Tag: وہاب ریاض

  • بارش میں دورے کی وائرل ویڈیو پر تنقید، وہاب ریاض کا ردعمل بھی آگیا

    بارش میں دورے کی وائرل ویڈیو پر تنقید، وہاب ریاض کا ردعمل بھی آگیا

    لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل اور امور نوجوانان اور فاسٹ بولر وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر اپنی وائرل ویڈیو پر ہونے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    وہاب ریاض نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل کا اظہار کیا ہے، گزشتہ روز انہوں نے لاہور کی سیلاب زدہ سڑکوں پر تیز گاڑی چلائی اور پانی کے چھینٹے دوسری گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں پر گئے۔

    وہاب ریاض سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئے

    ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار خاتون بھی پانی سے شرابور ہوگئیں، وہاب ریاض بعد میں بغیر پروٹوکول شہر کی صورت حال کا جائزہ لیتے بھی نظر آئے۔

    اپنے اس عمل پر وہاب ریاض نے ٹوئٹ میں لکھا کہ سکّے کے ہمیشہ دو رخ ہوتے ہیں لیکن  بدقسمتی سے ہم ہمیشہ غلط رخ دیکھتے ہیں۔

    اُنہوں نے لکھا کہ کل جو ہوا اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں، یہ سب غیر ارادی طور پر ہوا اور جسے  بالکل غلط انداز میں لیا گیا۔

    وہاب ریاض نے ناقدین سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ مثبت چیزوں کو آگے پھیلائیں، منفی پروپیگنڈے سے اپنے خوبصورت ملک کو بدنام نہ کریں۔

  • کرکٹر وہاب ریاض نے طلبا کو بڑی خوشخبری سنادی

    کرکٹر وہاب ریاض نے طلبا کو بڑی خوشخبری سنادی

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے طلبا کے لئے اہم اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور موجودہ نگراں حکومت پنجاب میں مشیر کھیل کا عہدہ رکھنے والے وہاب ریاض نے موسم گرما کی تعطیلات میں طلبا کے لئے اسپورٹس سمر کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے۔

    وہاب ریاض نے میڈیا کو بتایا کہ جون تا اگست مختلف کھیلوں کے کیمپس نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونگے،لاہورکےتمام نجی،سرکاری اسکولزکو سمرکیمپ میں شرکت کی دعوت ہے،والدین بھی اسپورٹس بورڈ پنجاب کےدفاترسے رجسٹریشن فارم لےسکتےہیں۔

    مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے بتایا کہ ہاکی،کرکٹ،اتھلیٹکس،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس اور مارشل آرٹس کیمپ لگیں گے، ٹینس،سوئمنگ،آرچری اورجمناسٹک کےکیمپ بھی لگائےجائیں گے۔

    واضح رہے کہ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا جاچکا ہے، پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات 6 جون سے 14 اگست تک ہوں گی۔

  • وہاب ریاض نے عہدہ سنبھال لیا

    وہاب ریاض نے عہدہ سنبھال لیا

    لاہور: پاکستان کے کھلاڑی وہاب ریاض نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا چارج سنبھال لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وہاب ریاض نے چارچ سنبھالنے کے بعد سیکرٹری اسپورٹس پنجاب اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب سے ملاقات، ملاقات میں سیکرٹری اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب نے وہاب ریاض کو اسپورٹس کے امور پر بریفنگ دی۔

    اس موقع پر مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ویاب ریاض نے کھیلوں کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    وہاب ریاض نے کہا کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ اسپورٹس سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے، اسپورٹس کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

    مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ویاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ اسپورٹس کے فروغ کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

  • وہاب ریاض کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی

    وہاب ریاض کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے پاکستان سپر لیگ شروع ہونے سے قبل نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے ایک پیشگوئی کی تھی جو بظاہر اب سچ ثابت ہورہی ہے۔

    نمائشی میچ میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے افتخار احمد نے زلمی کے فاسٹ بولر اور پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض کو ایک ہی اوور میں 6 چھکے جڑ دیے تھے جس میں گوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے 3 رنز سے پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔

    تاہم میچ کے بعد  وہاب ریاض نے افتخار احمد کے  ساتھ خوشگوار انداز میں  گفتگو کرتے ہوئے  افتخار کے زیب تن کیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جرسی کو ہاتھ لگاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ جامنی رنگ پہنا ہوا ہے نہ یہ پی ایس ایل میں نہیں چلے گا جو مرضی ہوجائے۔

    https://twitter.com/IAbdullahs56/status/1631584246836912129?s=20

    بظاہر وہاب کا مطلب تھا کہ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اچھا پرفارم نہیں کرے گی، زلمی کے فاسٹ بولر کی پیش گوئی پر افتخار احمد نے کہا تھا کہ یہ ٹاپ کرے گا ٹاپ۔

    پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کا میلہ جاری ہے اور وہاب ریاض کی کوئٹہ کے لیے کی گئی پیش گوئی سچ ثابت ہورہی ہے کیوں کہ رواں سیزن میں گلیڈی ایٹرز پوئنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے دکھائی دے رہی ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک 7 میچز کھیلے ہیں جس میں اسے 6 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ وہ صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

  • ٹی 20 کرکٹ میں جرم کیا ہے؟ وہاب ریاض نے بتا دیا

    ٹی 20 کرکٹ میں جرم کیا ہے؟ وہاب ریاض نے بتا دیا

    پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پلان کے مطابق کھیلے اور کامیابی حاصل کی۔

    میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بولر وہاب ریاض نے کہا کہ کوئٹہ کیلئے افتخار احمد اور سرفراز نے اچھی بیٹنگ کی، افتخار اچھی فارم میں ہے، اس کو رنز کرتا دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے جبکہ صائم ایوب نوجوان ہے ، اس کا اچھا مستقبل ہے۔

    فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ پی ایس ایل میں  پرفارمنس دے کر کم بیک کروں، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نو بال جرم  ہے، ہر بولر ہر روز پرفارم نہیں کرتا۔

    انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مار تو پڑتی ہے، مار پڑ جانا بڑی بات نہیں، غلطیاں سدھارنا ضروری ہے، غلطیوں پر قابو پانا ہوگا۔

    محمد حارث نے غلطی کا اعتراف کرلیا

    انہوں نے کہا کہ کپتان کوئی بھی ہو گراؤنڈ پر پرفارم کرنا تو پلیئر کا کام ہے، کھلاڑیوں کیلئے اہم ہے کہ وہ میچ کی صورتحال کو پڑھ کر پلان کریں، اور میچ کو جیتنے کی کوشش کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کھیلنے کی خواہش مجھے طاقت دیتی ہے، جس دن یہ خواہش نہ رہی اس دن کھیلنے کا مزہ نہیں ہوگا، کرکٹ میری زندگی ہے، کرکٹ کی وجہ سے ہی سب کچھ ہوں۔

    واضح رہے کہ پیر کو پی ایس ایل کے 9 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

  • وہاب ریاض وزیر کھیل مقرر

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو پنجاب کی نگراں حکومت میں وزیر کھیل مقرر کردیا گیا۔

    فاسٹ بولر وہاب ریاض اس وقت بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائیگرز کی نمائندگی کررہے ہیں وہ وطن واپس آنے کے بعد عہدے کا حلف لیں گے۔

    بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے تمام فارمیٹس میں 156 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 237 وکٹیں حاصل کیں۔

    وہاب ریاض آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔

    واضح رہے کہ پنجاب کی نگراں کابینہ میں حلف اٹھانے والوں میں ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرمم ابراہیم مراد شامل ہیں۔ حلف اٹھانے والوں میں بلال افضل، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، اظفر علی ناصر اور عامر میر بھی شامل ہیں۔

    گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نگراں صوبائی کابینہ سےحلف لیا جبکہ حلف برداری کی تقریب میں نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

  • وہاب ریاض نے ٹیم سے باہر ہونے کی وجہ بتا دی

    وہاب ریاض نے ٹیم سے باہر ہونے کی وجہ بتا دی

    لیڈز: فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ٹیم سے باہر ہونے کی وجہ بتا دی۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹر وہاب ریاض نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ہم دبئی میں ہمیشہ اچھا کھیلتے ہیں، نیوزی لینڈ سیریز اچھی نہیں گئی جس کے باعث ٹیم سے باہر ہوا۔

    انھوں نے کہا دی ہنڈرڈ سیریز کارکردگی بہتر کرنے کے لیے کھیل رہا ہوں، سلیکٹرز کی نظروں میں آنے کے لیے محنت کر رہا ہوں تاکہ ٹیم میں واپس لیا جائے۔

    نشریات کی بندش کے باعث اے آر وائی نیوز کی لائیو ٹرانسمیشن یہاں دیکھیں

    وہاب ریاض کا کہنا تھا دی ہنڈرڈ سیریز میں خود کو ثابت کرنے کا موقع ملا، قومی ورلڈ کپ اسکواڈ میں واپسی کے لیے پر امید ہوں۔

    گفتگو میں کرکٹر وہاب ریاض نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں جتنے بھی کپتان آئے وہ سب اچھے تھے، بابر اعظم بہترین کھلاڑی بھی ہیں اور وہ بطور کپتان بہت سیکھ رہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم اچھا کھیل رہی ہے، بابر اعظم کو تجربے کی ضرورت ہے جو اسے مل رہا ہے۔ وہاب ریاض نے ایشیا کپ اسکواڈ کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

