Tag: وہاب ریاض

  • حسن علی نے پی ایس ایل میں وہاب ریاض کا ریکارڈ برابر کردیا

    حسن علی نے پی ایس ایل میں وہاب ریاض کا ریکارڈ برابر کردیا

    پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے وہاب ریاض کا ریکارڈ برابر کردیا۔

    حسن علی نے لاہور قلندرز کے خلاف 4 اوورز میں 28 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور وہاب ریاض کا سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ برابر کردیا۔

    فاسٹ بولر نے محمد نعیم، عبداللہ شفیق، فخر زمان اور انگلش بیٹر سیم بلنگز کی وکٹیں حاصل کیں۔

    PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں

    حسن علی نے قلندرز کے خلاف چار وکٹیں لے کر پی ایس ایل کی 83 اننگز میں 113 وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں۔

    وہاض نے 87 اننگز میں 113 وکٹیں حاصل کی تھیں، شاہین آفریدی 74 اننگز میں 107 وکٹیں لے کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں، شاداب خان نے 85 اننگز میں 96 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

    آل راؤنڈر فہیم اشرف نے 72 اننگز میں 79 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں

    پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو 202 رنز کا ہدف دیا۔

    فخر زمان نے 75 اور ڈیرل مچل نے 76 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

    سیم بلنگز 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عبداللہ شفیق 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد نعیم کو 7 رنز پر حسن علی نے آؤٹ کیا۔

    کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے چار اور عباس آفریدی نے ایک، وکت حاصل کی۔

  • وہاب ریاض ایک بار پھر اہم عہدے پر تعینات

    وہاب ریاض ایک بار پھر اہم عہدے پر تعینات

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کا ڈائریکٹر مقرر کردیا۔

    سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کردار چیمپئنز ٹورنامنٹس، چیمپئنز ون ڈے کپ، چیمپئنز ٹی 20 کپ، اور چیمپئنز فرسٹ کلاس کپ سے متعلق معاملات کو سنبھالنا ہوگا جو رواں سال کے شروع میں متعارف کروایا گیا تھا۔

    اس سے قبل وہاب ریاض کو سلیکشن کمیٹی کا ممبر اور آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا منیجر مقرر کیا گیا تھا۔

    انہیں منصور رانا کے ساتھ میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی مایوس کن مہم کے چند دن بعد ہی پی سی بی نے برطرف کردیا تھا۔

    وہاب ریاض کو سلیکشن کمیٹی سے ہٹائے جانے کے فوری بعد ٹیم کے سینئر منیجر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا تھا، اس وقت ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ وہاب ریاض اور منصور رانا کو قومی ٹیم میں نظم و ضبط برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔

    بعدازاں سابق فاسٹ بولر نے کہا تھا کہ وہ بہت کچھ کہہ سکتے ہیں لیکن بلیم گیمز کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔

    وہاب ریاض نے کہا تھا کہ پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر میری خدمات ختم ہوگئیں میں ایمان اور خلوص کے ساتھ جس کھیل کو پسند کیا اس کی خدمت کی اور پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے 100 فیصد دیا  ہے۔

  • سلیکشن کمیٹی سے فارغ کیے جانے والے وہاب ریاض کا اہم بیان سامنے آگیا

    سلیکشن کمیٹی سے فارغ کیے جانے والے وہاب ریاض کا اہم بیان سامنے آگیا

    کھلاڑیوں کو غیر ضروری سپورٹ کرنے پر سلیکشن کمیٹی سے فارغ کیے جانے والے وہاب ریاض کا اہم بیان سامنے آگیا۔

    حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹیم میں بڑی سرجری کا اعلان کیا تھا، اس سرجری پر پہلا عملدرآمد سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو فارغ کیے جانے کی صورت میں سامنے آیا۔

    تاہم اب دونوں کو فارغ کرنے کی اہم وجہ بھی سامنے آ گئی ہے، ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو کھلاڑیوں کو غیر ضروری طور پر سپورٹ کرنے پر ہٹایا گیا ہے۔

