا دلچسپ جواب دیا ہے۔

    وکی کوشل ان دنوں اپنی نئی فلم ’ یبڈ نیوز‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، انہوں نے اس فلم میں اداکارہ ترپتی ڈمری اور ایمی ورک کے ساتھ کام کیا ہے۔

    ممبئی میں منعقدہ فلم کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں وکی کوشل سے ان کی حقیقی زندگی میں ’گُڈ نیوز‘ کے بارے میں پوچھا گیا، جس پر اداکار نے کہا کہ ’ جب گڈ نیوز آئے گا تو سب سے پہلے ہم بالی ووڈ کی ہیلپ لائن کو کال کرکے بتائیں گے‘۔

    وکی کوشل نے کہا کہ ابھی جو ہم ’بیڈ نیوز‘ لا رہے ہیں آپ وہی انجوائے کرلو، جب گُڈ نیوز کا ٹائم آئے گا تو بغیر شرمائے سب کو بتادیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے بالی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبریں بھارتی میڈیا میں سرگرم تھیں جس کے بعد کترینہ کی پی آر ٹیم نے اس کی تردید کی تھی۔

  • کترینہ کیف کی حاملہ ہونے کی خبر سرگرم، بچے کی پیدائش لندن میں ہوگی

    کترینہ کیف کی حاملہ ہونے کی خبر سرگرم، بچے کی پیدائش لندن میں ہوگی

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد ان کے حاملہ ہونے کی خبر سرگرم ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل اس وقت لندن میں موجود ہیں جہاں سے ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے اور اسی نئی ویڈیو نے حمل کی افواہوں کو ہوا دی۔

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کو لندن کی سڑکوں پر چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کے آن لائن منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کا سیلاب آگیا کہ بالی ووڈ کی یہ جوڑی اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

    اب، بھارتی میڈیا زوم کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ واقعی حاملہ ہیں، اداکارہ کترینہ کیف کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش لندن میں ہوگی جبکہ انکے شوہر وکی کوشل بھی اس وقت لندن میں موجود ہیں۔

    لیکن ابھی تک کترینہ کیف اور اُن کے شوہر وکی کوشل نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش سے متعلق خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے کہ کہ ’’ کترینہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے زیادہ حاملہ لگ رہی ہیں، جبکہ ایک اور صارف نے یہ جوڑی اپنی نجی زندگی کو میڈیا کو نظروں سے دور رکھنا چاہتی ہے تو میڈیا کو بھی چاہیے کہ اس بات کا خیال رکھے‘‘۔

    خیال رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی 2021 میں 9 دسمبر کو راجستھان میں ہوئی تھی۔

  • وکی کوشل نے اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا

    وکی کوشل نے اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا

    بھارتی اداکار وکی کوشل نے کہا ہے کہ کترینہ سے میری شادی بنیادی طور پر گہرے تعلق کا نتیجہ ہے۔

    بھارت کے معروف اداکار وکی کوشل نے دی ویک میگزین کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اپنے اور کترینہ کیف کی جوڑی کو عام جبکہ تعلق کو ایک گہرا تعلق قرار دیا۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ کترینہ سے میری شادی بنیادی طور پر گہرے تعلق کا نتیجہ ہے، میں اس کے کور کی تعریف کرتا ہوں اور وہ میری تعریف کرتی ہے۔ میں اسے بہتر انسان نہیں بنانا چاہتا اور وہ مجھے ایک بہتر انسان نہیں بنانا چاہتی۔

    وکی کوشل نے کہا کہ ہم پہلے ہی اس شخص سے محبت کر چکے ہیں جو ہم ہیں، ہمارے لیے نئی بات یہ ہے کہ ہم دونوں ایک ساتھ کیسے بڑھ رہے ہیں، ہمارے لیے یہ نیا یہ ہے کہ ہم کس طرح ایک ساتھ پھلے پھولیں۔

    کترینہ کیف کے کھانے سے متعلق سوال کے جواب میں وکی کوشل نے کہا کہ کترینہ تو مجھ سے بھی زیادہ سبزی خور ہیں، وہ شاذ و نادر ہی چھولے بھٹورے کھاتی ہیں لیکن مجھے یہ دیوانگی کی حد تک پسند ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب بھی کترینہ گھر پر ہوتی ہیں تو میری والدہ خوش ہوتی ہیں کیونکہ وہ کہتی ہیں، میں ساری زندگی ان لڑکوں کو ٹنڈے، پھلیاں اور تورئی کھانے کی کوشش کرتی رہی اور اب یہ کام میری بہو نے کردیا ہے۔