  • وہاب ریاض کو غلط ویزے پر انگلینڈ جانا مہنگا پڑ گیا

    وہاب ریاض کو غلط ویزے پر انگلینڈ جانا مہنگا پڑ گیا

    لاہور: پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو غلط ویزے پر برطانیہ جانا مہنگا پڑ گیا ہے، انھیں واپس پاکستان بھیج دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دی ہنڈرڈ بالز کھیلنے کے لیے انگلینڈ جانے والے پاکستانی کرکٹر وہاب ریاض کو غلط ویزے کی وجہ سے واپس بھیج دیا گیا ہے۔

    دی ہنڈرڈ بالز کے لیے وہاب ریاض کو شاہین آفریدی کی جگہ شامل کیا گیا تھا، وہاب ریاض نے کہا ہے کہ میں ویزہ صحیح کرا کر دوبارہ انگلینڈ جاؤں گا۔

    یاد رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کی 100 بالز لیگ سے دست بردار ہو گئے تھے، انھوں نے دورہ ویسٹ انڈیز کے باعث ہنڈرڈ لیگ کی ٹیم برمنگھم فیونکس کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا۔

    قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے پر وہاب ریاض نے خاموشی توڑ دی

    واضح رہے کہ پاکستان سے شاداب خان، محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی دی 100 لیگ کے لیے منتخب ہوئے تھے، تاہم شاہین کی جگہ ویاب ریاض کو شامل کیا گیا تھا، شاداب خان سدرن بریو، محمد عامر لندن سپرٹ جب کہ شاہین شاہ برمنگھم فیونکس کا حصہ تھے۔

    دی ہنڈرڈ لیگ کا آغاز 21 جولائی جب کہ ایونٹ کا فائنل 21 اگست کو ہوگا۔

  • وہاب ریاض کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی، شعیب اختر کا ردعمل آگیا

    وہاب ریاض کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی، شعیب اختر کا ردعمل آگیا

    راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے وہاب ریاض کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کو خوش آئند قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے وہاب ریاض کے دورہ انگلینڈ میں ٹیسٹ میچز کے لیے دستیابی کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بائیں ہاتھ کے تیز بولر انگلش کنڈیشنز میں پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

    شعیب اختر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’سب سے پہلے پاکستان‘، آپ انگلش پچز پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، انشاء اللہ۔

    مزید پڑھیں: انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز : وہاب ریاض نے بڑا فیصلہ کرلیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وہاب ریاض نے کہا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا میری اولین ترجیح ہے، اسی لیے ٹیسٹ کرکٹ دوبارہ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی۔

    وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کا دورہ بہت غیر معمولی صورتحال میں ہو رہا ہے، ہم نے گھر میں رہ کر بھرپور پریکٹس کی ہے اور اگر سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملا تو کوئی فرق نہیں پڑتا، میں نے سال پہلے ٹیسٹ کرکٹ سے بریک لی تھی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ‏فیصلہ اپنی گزشتہ کارکردگی کو سامنے رکھ کر کیا ہے تاہم محدود اوورز کی کرکٹ کھیلتا رہوں گا، اس سے مجھے اپنی فٹنس جانچنے کا موقع بھی ملے گا۔

  • سرفراز کی بطور کپتان پاکستان کے لیے بہت خدمات ہیں: وہاب ریاض

    سرفراز کی بطور کپتان پاکستان کے لیے بہت خدمات ہیں: وہاب ریاض

    سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد اچھے کھلاڑی ہیں لیکن ان کی فارم اچھی نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کی بطورکپتان پاکستان کے لیے بہت خدمات ہیں، ان کی خدمات کے سب معترف ہیں۔

    انہوں نے پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے کہا کہ پرتھ کی وکٹ فاسٹ بولرز کے لیے سازگار ہے، ہمیں میچ جیتنے کے لیے رنز بنانے پڑیں گے، آسٹریلیا کی ابتدائی تین وکٹیں اہم ہیں، نوجوان فاسٹ بولرز کا آنا خوش آئند ہے، نوجوان بولرز کو آسٹریلیا کی کنڈیشن میں بولنگ سے سیکھنے کو ملے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بارش کی وجہ سے پہلا میچ متاثر ہوا، اگر پہلا ٹی 20مکمل ہوتا تو160رنز بناسکتے تھے، دوسرے ٹی 20میں ہم نے 20رنز کم اسکور کیے، آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ کو جلد آؤٹ کردیتے تو میچ جیت سکتے تھے، اسمتھ کے لیے منصوبہ بنایا ہے کوشش کریں گے اس پر عمل کریں۔

    کپتان بنتے ہی بابر اعظم غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