    7 رکنی سلیکشن کمیٹی سے صرف وہاب ریاض اور عبدالرزاق کی چھٹی کیوں ہوئی؟ وجہ سامنے آ گئی

    سلیکشن کمیٹی سے برطرفی کے بعد وہاب ریاض نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’ سلیکشن کمیٹی ارکان پر دباؤ ڈالنے کے بیانات سے متفق نہیں ہوں کسی طرح ایک کا ووٹ چھ پر حاوی ہو سکتا ہے‘۔

    وہاب ریاض نے کہا کہ سب کچھ ریکارڈ پر ہے، تمام معاملے پر آج اپنا بیان جاری کروں گا۔

    واضح رہے کہ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹیوں سے الگ کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

  • چیئرمین پی سی بی نے وہاب ریاض کو نیا ٹاسک دے دیا

    چیئرمین پی سی بی نے وہاب ریاض کو نیا ٹاسک دے دیا

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے غیر ملکی کوچز کا ٹاسک چیف سلیکٹر وہاب ریاض کو دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی جانب سے اس حوالے سے غیرملکی کوچز سے رابطے شروع کردیئے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ سابق ڈائریکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد حفیظ کے معاہدے میں توسیع نہیں ہوسکی تھی، کیونکہ ان کی ڈائریکٹر شپ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ میں وائٹ واش شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    اس کے علاوہ محمد حفیظ کی ڈائریکٹر شپ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بھی ہار کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

    دوسری جانب پی سی بی سڈنی میں ہونے والی لیگ کے لیے کھلاڑیوں کو اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے بورڈ نے اعلامیہ جاری کرکے باقاعدہ اعلان کر دیاہے۔

    پی سی بی کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سڈنی میں ہونے والی آسٹریلوی لیگ انڈر 19 کو تسلیم نہیں کیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اس لیگ کو منظور نہیں کیا۔

    رضوان کا متبادل کون؟ عبد الرزاق نے بتادیا

    بورڈ نے واضح کیا ہے کہ ڈومیسٹک یا انڈر 19 کے جو پلیئرز اس لیگ میں رجسٹرڈ ہیں انہیں این او سی جاری نہیں کیا جائے گا۔

  • وہاب ریاض نے شاہنواز دھانی کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتا دی

    وہاب ریاض نے شاہنواز دھانی کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتا دی

    پی سی بی کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے بولر شاہنواز دھانی کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے شاہنواز دھانی سے متعلق نجی ٹی وی چینل پر گفتگو  میں کہا کہ ’ شاہنواز نے پی ایس ایل سے اپنا کیرئیر شروع کیا اور پھر پاکستان ٹیم کا حصہ بنا‘۔

    وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ’لیکن ان کی کارکردگی نظر نہیں آرہی، اس لیے ہم نے انہیں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا، جب ورلڈ کپ میں نسیم انجرڈ ہوا تو اس وقت بھی سلیکٹر شاہنواز کے آپشن پر نہیں گئے‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’ جب شاہنواز کیمپ میں آئے تو انہوں نے باؤلنگ کرنے سے انکار کیا، جب ان سے وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا میں نے 20 دن سے کوئی پریکٹس نہیں کی، میں بیمار تھا‘۔

    وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ’ کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے ایسا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے، کیوں کہ اگر کوئی ٹیم کا حصہ ہے تو اسے ہر وقت کھیلنے کے لیے تیار ہونا چاہیے‘۔

    چیف سلیکٹر نے بتایا کہ ’ شاہنواز پاکستان کے ساتھ جڑنے والے 2 سے 3 کوچز کے ساتھ رہ چکے ہیں، سب کی رپورٹ میں بولر سے متعلق ایک ہی شکایت تھی، شاہنواز دھانی کی شکایات آئیں ہیں کہ وہ نیٹ میں بھی بولنگ نہیں کرانا چاہتے‘۔

    وہاب ریاض نے مزید کہا کہ اب شاہنواز ان سب باتوں پر توجہ دے رہے ہیں، انہوں نے سوئی گیس کی جانب سے کھیلتے ہوئے ہیٹرک کی ہے، یہ ایک اچھی نشانی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی بہتر کررہے ہیں