  • شادی کی دوسری سالگرہ: کترینہ کیف کا وکی کوشل سے اظہارِ محبت

    شادی کی دوسری سالگرہ: کترینہ کیف کا وکی کوشل سے اظہارِ محبت

    نئی دہلی: بالی وڈ اداکارہ کترنیہ کیف نے شادی کی دوسری سالگرہ پر اداکار رکی کوشل کے ہمراہ ایک خوصورت تصویر شیئر کی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی شادی کی دوسری سالگرہ پر اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے، ٹائیگر اسٹار نے ایک پیاری اور مختصر کیپشن کے ساتھ ایک دلکش تصویر شیئر کی۔

    پوسٹ کی گئی نئی تصویر میں اداکرہ کترینہ اور وکی کو ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے اپنی وسیع ترین مسکراہٹ چمکاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

    تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کترینہ نے کیپشن میں ’’میرا دل‘‘ لکھا ہے، اس پوسٹ پر پریانکا چوپڑا، شویتا بچن اور زویا اختر نے پیار کا اظہار کیا ہے۔

    شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر اداکار وکی کوشل نے بھی کترینہ کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں وکی کوشل ہیڈ فون لگائے خاموشی سے اہلیہ کو تک رہے ہیں جبکہ ساتھ ہی بیٹھی کترینہ کیف فلائٹ میں ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vicky Kaushal (@vickykaushal09)

    دلکش ویڈیو پر اداکار وکی کوشل  نے لکھاکہ ‘دوران پرواز اور زندگی میں تفریح، میں ہر لمحہ تم سے محبت کرتا ہوں‘۔

    واضح  رہے کہ وکی اور کترینہ  نے دسمبر 2021 میں  قریبی خاندان اور فلم انڈسٹری کے چند دوستوں کی موجودگی میں اپنی زندگی کے نئے سفر آغاز کیا۔

  • کترنیہ کیف کو کب پروپوز کیا؟ وکی کوشل نے دلچسپ قصہ سنادیا

    کترنیہ کیف کو کب پروپوز کیا؟ وکی کوشل نے دلچسپ قصہ سنادیا

    نئی دہلی: بالی وڈ کے اداکار وکی کوشل نے اپنی اہلیہ و اداکارہ کترینہ کیف اور ان کی فیملی سے پہلی ملاقات کا احوال بتایا ہے۔

    کافی ود کرن 8 کے نئی ایپی سوڈ میں، اداکار وکی کوشل اور اداکارہ کیارا اڈوانی مہمان بنے جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بڑے پیمانے پر بات کی۔

    اداکار وکی کوشل نے انکشاف کیا انہوں نے کترنیہ کو کسی فلمی طریقے سے پروپوز نہیں کیا بلکہ شادی سے صرف ایک دن قبل پرپوز کیا تھا، وہ بہت آخری لمحہ تھا رات کے کھانے کا وقت تھا۔

    اداکار وکی نے بتایا کہ مجھے سب نے کہا تھا کہ اگر پرپوز نہیں کیا تو پوری زندگی اس بات پر آپ کو سننا پڑے گا اس لیے میں نے شادی سے ایک دن پہلے جب ٹیبل ہر کوئی نہیں تھا اس وقت کترینہ کو پروپوز کیا۔

    وکی کوشل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ کترینہ کیف کی والدہ سوزین ٹورکوٹ اور اداکارہ کے بہن بھائیوں سے پہلی بار شادی سے ایک ہفتہ پہلے ملے تھے۔

    وکی نے کہا کہ میں کرونا کی وجہ سے دو سال تک ان سے نہیں مل سکا، ہم نے اپنی ایک پارٹی رکھی تھی اور ہم سب ناچ رہے تھے، اس دوران میں ان کی فیملی سے ملا، دو گھنٹے کے دورانیے میں، میں اہلیہ کی فیملی سے گھل مل گیا۔

    کترینہ کیف اور وکی کوشل 9 دسمبر 2021 کو راجستھان کے شہر سوائی مادھو پور کے ایک ریزورٹ میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

    اس اداکار جوڑی کی شادی کی تقریب کے حوالے سے ہر طرح کی معلومات کو میڈیا سے دور رکھا گیا تھا اور اس وقت تک اس شادی کی تصدیق نہیں ہوسکی  تھی جب تک کہ کترینہ اور وکی نے خود سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر نہیں کیں۔