Tag: وہاب ریاض اور واٹسن

  • سابق بھارتی چیف الیکشن کمشنر وہاب ریاض کے مداح نکلے

    سابق بھارتی چیف الیکشن کمشنر وہاب ریاض کے مداح نکلے

    فیصل آباد: سابق بھارتی چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر منوہر سنگھ بھی پاکستانی بولر وہاب ریاض کے مداح نکلے ۔

    زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی بائیسویں تقریبِ تقسیمِ اسناد میں بھارت سابق چیف الیکشن کمشنر اور رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر منوہر سنگھ کو اعزازی ڈگری دی گئی۔

    ڈاکٹر منوہر سنگھ نے اپنے خطاب میں فاسٹ بولر وہاب ریاض کی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں نئی تاریخ رقم کر دی، وہاب ریاض کو ابھی بہت آگے جانا ہے، وہ کبھی ڈسپلن نہ چھوڑیں۔

  • وہاب ریاض کی بولنگ پردل ہارگیا، برائن لارا

    وہاب ریاض کی بولنگ پردل ہارگیا، برائن لارا

       کرکٹ کےچندبڑےبلےبازوں میں سےایک ’برائن لارا‘ وہاب ریاض کےدیوانےہوگئے۔

    وہاب ریاض پر میچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ عائد کرنے پر برائن لارا نے آئی سی سی پر تنقید کرتے ہوئے سخت الفاظ استعمال کیے۔

    آئی سی سی پر ہنستے ہوئے برائن لارا نے کہا کہ جرمانے کا فیصلہ سمجھ سے باتر ہے، شایقین کو انٹرٹین کرنا کیا وہاب کی غلطی تھی۔

    برائن لارانے وہاب ریاض سے ملنے کی خواہش کا اظہار کردیا، اور وہاب کا جرمانہ بھرنے کی پیشکش بھی کردی۔

    اس سے قبل برائن لارا نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وہاب کا بالنگ اسپیل شاندار ہے۔

    دوسری جانب وہاب کی شاندار باؤلنگ کاسامنا کرنے والے شین واٹسن نےٹوئٹر پر لکھا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ وہاب کی باؤلنگ پر زخمی نہیں ہوئے۔

    وہاب نے بھی جوابی ٹوئٹ میں شین واٹسن کےکھیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں میچ میں بہت مزہ آیا۔ وہاب نے سیمی فائنل کے لئے شین واٹسن کو نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

     

  • ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، وہاب ریاض اور واٹسن پر جرمانہ عائد

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، وہاب ریاض اور واٹسن پر جرمانہ عائد

    ایڈیلیڈ: آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض اور آسٹریلیا کے شین واٹسن پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔

    ایڈیلیڈ میں ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں وہاب ریاض اور شین واٹسن کے درمیان نوک جھونک پر آئی سی سی نے ایکشن لے لیا اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دونوں کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

    دونوں کھلاڑیوں پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا چارج لگایا گیا ہے، وہاب ریاض پر میچ فیس کا پچاس اور شین واٹسن پر پندرہ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    آسٹریلیا کی بیٹنگ کے دوران شین واٹسن اور وہاب ریاض میں اشاروں کی جنگ ہوئی، جس پر آئی سی سی نے کارروائی کی، وہاب ریاض نے اپنی اسپیل کے دوران شین واٹسن کو ہلنے کا موقع بھی نہیں دیا۔

    یاد رہے گزشتہ میچ میں وہاب ریاض کے میجک اسپیل نے واٹسن کو بکری بنادیا، شین واٹسن وہاب کے نشانے پر تھے اور وہاب کی تباہ کن بولنگ نے واٹسن کو حلنے نہ دیا۔

    شین واٹسن وہاب کے باؤنسر سے بچتے تو وہاب کبھی تالیاں بجا کر چڑا تے تو کھبی فلائنگ کیس کرتے، وہاب ریاض اور واٹسن کے درمیان نوک جھونک نے میچ کا مزہ دوبالا کردیا۔

    آئی سی سی نے واٹسن اور وہاب ریاض کے درمیان نوک جھوک کا ایکشن لیتے ہوئے کاروائی کا فیصلہ کرلیا اور دونوں کھلاڑیوں پر کوڈ آف کنڈکٹ کیخلاف ورزی پر چارج لگایا گیا۔