  • پاکستان ٹیم کے لیے بیک اپ تیار کرنا ازحد ضروری ہے! وہاب ریاض

    پاکستان ٹیم کے لیے بیک اپ تیار کرنا ازحد ضروری ہے! وہاب ریاض

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے لیے بیک اپ تیار کرنا ازحد ضروری ہے۔

    میڈیا سے حالیہ بات چیت کے دوران سابق فاسٹ بولر نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں پاکستانی ٹیم کے اوپنرز میں بھی تبدیلی نظر آئے گی۔ ٹیم کےلیے بیک اپ تیار کرنا بہت ضروری ہے۔ جب تک پلیئر کو کھلائیں گے نہیں تو بیک اپ کیسے تیار ہوگا۔

    وہاب ریاض نے کہا کہ سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے حوالے سے کبھی کوئی بات نہیں کی۔

    چیف سلیکٹر نے کہا کہ آئندہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں بہت سی چیزیں ٹرائی کرنی ہے۔ ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ پلیئرز انٹرنیشنل پریشر کس طرح برداشت کرنے کے قابل ہوسکتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پلیئرز کو کس پوزیشن پر کھیلنا ہے؟ اس حوالے سے ان سے بات کر رہے ہیں۔ آپ دیکھیں گے کہ مستقبل میں اوپنرز میں بھی تبدیلی نظر آئے گی۔

    ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ دونوں کا مائنڈ سیٹ معلوم رکھنا بہت ضروری ہے کیوں کہ کسی بھی سیریز میں ٹیم کو کھلانا کپتان اور مینجمنٹ کا ہی کام ہوتا ہے۔

    وہاب ریاض زور دیتے ہوئے کہ بابر اور رضوان کو ڈراپ کرنے کی بات کبھی نہیں کی۔ دنوں پلیئز کے ارد گرد کھیلنے والے پلیئرز کیسا پرفارفم کرسکتے ہیں اس کا جائزہ لینا ہوگا۔

  • احمد شہزاد سے متعلق وہاب ریاض نے کیا کہا؟

    احمد شہزاد سے متعلق وہاب ریاض نے کیا کہا؟

    لاہور: قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے احمد شہزاد کی ٹیم میں عدم شمولیت سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔

    چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے نیوز کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ احمد شہزاد کافی سالوں سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور وہ حالیہ نیشنل ٹی 20 میں بھی ٹاپ اسکورر ہیں، انہیں دورہ نیوزی لینڈ یا کسی بھی فارمیٹ کے لیے کب زیر غور لایا جائے گا؟

    وہاب ریاض نے کہا کہ احمد شہزاد کی تین سال کی کارکردگی بتادیں، وہ پچھلے تین سالوں میں 18 ٹی 20 میچز کھیلے ہیں اور 653 رنز ہیں، تین سال وہ پی ایس ایل نہیں کھیلے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ انہوں نے نیشنل ٹی 20 کپ کے چار میچز میں چار نصف سنچریاں اسکور کی ہیں اور 270 سے زائد رنز بنائے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میری ہر ایک لڑکے پر نظر ہے، احمد شہزاد کو نظر انداز نہیں کیا گیا وہ اچھا کھیلیں گے تو پاکستان ٹیم کے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں۔

    وہاب ریاض نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان کو آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں حصہ نہیں بناسکے تو ان سے آف دی ریکارڈ بات ہوئی اور کہا کہ امید ہے کہ آپ مایوس نہیں ہوں گے ابھی ہمارے اوپننگ کھلاڑی سیٹ ہیں آپ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھیں آنے والے وقت میں پاکستان شاہینز کے دورے آرہے ہیں اور آپ کو اس کا حصہ بنایا جائے گا۔

    چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ صاحبزادہ فرحان نے سینٹرل کنٹریکٹ سے متعلق بھی کہا جس پر کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کا میں جوابدہ نہیں کیونکہ میرے آنے سے پہلے سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کو دیے گئے تھے میں پھر بھی پی سی بی سے پوچھ کر آپ کو بتاؤں گا اور آئندہ سینٹرل کنٹریکٹ میں آپ کو زیر غور لایا جائے گا۔

  • حفیظ اور وہاب کو پی سی بی کا عہدہ ملنے پر شاہد آفریدی کا بیان آ گیا

    حفیظ اور وہاب کو پی سی بی کا عہدہ ملنے پر شاہد آفریدی کا بیان آ گیا

    محمد حفیظ اور وہاب ریاض کو پی سی بی میں چیف سلیکٹر اور ڈائریکٹر کا عہدہ ملنے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا بیان سامنے آگیا۔

    نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ ’’میرا پہلے دن سے مؤقف ہے کہ کرکٹ بورڈ میں ذمہ داری اُن لوگوں کو ملنی چاہیےجو کرکٹ کھیل چکے ہوں تاکہ اچھے اور دلیرانہ فیصلے ہو سکیں‘‘۔

    وہاب ریاض قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی سی بی بورڈ میں ابھی حفیظ اور وہاب آئے ہیں اور دونوں نے طویل عرصے تک کرکٹ بھی کھیلی ہے تو مجھے یقین ہے کہ یہ لوگ اچھے فیصلے کریں گے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ بورڈ میں ان دونوں کو  چیزیں کرنے اور سیکھنے میں وقت لگے گا مگر اس وقت میں انہیں سپورٹ کروں گا اور مجھے امید ہے کہ وہ اچھے فیصلے کریں گے۔

    واضح رہے کہ پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ اور سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو قومی مینز سلیکشن کمیٹی کا چیف سلیکٹر مقرر کیا ہے۔

  • گراس روٹ لیول سے کھلاڑیوں کو تیار کرنے کی ضرورت ہے: وہاب ریاض

    گراس روٹ لیول سے کھلاڑیوں کو تیار کرنے کی ضرورت ہے: وہاب ریاض

    لاہور: مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ گراس روٹ لیول سے کھلاڑیوں کو تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا کہ  کھلاڑیوں پر تنقید نہیں کرنی چاہیے بلکہ ان کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنانا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی کو نام لے کر نکالنے یا رکھ لینے سے فرق نہیں پڑتا، یہ پراسس رائٹ سلیکشن سے شروع ہوتا ہے، اگر ٹیم کوئی ٹائم سے اکٹھا رہنے کے بعد بھی اچھا نہیں کھیل رہی تو ٹیم میں تبدیلی ہونی چاہیے۔

    رہاب ریاض کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا ہمیشہ سے پاکستان کیلئے ٹف دورہ رہا ہے، امید ہے پاکستانی ٹیم آئندہ اعتماد کے ساتھ کھیلے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم کی زیادہ تر سلیکشن ٹی 20 فارمیٹ پر ہوتی ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے، گراس روٹ لیول سے کھلاڑیوں کو تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

  • وہاب ریاض کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    وہاب ریاض کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    لاہور: مشیر کھیل پنجاب اور فاسٹ بولر وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مشیر کھیل پنجاب اور فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ناقابل یقین سفر کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونیکا فیصلہ کیا ہے۔

    فاسٹ بولر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی، فیملی، کوچز، ساتھیوں، مداحوں اور سب کاشکریہ جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔

    واضح رہے کہ فاسٹ بولر وہاب ریاض 27ٹیسٹ، 91 ون ڈے اور 36 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

    دوسری جانب لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرنے والے قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔

    انجری کے سبب نسیم شاہ گال ٹائٹنز کے خلاف کھیلے جانے والے اہم میچ میں حصہ نہیں لیں گے، نسیم شاہ کی جگہ شرف الاسلام کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔

    واضح رہے کہ نسیم شاہ نے لیگ کے سات میچز میں دس وکٹیں حاصل کی ہیں۔ فاسٹ بولر کو پہلے میچ میں بولنگ کے دوران کندھے میں درد کی شکایت ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ نسیم شاہ ایشیا کپ اور افغانستان کیخلاف سیریز کیلئے اعلان کردہ پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